آج رات ہفتہ وار اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری بیان فرمائیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض
مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں
گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعدِ عشاء تقریباً 9
بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں دعوتِ ا سلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی
بیان فرمائیں گے اور استقبالِ ماہِ ربیع الاول کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
امیراہل
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے
عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
اٹھانوے 98 سنتیں اور آداب
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت
٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں63ہزار500
کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے18روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
ملک میں 9 مقامات پر دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد،
علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی
دعوت
اسلامی کے جامعات المدینہ سے سال 2021ء میں 1040 طلبہ کرام نے درسِ نظامی (عالم
کورس) مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس سلسلے
میں کراچی، حیدر آباد، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور
اسلام آباد میں دستار فضیلت اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں نگران شوریٰ حاجی
مولانا محمد عمران عطاری، اراکین شوریٰ، مفتیان کرام، علمائے کرام، اساتذۂ کرام،
طلبہ اور ان سرپرستوں کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقان رسول نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت
کی۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بھی جامعات المدینہ سے عالم کورس مکمل کرنے والے
طلبۂ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز
تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے طلبہ کرام اور عاشقان رسول سے گفتگو کرتے
ہوئے فرمایا کہ علماء انبیائے کرام کے وارث ہیں ، امت کی کشتی علما کے ہاتھ میں
ہے، طلبہ اپنے اخلاق و کردار کو ستھرا کریں۔
امیر
اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک علمائے اہلسنت کا
سایہ ہمارے سروں پر دراز کرے، علمائے کرام دین کی اہم اساسہ ہیں، عالم بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اللہ
کی صفت عابد نہیں ہے بلکہ اللہ پاک کی صفت عالم ہے، ہر نبی اپنی اپنی قوم میں
سب سے بڑے عالم ہوتے ہیں، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ساری مخلوق میں سب سے بڑے عالم ہیں، عابد اور
عالم کا مقام جدا جدا ہے، ہر نبی بے شک عابدبھی تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ زبر دست
عالم بھی تھےتو اللہ پاک عابد نہیں ہےبلکہ
