دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی بائیل گنج کی ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔


امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو موقع مناسبت سے ہر ہفتے پابندی سے رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلارہے ہیں تاکہ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن ان رسالوں کو پڑھ کردینی معلومات حاصل کرے اور اپنی روز مرہ کی زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بہترین انسان بن سکے۔

اسی سلسلے میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھ یا سن لے اُسے ایمان اور عافیت کے ساتھ سبز سبز گنبد کے زیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں شہادت عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


شعبہ دار الافتاء اہلسنت” دعوت اسلامی“ کی جانب سے ائمہ کرام  کی شرعی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً ورکشاپس کا انعقادکیا جارہا ہے جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام شرکا کی شرعی رہنمائی فرمارہےہیں ۔

اسی سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت کے زیرِ اہتمام 26 ستمبر 2021ء بروز اتوار مساجد کے امام صاحبان کے لئے مختلف مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام نے شرعی امور پر ائمہ کرام کی تربیت فرمائیں۔

مختلف مقامات اور ان میں شرعی رہنمائی کرنے والے مفتیان کرام کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے:

٭کراچی: جامع مسجد میمن، میمن مسجد گلزار ہجری میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭حیدر آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں مفتی نوید رضا عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭ملتان: مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں مفتی محمد سرفراز عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭فیصل آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن میں مفتی محمد عرفان عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭لاہور: مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مفتی محمد انس رضا عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭اسلام آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ سیکٹر G-11 میں مفتی محمد نوید چشتی عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔


شعبہ روحانی علاج(دعوتِ اسلامی)کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں23ستمبر2021ءبروزجمعرات اراکینِ زون اسلام آباد کی میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد ریجن سے شعبہ روحانی علاج کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ مشرف علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے12دینی کاموں میں حصہ لینے اور امت کی غمخواری کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام عزیزیہ مسجد واٹر سپلائی روڈ سرگودھا میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز دکھیاری امت کی مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کی کاٹ بھی کی گئی، ہاتھوں ہاتھ استخارے کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ دیئے گئے۔

آخر میں اجتماعی طور پر دعا کابھی سلسلہ رہا جس میں اسلامی بھائیوں نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کر کے اسلامی زندگی گزارنے کا پختہ عزم کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اکیڈمک ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جہاں اُنہیں معاشرے کی اصلاح میں دعوتِ اسلامی کے کردار ،تعلیم و تربیت کے میدان میں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں اورسنتوں کو عام کرنے میں خدمات کو بیا ن کیا گیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی کامیابیوں میں امیراہل ِسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے اخلاص،محنت ، عشقِ مصطفی ﷺ نیزآپ دامت برکاتہم العالیہ کی دین اسلام کی ترویج و اشاعت کےلئے کامیاب حکمت ِ عملی پر بھی بیان ہوا۔

بعدازاں شرکائےقافلہ کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد پر عمل کرتے ہوئے اپنی اصلاح کے لئے اجتماعات میں شرکت کرنے اور دوسروں کی اصلاح کے لئے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا بھی ذہن دیا گیا،ساتھ ہی دعوتِ اسلامی سے وابستگان کے لئےدعائیں بھی کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ریجن کے اراکین زون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین رکنِ شوری ونگرانِ لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری اوررکنِ شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے احساس ذمہ داری کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

مزید مدنی مراکز میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی ۔بعدازاں نگرانِ شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری کی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ: احتشام نوید عطار ی سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس لاہور ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں 7دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقانِ رسول کونماز کے چند ضروری مسائل سکھائے گئے ۔

23ستمبر2021ءبروزجمعرات اس کورس کا اختتام ہوا جس میں رکن ریجن جزوقتی مدنی کورسز قاری محمد عرفان عطاری نے اسلامی زندگی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ شرکا کی اخلاقی تربیت کا بھی سلسلہ رہا جس میں انہیں دوسروں سے حسنِ سلوک ، نمازوں کی پابندی کرنےاور گناہوں بھری زندگی بچنے کا ذہن دیاگیا۔

مزید دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلاگئی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: معلم عبد المصطفیٰ عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد کابینہ کی ڈویژن قاسم آباد میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہو ا۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت دی جس میں بحریہ فاؤنڈیشن اسکول ،آغا تاج اسکول کی ٹیچرز اور ایک ریٹائرڈ پروفیسر خاتون سے ملاقات کرکے ان کو نیکی کی دعوت دی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی اور ان کو گھروں اور اسکول میں دینی حلقے رکھوانے کا ذہن بھی دیا ۔ انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔

اسی طرح حیدرآباد کابینہ کے علاقے پریٹ آباد اور لطیف آباد کابینہ کے علاقے بسم اللہ سٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جن میں زون ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات جن میں پروفیسر،گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکول ٹیچرز اور یونیورسٹی کی اسٹوڈینٹ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

مدنی چینل دیکھنےاور آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا نیزپروفیسر اسلامی بہن نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت کےبارے میں اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔اس کےعلاوہ انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز(دعوتِ اسلامی)کےتحت گزشتہ دنوں برانچ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں لاہور ریجن کے ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے صحت کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اجیروں کے ساتھ خیرخواہی کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ انگلش مدرسین کی تعداد بڑھانے اور انگلش ٹیسٹ پاس کرنے کے تعلق سے مفید نکات پر مشاورت کی۔

واضح رہے اس مشورے میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی (گرلز) مولانا مدثر عطاری مدنی اور لاہور ریجن ذمہ دار رضوان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  کی زیرِ نگرانی پچھلے دنوں مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران و مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہواجس میں عُرس اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ اور جشنِ عید میلاد النبیﷺ کی تیاری کے حوالے سےاہم نکات پر گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ محمد سلمان عطاری نے 12دینی کاموں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کی زیرِنگرانی ٹھل کابینہ کی ڈویژن ٹھل فیضان زم زم مسجد میں ذمہ داران کی کوشش سے 7دن فیضانِ نماز کورس (رہائشی)کا اہتمام کیا گیا۔

اس سلسلے میں قرب وجوار کے عاشقانِ رسول نےشرکت کی نیز نگران ِاطراف ٹھل کابینہ محمد اویس عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان صبر و استقامت کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: جنید رضا عطاری مدنی رکن زون شعبہ مَدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)