14 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 11 ستمبر2023ء بروز پیرمدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان میں دستار فضیلت
اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃُالمدینہ بوائز ملتان کے اساتذۂ کرام، ناظمین نیز فارغ التحصیل ہونے طلبا ئے کرام سمیت ان
کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کیا گیا۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔
بیان کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت نے درس نظا می سے فارغُ التحصیل ہونے والے اسلامی
بھائیوں کی دستار بندی کی جس میں ان کے سروں پر عمامہ شریف کے تاج سجائے
اور ان سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)