وہ عالم ہے، اس سے بھی عالم کی فضیلت واضح ہے ، عالم بہت بڑی ہستی کو کہا جاتا ہے۔
اس
تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ درس
نظامی ”معرفت الہٰی“ یعنی
اللہ پاک کی پہچان کے لئے کرنا چاہیئے ۔
بندے کو جتنی رب کی معرفت ہوتی ہے وہ اسی قدر رب سے ڈرتا ہے۔ کائنات میں سب سے
زیادہ معرفت الہٰی آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو حاصل تھی۔
بیان
کے بعد عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد
عمران عطاری، حاجی مفتی محمد حسان عطاری مدنی، مفتی جمیل عطاری، اراکین شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں اراکین
شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اسد عطاری مدنی ، مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری، نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد جنید عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں
رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، اوکاڑہ کے نجی ہال میں رکن شوریٰ حاجی فضیل
رضا عطاری، حیدر آباد رانی باغ عید گاہ
میں اراکین شوریٰ حاجی اطہر عطاری، حاجی ایاز عطاری، حاجی فارق جیلانی عطاری
اور فیصل آباد کے نجی ہال میں
اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، گجرات میں رکن
حاجی محمد اظہر عطاری اور ابوالبنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی، سمیت جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے فارغ
التحصیل ہونے والے طلبہ کے سروں پر دستار سجائی۔
شعبہ دعوت
اسلامی کے شب و روز کی ٹیم فارغ التحصیل ہونے والےان مدنی علمائے کرام کو مبارکباد
پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے علم پر عمل کرتے ہوئے دین ِمتین
کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم ِالنَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی ریجن ذمہ دار نے نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ حیدرآبادکے چیئر مین محمد میمن سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے اجتماع ِمیلاد سمیت دیگراہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو
سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے 12ربیع الاول کےموقع پرسنتوں بھرا
اجتماع بورڈآف انٹر میڈیٹ میں منعقد کیا جائے گا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی نے ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد اور مختلف کالجز کا دورہ کیا جہاں
پرنسپلز و لیکچرار سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی میں قراٰنِ پاک کی تعلیم شروع کرنےاور
اخلاقیات کے بارے میں کلام کیا۔ اس دوران قراٰن خوانی کا اہتمام ہواجس کے اختتام
پر نیاز بھی تقسیم کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں اوتھل میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی محمد زمان
قلندرانی، لسبیلہ
