لوگوں کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اگست 2024ء کو آن لائن ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اور عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر کلام کیا
بالخصوص پاکستان بھرے کی اسلامی بہنوں کے لئے کراچی میں ہونے والے اجتماع کے متعلق بھی مشاورت کی۔
بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی اور آئندہ کے اہداف
لئے۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت3
اگست 2024ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کوئٹہ شیڈول کے
متعلق گفتگو کی نیز کوئٹہ میں قائم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کس طرح دین کا کام
بڑھایا جائے اس پر تبادلۂ خیال کیا۔
اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات PIB کالونی میں شجرکاری کا اہتمام
3 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی
سٹی کے علاقے PIB کالونی میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز
فیضانِ صحابیات میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ کراچی سٹی اور کراچی سٹی کی
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے نگرانِ کراچی سٹی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار کے ہمراہ فیضانِ صحابیات شجرکاری
کرتے ہوئے پودے لگائے نیز پاکستان سمیت دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعا کروائی۔
عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ
کی تمام اراکین کی میٹنگ
عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 2 اگست 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس
میں عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کی تمام اراکین شریک ہوئیں۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سفرِ شیڈول بنانے پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پابندی کے
ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
لیاقت آباد کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 31
جولائی 2024ء کو اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و
نعت شریف سے ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور مبلغات کی
تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 29 جولائی 2024ء کوآن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ساؤدرن ریجن
کی سب کونٹیننٹ نگران اور مارشس کی ملک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آن لائن میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مارشس میں ہونے والے دینی کاموں کے جو اہداف
دیئے گئے تھے اُن کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نگران اسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
UK کے
شہر برمنگھم میں شعبہ تعلیم گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جولائی 2024ء کو ایک کورس
کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد سمیت اُن کی سرپرست اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی اور دینی
و دنیاوی امو ر کے حوالے سے آگاہی دی۔
کورس کی خصوصیات:دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ضروریاتِ
زندگی میں کام آنے والی چیزیں اسٹوڈنٹس کو سکھائی گئیں مثلاً کپڑے پر کڑاہی کرنا
وغیرہ۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ایک حدیثِ مبارکہ یاد کروائی گئی جبکہ سورۂ
نور کا ترجمہ و تفسیر اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ کی سیرت سے اسٹوڈنٹس کو آگاہ کیا گیا۔
ایسٹ آف انگلینڈ (East of England) میں اسٹوڈنٹس کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد
مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور
اُن کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایسٹ آف انگلینڈ (East of
England) میں اسٹوڈنٹس کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سمر کیمپ میں ابتداءً مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے عقائد کے حوالےسے بیان کیا جس میں انہوں نے دینِ اسلام کی پانچ
بنیادی باتوں کو ذکر کیا نیز فقہ کے متعلق بھی مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن
میں فرض، واجب، سنت، مکروہ اور دیگر اسلامی
احکام شامل تھے۔
اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر روشنی ڈالتی ہوئے حاضرین کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتایا اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ دیگر مختلف سیشنز بھی ہوئے اور
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
8 اگست 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک،
صوبہ ، ڈویژن سطح کی ذمہ داران ، کراچی سٹی سے ڈسٹرکٹ سطح اور اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی ذمہ دار ان نیز پاکستان مجلسِ مشاورت کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آن لائن مدنی مشورے کے
دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیااور اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے
والے مسائل کا حل پیش بتایا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے ذمہ داران کے سفر شیڈول و کارکردگی شیڈول میں مزید بہتری لانے اور تقرری کو مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
فیضان صحابیات اڈیالہ میں ہونے والے رہائشی کورس میں شرکا کی تربیت
کا سلسلہ
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
7 اگست 2024ء کو راولپنڈی کے فیضان
صحابیات اڈیالہ میں ہونے والے رہائشی کورس
میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان ہوا۔
اسی
دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کورس کے درجات کی تفتیش کی اور فیضانِ
صحابیات کی اسٹاف اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ لیا ۔
مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رہائشی کورس کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ایڈمیشن کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں ۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 26 جولائی 2024ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کاؤنسل نگران سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ کاؤنسل نگران اسلامی بہن نے
دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے میٹ اپ پر
گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت
عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جولائی 2024ء کو
اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے یومِ آزادی کے متعلق چند اہم نامور پر مشاورت کی نیز مکتبۃ
المدینہ بستے کی آرڈر لسٹ پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی
رائے پیش کی۔
Dawateislami