دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعہ محمدیہ معینیہ میں حاضری دی جہاں انہوں نے مولانا نذیر احمد سیالوی صاحب کے صاحبزادےمحمد ابو بکر صاحب سے ملاقات کی،اس کے علاوہ جامعہ خضری کے مہتمم صاحبزادہ مولانا امین رحمۃ اللہ علیہ کےپوتے مولانا طاہر سلطانی بن کریم سلطانی صاحب سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی،اس دوران سینئر مدرس جامعہ خضری مولانا محمد اشرف صاحب اور ناظم ِدفتر مولانا محمد احمد نصیر صاحب بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے  دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیاجس میں انہوں نے صرافہ بازار اور کلاتھ مارکیٹ میں شخصیات سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ رکنِ کابینہ اعظم عطاری نے مقامی جامعۃالمدینہ ومدرسۃالمدینہ کا وزٹ کیا جہاں ناظمین سے نائٹ شفٹ مدارس بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی،دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول بھی دیئے۔

مزیدایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مدارس شروع کرنے کے بارے میں بھی کلام کیاگیا ۔(رپورٹ:اعظم عطاری رکنِ کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ذمہ داران نے عمر شریف کےانتقال پر  کراچی میں اُن کے بیٹے سے تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے مرحوم کے گھر والوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں Islamic Economic and Finance Course کا انعقاد کیا کیا جس میں C.Aہولڈرز/ B.Aہولڈرز/بزنس مینز، بینکنگ، اکاؤنٹنگ فیلڈ سے وابستہ افراد اور تخصص فی الفقہ کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

کورس میں ماہر امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دار الافتاء اہلسنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ شب وروز کو ملنے والی معلومات کے مطابق یہ کورس 30 گھنٹوں پر مشتمل تھا جس کی ہفتے میں دو دن کلاسز (جمعہ اور اتوار کی شب) جاری رہیں۔

03 اکتوبر 2021ء بروز اتوار کو اس کورس کا اختتام ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجبکہ مفتی علی اصغر عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

تقریب کے اختتام پر شرکائے کورس کو Certificate بھی دیئے گئے۔اختتامی تقریب میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مختلف شخصیات سمیت بزنس مینز نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد حسین عطاری مدنی، دعوتِ اسلامی کے شب وروز)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں SP گلشن ڈاکٹر عبد الخالق نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ایس پی نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس دوران SP ظہور الرحمٰن گجر، SHO شفیق آفریدی اور TIBانچارج عبد الرحمٰن بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر ملتان ریجن ڈیرہ غازی خان زون میں قائم مدنی مرکز فیضان ِمدینہ جمال چوک سرور کالونی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ زون اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ محمد جمیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرےاور نابیناافراد)کے لئے کابینہ ذمہ دار عبدالغفور عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی،آخر میں اسپیشل پرسنز کے لئے دینی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پتوکی میں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں ا سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ( دعوتِ اسلامی) کی زیرِ نگرانی دینی حلقےکا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی،اس موقع پر اجتماع ِ پاک میں ہونے والے سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں رکنِ زون محمد زبیر عطاری نے ترجمانی بھی کی۔ (رپورٹ: سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مہینہ، ماہِ ربیع الاول کا آغاز ہونے والا ہے جس میں عاشقانِ رسول کے جذبات اُبھر جاتے ہیں اور دنیا بھر میں اس مہینے کو نہایت عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔

دعوت اسلامی بھی ان پُر نور لمحات کو شرعی دائرے میں رہتے ہوئے نہایت جوش و جذبے سے گزارتی ہےجس کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان مدنی مذاکروں میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اورمحبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں اور مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسول کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حضور صلَّی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

اسی سلسلےمیں 7 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات بعد نمازعشاء رات 9:00 بجے سے روزانہ مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوجائیگاجو 13 ویں ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ عاشقان رسول ان مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے ہوئے ”صبح بہاراں“ کا استقبال کریں گے جبکہ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ روزانہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول ان مدنی مذاکروں میں شرکت فرماکر اپنے دلوں کو عشق رسول سے منور فرمائیں۔

واضح رہے کہ ان مدنی مذاکروں کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ناروال زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ ذمہ دار اورمحفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔دینی حلقے کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے نیز نارووال زون کی تمام ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد کروانے کا ذہن دیا گیا ۔محفل نعت کے حوالے سے ذمہ دار دعوت اسلامی نے مبلغہ کارکردگی فارم کو تفصیل کے ساتھ سمجھانے کے بعد شیڈول کے مطابق محفل نعت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام آج رات 8:00 بجےHotel Javson ڈیفنس روڈ سیالکوٹ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس ٹریننگ سیشن میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری تجارت کے متعلق اہم دینی مسائل پر گفتگو فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام کاروباری حضرات کواس ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ سیشن مفتی علی اصغر عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے Facebook پیج پر Live نشر کیا جائیگا۔

سیشن میں آن لائن شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MuftiAliAsghar

https://www.facebook.com/HajiAzharAttari


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت  28ستمبر 2021ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میں اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں پاکستان تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سفر ی شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی ۔ذمہ داران کی تقرری کس طرح مکمل کی جائے اس پر نکات بتائےاور تقرری مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف دیئے ۔

٭دوسری جانب پاکستان کے شہرراولپنڈی میں28ستمبر 2021ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیضانِ مرشد ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیااور انہیں شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسےکوائف بتائے۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ روحانی علاج للبنات کےزیراہتمام بروز اتوار 26 ستمبر 2021ءریجن حیدر آباد میرپور خاص اور ٹنڈو الہ یار میں 2 نیو بستوں کا آغاز ہوا۔ میر پور خاص میں 70 اسلامی بہنوں کو اوراد عطاریہ اور تعویذات دیئے گئے جبکہ ٹنڈوالہ یار میں 55 اسلامی بہنوں کو تعویذات اور اوراد عطاریہ پیش کئے گئے۔