یونیورسٹی اوتھل کے اسسٹنٹ فار منیجر سعید احمد اور ڈی سی آفس کے غلام رسول رونجھو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی
دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور 8 ،9 ،10 اکتوبر2021ءکو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بلوچستان سطح پر منعقد ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس
پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں صحبت پور ڈی
ایس پی جان محمد کھوسہ کےبھتیجےکامران کھوسہ کا روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا
،اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ داران نے ڈی ایس پی
سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا۔
اس دوران بلوچستان ریجن ذمہ دار وقار عطاری اور
رکن زون میڈیکل ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام حیدر عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والے ڈیرہ الہ یار زون
کے 3 دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےحادثے میں زخمی
ہونے والی بچی سےعیادت کی ، نگران سبی کابینہ حاجی غلام حیدر عطاری نے بچی کو دم کیا
اورصحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے 5اکتوبر2021ءبروزمنگل سندھ سیکریٹریٹ کا وزٹ کیاجہاں مختلف افسران سے
ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں ایاز میمن(P&D Department Senior Chief Sports)، سلیم جلبانی (P&D Department Senior Chief Environment)، عاصم صدیقی(P&D Department Additional SecretaryAdmn)، وزیراحمد بروہی (Section Officer, Culture & Tourism Department)، ناصر نظامی(Section Officer, Culture & Tourism Department)، پرویز مغل(Section Officer Education Department)اور ندیم میمن(Superintendent, Culture &Tourism
Department) شامل تھے۔
اس موقع پرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ
کے افسران سے ربیع الاول میں ان کے ڈیپارٹمنٹ میں سنتوں بھرے اجتماعِ میلاد کروانے
کے حوالے سے مشاورت کی نیز عاصم صدیقی کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت بھی پیش
کی۔
بعدازاں ان افسران کوماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے
میں دیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ربیع الاول میں چراغوں کے حوالے سے کلکٹر ہیڈ کے
الیکٹرک آفس قیوم آباد کا دورہ
پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ربیع
الاول میں چراغوں کے حوالے سے 5اکتوبر2021ءبروزمنگل کلکٹر ہیڈ کے الیکٹرک آفس قیوم
آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عدنان سمیع
اور ان کی ٹیم سمیت ایم پی اے کورنگی غلام جیلانی سے ملاقات کی۔
اس دوران 12ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماعِ
میلاد منعقد کرنے اوراس موقع پر پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے میٹنگ کی،مزید ذمہ
داراسلامی بھائیوں نےمیونسپل کمشنر، ایڈمنسٹریٹر،اےسی بی خالد ملاح، ایکس سی این
جاوید، اور ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سردار احمد کو رضائے مصطفےٰ مسجد، ابراہیم مسجد اورجامعۃ
المدینہ واجتماع گاہ کورنگی نمبر 3 کا وزٹ بھی کروایا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
خانپور میں 12ربیع الاول کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر فہیم احمد کےہمراہ میٹنگ
رابطہ برائے شخصیات(دعوتِ
اسلامی)کےتحت ذمہ داران نے خانپور
میں 12ربیع الاول کے حوالے سےدعوت اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے میٹنگ میں شرکت کی
جہاں اسسٹنٹ کمشنر فہیم احمد، سی او بلدیہ مسرت اور اے ایس پی سلیم شاہ سے اہم نکات پر
تفصیلی گفتگو ہوئی۔
بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
افسران سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
وفاقی وزیرمملکت میاں شبیرعلی قریشی کی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کوٹ ادو میں حاضری
پچھلے دنوں وفاقی وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈورکس میاں
شبیرعلی قریشی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ ادو کاوزٹ کیا جہاں انہوں نے ناظمِ
جامعۃالمدینہ سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات کی۔
دورانِ وزٹ ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے
شعبے جامعۃالمدینہ ومدرسۃالمدینہ سمیت د یگر دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس پر شبیرعلی قریشی نے دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
افغانستان کی سر
زمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے
کوہستانوں اور دَرُّوں سے ایمان کے
قافلے اور اسلام کے لشکر سرزمینِ ہند میں
اترے ، ان قافلوں کے پاس دینِ حق کی روشنی ، علم و معرفت کی دولت اور عظمتِ
اسلام کا عَلَم ْتھا ان کے ہم رِکاب
بادشاہ بھی تھے فاتحین
بھی تھےمتبحر علما بھی تھےاور خدا مست اولیا بھی تھے جن کی تشریف
آواری نے عالَمِ کفر کو اسلام کا مرکز بنا دیا ۔ڈاکٹر اقبال اسی تابناکی کی منظر کشی کرتے
ہوئے کہتے ہیں
اے آب ِ رُود ِ گنگا! وہ دن ہیں یاد تجھ
کو
اترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا
توحید کی امنت سینوں میں ہے ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا
افغانستان سے ہندوستان تشریف لانے والی نامی گرامی ہستیوں اور عبقری شخصیتوں میں قندھار کا ایک علم پرور، سیف و قلم کا مالک
خاندان لاہور سے دہلی پھر بریلی شریف پہنچا ، اس خاندان کے جدِّ اعلیٰ سعادت یار خان بڑے علاقے کےمنصب دار تھے ان کی
سعادت مندی نے اپنی نسل کو دینِ محمدِ مصطفے کا امین اور عشقِ مصطفیٰ کا سفیر بنا دیا۔اس خاندان میں
ایک سے بڑھ کر ایک عشقِ مصطفیٰ کے پیکر
اور دینی علوم کے شِناور پیدا ہوئے۔ان میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان کےعشق و علم کو عالمگیر شہرت حاصل ہے، عشق ہے کیا؟ عشق محبت، فریفتگی، چاہ، پریم، پیار ، شوق اور خواہش کی انتہا کا نام ہے۔ عشق کرنا کوئی کھیل نہیں ہے۔عشق نہ تو کوئی
تحریک ہےنہ کوئی تنظیم،عشق بلانے سےا ٓتا نہیں ہے اور بھگانے سے جاتا نہیں ہے، عشق
قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے،قسمت والے ہی راہِ عشق کے مسافر بنتے ہیں، اعلیٰ
حضرت کی اس کیفیتِ دل و جان سے ایک عالَمْ آگاہ ہے، بلکہ ان کے عشق کا چرچا تو غیروں کی محفلوں میں بھی ہے،اس کی وجہ یہی کہ آپ کا خمیر عشقِ
مصطفیٰ میں گوندھا گیا، آپ کا پیکر عشقِ رسول کے سانچے میں ڈھالا گیا، اسی لیے
آپ کے وجود کا محور بھی عشقِ رسول ہے، آپ کے علم کا حاصل بھی عشقِ رسول ہے، آپ
کے افکار کی منزل بھی عشقِ رسول ہے اور آپ کا دین و ایمان بھی عشقِ رسول ہے۔ آپ
کے خوں میں حدت بھی عشقِ رسول کی ہے اور آپ کی نبضوں میں ارتعاش بھی عشقِ رسول سے
ہے۔ آپ کے جذبوں کا ارتکاز بھی عشقِ رسول سے ہے اورآپ کے من کا گداز بھی عشقِ
رسول سے ہے۔ آپ کےقلم کی کاٹ بھی عشقِ رسول کے باعث ہےاورآپ کے چہرے کی شادابی
بھی عشقِ رسول کی وجہ سے ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد
رضا خان میں عشقِ رسول کی ایسی جولانی
کہاں سے آئی ؟ وہ کون سا مے کدہ تھا اور
وہ کون سا ساقی تھا جس نے شرابِ عشقِ احمد کے ایسے جام عطا کئے کہ اعلی حضرت ساری زندگی اسی کی مستی میں مست نظر آتے
ہیں، بلکہ اگر کسی کو ایک آدھ قطرہ بھی دیا تو وہ بھی اسی میں مخمور نظر آتا ہے۔
اگر علی وجہ التحقیق کی بات جائے تو وہ مے
کدہ آپ کے والد مولانا نقی علی خان کا تھا۔ وہ ساقی کوئی اور نہیں آپ کے والدِ
گرامی کی شخصیت تھی،وہ خود بھی عبقریِ وقت تھے، کئی کتابوں کے مصنف تھے، جب بھی
قلم اٹھاتے علوم و معارف کے دریا بہا دیتے۔ وہ جب سورہ الم
نشرح کی تفسیر لکھنے پر آئے تو عشق
رسول کے طوفان مچلنے لگے،نبی کریم کے
مرتبہ وجود میں جلوہ گری ، کمالِ حسن ، منصبِ رسالت کی
تابشوں ، شمائل و خصائل کی رعنائیوں اور
نبوت کی کامیابیوں کے لئے بطورِ خطبہ ایسی ایسی تشبیہات و استعارات و ترکیبات لائے کہ عقل انسانی دنگ رہ جاتی
ہے ہر ہر ترکیب سے محبت کے صوتے پھوٹتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ بحرِ اُفُقْ سے تلاطم اٹھ رہے ہیں اور الفاظ کے موتی قرطاس کے دامن میں پھینکے جا رہے ہیں ، جب سیدِ انام، رسولِ ذیشان ﷺکا مقامِ تعارف آتا ہے تو زور بیان اور حسن الفاظ کا نظارہ دیکھیں کہتے
ہیں۔
٭سرورِ
بنی آدم٭ رُوحِ روانِ عالم٭ اقامتِ حدودُ و احکام٭ تعدیلِ
ارکانِ اسلام٭ قائدِ فوجِ اسلام٭دافعِ
جُیوشِ اصنام٭ نَوْبادۂِ گلزارِ
ابراہیم ٭ نَوْرَسِ بہارِ جنتِ نعیم٭ جگر گوشۂِ کانِ
کرم ٭دستگیرِ درْمانْدگانِ اُمم٭صِفائے سینٔہ نیّرِ اعظم٭ نورِدیدۂِ
ابراہیمُ و آدم ٭امامِ جماعتِ انبیاء ٭مُقتدائے زمرۂ ِاتقیا٭قبلہِ
اصحابِ صدق و صفا٭کعبہ ارباب ِ حلمُ و حیا ٭لؤلؤِ
بحرِ سخاوتُ وعطا٭ گُہِرِدریائے مروتُ وحیا ٭شمس ِچرخِ اِستواء ٭چراغِ دُوْدمَان ِاِنْجِلاء ٭عُقدہ
کُشائے عِقْد ثُریا٭ضیائے دیدۂ ِیدِبیضاء٭قاضی ِمَسند ِحکومت٭
مفتی دین ُو ملت
٭مدلولِ
حروفِ مقطعات ٭مَنشاءِ فضائل و کمالات٭حافظِ حدودِ شریعت٭ماحیِ
کفرُ و بدعت٭فاتحِ مغلقاتِ حقیقت٭ سرِّاسرار ِطریقت٭لسانِ
حجت٭طِراز ِ مملکت ٭ تَراوشِ شبنمِ رحمت٭تُوْتِیائےچشمِ
بصیرت٭اصلِ اصولِ سَرابَسْتَانِ مَلَکُوت٭بِیخِ فروغِ نخلستانِ ناسُوت٭فارسِ
میدانِ جبروت٭شہسوارِمِضمارِ لاہوت٭شاہبازآشیانِ قربت٭طاؤسِ
مَرْرْغْزَارجنت٭شگُوفہ ٔشجرۂِ محبوبیت٭ثمرۂِ سدرہِ مقبولیت ٭جلوۂ انوارِ ہدایت٭لَمْعانِ
شَمُوسِ سعادت٭ نورِ مَردَ ْمکِ انسانیت ٭بِہائے چشمِ نورانیت ٭مرقاتِ معارجِ حقیقت٭حافظِ
مفتاحِ سعادت٭کشفِ غطاءِ جہالت ٭ انسانِ عینِ وجود٭ دلیلِ کعبۂ مقصود٭مُنادیِ طریقِ
رشاد٭سراجِ اقطارُ و بلاد٭آبروئے چشمہِ خورشید٭چہرہ افروزِ
ہلال ِ عید٭ نورِ نگاہ ِشَہود٭مقبول ربِّ وَدود٭ مطلعِ انوارِ
ناہید٭تجلی برق ُو خورشید ٭ گلُگْلُوْنہ بخش چہرۂِ گُلْنَار٭نسیمِ اقبالِ بہارِ اَزہار٭ نِگْہَتِ
عنبربِیزانِ گلزار٭ جوہرِ اعراضُ وجواہر٭منشاء اصنافِ زواہر٭مُشرق
ِدائرۂِ تنویر٭مَشرقِ آفتابِ منیر٭زُہرۂ جبینِ انوار٭غَرّہ
ِجبہۂ اسرار٭بِیاض
رُوئے سحر٭ ِطراز فلک قمر٭شمعِ شبستان ماہ ِمنور ٭مہر ِانور٭
زُبدۂ اہلِ تطہیر٭ملجاء ِصغیرُ و کبیر٭واقفِ خزائنِ اسرار٭کاشفِ
بدائعِ افکار٭ زیبِ مجالسِ ابرار٭نورِ عیونِ اخیار٭ اکرم
اسلاف٭اشرفِ اشراف٭ عالمِ علومِ حقائق٭جذبِ قلوبِ خلائق٭یوسفِ
کنعانِ جمال٭ سلیمانِ ایوانِ جلال٭ناسخِ توریتُ و انجیل٭کاشفِ
سرِّمکنون ٭ خازنِ علم ِمخزون٭ وارثِ علومِ اولین٭ مُورثِ
کمالاتِ آخرین٭حجت حقُ الیقین٭ تفسیر ِقرآنِ مبین٭ تصحیحِ
علومِ متقدمین٭ سندِ انبیاء و مرسلین٭عزیز مصر ِاحسان٭فخرِ
یوسف ِکنعان٭رونق ِریاضِ گلشن ٭آرائش ِنگارستانِ چمن٭ طُرَّۂِ نَاصِیہِ سُنْبلِسْتان٭
قُرَّۂِ دِیْدَۂ نَرِگْستان٭گلدستۂ ِبہارِسْتانِ جنان٭مَنزلِ نُصوصِ قطعیہ٭مُظْہِر
ِ حالاتِ مُضْمَرہ٭ مُخْبِرِ اخبار ماضیہ٭واقفِ امورِ مستقبلہ٭دستورِقضاۃ
وحُکام٭ایضاحِ تیسیرِاحکام٭مقدمہ طبقاتِ بنی آدم٭رہنمائے دینِ
محکم و مسلم٭جامع ِاصولِ غرائب معالم٭مصدرِ صحاحِ بخاری و مسلم ٭منبعِ
شریعت و حکم٭ مجمع بحر ین حدوث وقدم٭رافعِ لواءِ ہدیٰ ٭حکمتِ
بالغہ خدا ٭تقریرِ قصصِ انبیاء٭تحریرِ معارف اصفیاء٭ناطقِ فصل ِخطاب ٭ میزانِ نصابِ
احتساب٭ منح منتہی الاِرَب٭لبِ اصول ِادب٭معدنِ عجائب و
غرائب٭مدارِ مکارمِ و مناقب ٭اوسط ِطرفین امکان ووجوب٭ واسطہ ربط طالب و مطلوب ٭نیسانِ گُہر
بار عنایت٭ ضوء ِمصباح ِعنایت٭مُعْطیِ زادِ آخرت ٭نتیجہ
دلائل خیرات ٭لمعانِ مطالعِ مسرات٭ سلم مدارجِ معرفت٭موضحِ
ضراطِ مستقیم نجات ٭اقصی معراج اصحاب کمالات٭ قوتِ قلوبِ
ممکنات ٭صفاءِ ینا بیعِ طہارات٭
سہیلِ فلکِ ثوابت٭معدنِ نہار سخاوت٭ منطقہ بروج سعادت ٭اسد
ِمیدانِ شجاعت ٭اعتدالِ میزانِ
عدالت٭سطح خطوط استقامت٭ حاوی سطوح کرامت٭ طبیب ِبیماران
ِضلالت٭ نباضِ محمومانِ شقاوت ٭جوارش ِمریضان محبت ٭ معجونِ ضعیفان
امت ٭ مقدمۂ قیاس معرفت ٭ ممہد قواعد محبت٭مدرکِ نتائجِ
محسوسات ٭مہبطِ اسرارِ مجردات٭ سالکِ مسالک ِطریقت ٭ دانائے
رموز حقیقت ٭تخم ِمزرع حسنات ٭ ترغیبِ اہل سعادات٭ جمعِ
محاسنِ فتوت٭ کفایت ِحوائج ِخلقت ٭شیرازۂِ مجموعہ ِفصاحت ٭ بہجتِ حدائقِ بلاغت٭
سراجِ وہاجِ ہدایت٭نسخۂ کیمیائے
سعادت٭ تکمیلِ دلائلِ نبوت٭ صحیفۂِ احوالِ آخرت٭احیائے علوم
و کمالات ٭مطلعِ اشعۂ لمعات٭دلیلِ مناسکِ ملّت٭منقتی ارباب
بصیرت ٭کوثرِ عرصۂ قیامت٭ سلسبیل ِباغ ِجنت ٭آب ِحیاتِ رحمت
٭ساحلِ نجاتِ اُمت٭شِناورِ قلزمِ ملاحت٭آبیارِ جُوئے لطافت ٭سحاب
دُر افشان ِسخاوت٭سحر جواہر درایت٭طغرائی منشور رسالت٭
وسیلہِ ٔامد اد ِفتاح٭ سبب نزہت ِارواح٭بیاضِ انوارِ مصابیح ٭توضیحِ
ضیاءِ تلویح٭نہرِخیابانِ توحید٭ نورِ عینِ خورشید٭مُعَلّمِ
دبستانِ تفرید٭مُدَرّسِ مدرسہِ تجرید٭ہادی سبیلِ رَشاد٭استیعابِ
قواعد ِسداد٭قلزمِ درد قلائد ٭درج ِجواہرِ عقائد٭ شمس ِبازغہ
مشارق ِانوار٭رونقِ ربیعِ بستان ابرار٭عدیمِ اشباہ ونظائر٭
امینِ کنوزوذخائر٭تمہید نوادرِ بصائر ٭ مقتدائے صغیر وکبیر٭
مفتاحِ فتحِ قدیر٭ میزبانِ نزل ابرار٭مفیدِمستفیدانِ اسرار٭ذخیرہِ
جواہرِ تفسیر٭ مشکوۃِ مفاتیح ِ تیسیر٭تیسیرِاصولِ تاسیس٭
روضۂِ گلستانِ تقدیس٭اعتدالِ امزجۂ ِ بسائط٭صراح برہانِ قاطع٭
نقایہ دلیل ساطع٭ نورِانوار مطالع٭ تنویرِ منار طوالع٭ ملخص
ِمضمرات عوارف٭شرح مبسوط ِمعارف٭ خازنِ کنزِ دقائق٭درِّمختار
بحررائق٭زبور غرائب تدقیق ٭تلخیصِ عجائب ِتحقیق٭اوج ِمحدب
افلاک ٭رونقِ حفیضِ خاک٭ دُرِّ تاج افاضل ٭ ملتقی بحرِفضائل٭
سرد فتردیوان ازل ٭ خاتم صحف ملل٭ ناقد نقد تنزیل ٭ عقل اول
سلسلہ عقول ٭مبدء ضوابط فروع واصول٭رابطہ علت و معلول٭واسطہ
جاعل و مجعول ٭قاموس محیط اتقان٭ بلاغ مبین فرقان٭ تبییض درمکنوں٭ موجب
سرور محزون ٭ سراجِ شعب ایمان ٭ برزخِ وجوب وامکان٭
خلاصۂِ مآرب سالکین٭ انتہاءِ
منہاجِ عارفین ٭ شرفِ ائمہ دین٭تنزیہہ شریعت متین٭حاوی علومِ
سابقین٭قانونِ شفاءِ لاحقین٭ عینِ علم وایقان٭حصن حصین امتان٭
غواص بحار عرفان٭ زُبدہ اربابِ احسان٭نسرینِ حدیقۂ فردوسِ بریں٭
رَوح رائحہ رُوح ریاحین٭ نخلْ بندِ بہارِ نوآئین٭رنگ آمیز لالہ زارِ
رنگین٭یاقوت نسخۂ امکان٭روح ِروانِ عقیق و مرجان٭ رنگ
افزائے چہرۂ ِ اَرْغواں٭زینت کارِگاہ گونا گوں٭ مقوم ِنوع ِانساں٭
ربیعِ فصلِ دوراں٭ زیب نجم گلستاں٭ گوہر محیط احسان٭ابرِگہر
بار نیساں٭قوت دلہائے ناتواں ٭ آرام جاں ہائے مشتاقاں ٭مشکبارِ
صحرائے ختن٭ گلریزِ دامنِ گلشن٭غالیہ سائے مَشام جان٭عطر
آمیز دماغ قدسیان٭ گل ماہتاب باغ آسماں٭ مجلئ نگار خانہ کونین٭
سیارۂ فضائے قاب قوسین ٭مشعل
خورتاب لامکان٭تربیع ماہ تاب درخشاں٭مرکز دائرہ زمین وآسماں٭محیط
کرۂ فعلیت وامکاں٭ مسند آرائے ربع
مسکوں٭ رونق مثلثات گردوں٭ ملتقط کتاب تکوین ٭نہایت مطالب
مومنین٭ انسان عیون ایمان ٭ قرۃ عینین انسان٭ روح چشمہ حیوان٭
آشنائے دریائے عرفان ٭تبیین مُتشابہات قرآنیہ ٭ غایت بیان اشارات
فرقانیہ٭ تنقیح دلائل کافیہ٭ تصحیح براہین شافیہ٭ وقایہ
احکام الہیہ ٭ افق مبین انوارِ شمسیہ٭ عمدہ فتوحات رحمانیہ ٭مخزن
مواہب لدنیہ ٭کمال بدور سافرہ٭ طلعت بوارق متجلیہ٭منظور
مدارک عالیہ٭مختار عقول کا ملہ٭تہذیب لطائف علمیہ ٭تجرید
مقاصد حسنہ٭ نقش فصوص حکمیہ ٭منتخب جواہر مضیہ٭خزانہ زوا
ہرازلیہ ٭گنجینۂ جواہرِ قدسیہ ٭مخزن
اجناس عالیہ٭مکملِ انواع سافلہ٭مربی نفوس فاضلہ٭معدنِ خصائص
کاملہ ٭علاج طبائع مختلفہ٭دافع امراض متضادہ٭تفریح قلوب
پژمردہ ٭دوائے دلہائے افسردہ ٭ نتیجہ استقرائے مبادئ عالیہ ٭خلاصہ
مدارک ظاہرہ وباطنہ٭جامع لطائف ذہنیہ
٭مجمع انوار خارجیہ٭حقیقت حقائق
کلیہ ٭واقف اسرار جزئیہ ٭مبطل مزخرقات فلاسفہ٭ مثبت براہین
قاطعہ٭اثبات وحدت مطلقہ٭ برہان احدیت مجردہ٭ خزینہ اسرارِ
الہیہ٭گنجینۂ انوار قدسیہ٭
تصفیہ قلوب کاملہ٭ تزکیہ نفوس فاضلہ ٭تشریح حجت بالغہ٭ تصریح
واقعات ماضیہ ٭ نگینِ
خاتَمِ سروری٭ خاتَمِ نگین ِپیغمبری ٭تراو ش ابر سیرابی٭
ابربہارِ شادابی ٭منشاء فیض وافی٭ مبدء علم کافی٭موردفتح
باری ٭تابش نورسراجی٭ہلال عید شادمانی ٭بہارِ باغ کامرانی٭
اختر برج دلبری ٭خورشید سماء سروری٭نورسِ گلشن خوبی٭ چمن
آرائے باغ محبوبی٭ لَعْل ِآبْدارِبَدَخْشَان ِرنگینی٭ دُرِّیتیمِ گوش
ِمہْ جبینی ٭گلِ گلستانِ خوش خوئی ٭لالۂ
چمنستان خوبروئی٭ آئینہ جمال خوبروئی٭ برق سحاب دلجوئی٭ قُمریِ
سَرْوِیکتائی ٭تِدْرَوِباغ دانائی٭تَرْطِیْبِ دماغ گلروئی٭ طَراوتِ جوئبار دل جوئی٭چمنِ خیابان
زیبائی٭ بہار افزائے گلستان ِرعنائی٭رنگِ رُوئے مجلسِ آرائی٭
رونقِ بزم رنگینْ ادائی٭مربع نشین مسند اکتائی٭ زاویہ گزین گوشہ
تنہائی
محترم قارئین ! ذرا غور فرمائیں کہ حضرت
علامہ مفتی نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ نے نبی پاکﷺ کی شان میں الفاظ کے کیسے کیسے موتی جمع کئے ہیں یقیناً پڑھنے والا
جھوم جھوم اٹھتا ہے جبکہ عربی زبان میں آپ
نے جو القاب و اوصاف ذکر کئے ہیں وہ اس سے جد ا ہیں ۔قرونِ اولیٰ سے لیکر آج تک عاشقانِ جمالِ
مصطفائی برابر پیدا ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے مگر ، بی بی آمنہ کے لعل، امت کے
لجپال، محبوبِ رب ذوالجلال ﷺ ذکر اور تذکرے سے اپنے وجود کو نور و سرور
بخشنے اور دل کی فصلِ بہار کو تازہ و تابندہ رکھنے کی ایسی مثال کہیں نہیں ملتی۔ نبی
کریم ﷺ کےتذکرے پر وارفتگی کا ایسا اظہار اس بات کا
مشیر ہے کہ دل میں محبت و عشق کا سمندر موجزن ہے۔ اس خاندان کے معمولات کو دیکھا جائے تو کہنا پڑے گا کہ یہاں کے بڑے ہوں یا چھوٹے ہر ایک
کے خمیر میں عشقِ رسول کی خوشبو رچی بسی ہوئی ہے۔ ہر ایک کا دل عشقِ مصطفیٰ کے شراروں سے شعلہ زن ہے۔ ہر ایک کی آنکھیں
سرمۂ عشق مصطفی سے بینا و منور ہیں۔ ہر ایک کی زندگی کا ہر ورق عشقِ مصطفیٰ کے
جوبن سے بہار آشنا، بہار آفریں اور بہار
پرور بنا ہوا ہے۔ کیوں نہ ہو کہ جب جدِّ اعلیٰ عشقِ رسول کے مقامِ سدرۃ المنتہیٰ
پر فائز ہو تو ان کی نسلیں بھی ہر گھڑی عشقِ نبی کے جام لٹانے اور ملت کے سینے عشقِ نبی کے مدینے بنانے میں
گزریں گی۔
Dawateislami