دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
28 ستمبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف
آباد کابینہ اور حیدرآباد کابینہ میں مختلف ڈویژنز میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دیگر اسلامی بہنوں
کےہمراہ ملکرعلاقائی دورے کئےجن میں ذمہ داراسلامی
بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔
ان میں پولیس آفیسر کی اہلیہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ - ڈی اےکی اسلامی بہن اور اہل ثروت شخصیات کےگھر کی خواتین شامل ہیں ۔مبلغہ دعوت اسلامی نےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا بھی ذہن دیا نیز ملاقات کے دوران مکتبۃ المدینہ کے رسائل
بھی تحفتا ًدیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی کے علاقہ
مواچھ گوٹھ مکی میں ایک نئے ذیلی حلقہ میں
محفل نعت منعقد کی گئی جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نےشرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس محفلِ نعت میں ہفتہ وار رسالے بھی تقسیم
کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس
میں کابینہ مشاورت اسپیشل پرسنز ذمہ داراسلامی
بہن نےدیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ 4 اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور
اُنھیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔
اُنھیں بتایا کہ الحمدللہ
اسپیشل
پرسنز کے لئے اس سنتوں بھرے اجتماع میں اشاروں کے ذریعے بیان کاسلسلہ ہوتاہےجس پر
اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں نے بخوشی نیکی
کی دعوت قبول کی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔
٭دوسری
جانب شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت مہاجر کیمپ میں اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں کا اجتماع بھی منعقد کیا گیا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے اشاروں میں نعت رسول ﷺ ، درس، بیان ، سنتیں آداب اور ذکر و دعا کا
سلسلہ کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام بن قاسم زون شاہ ٹاؤن ڈویژن کراچی میں 27 ستمبر 2021 ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی کم و بیش 12ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یہ مدنی مشورہ زون مشاورت شعبہ ڈونیشن بکس
اور کابینہ نگران اسلامی بہن نے لیاجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے کے حوالے سے تربیت کی۔ مزید تقرریاں مکمل کرنے کے تعلق سےبھی
مدنی پھول دیئے۔
نیو
سعید آباد اتحاد ٹاؤن اور مہاجر کیمپ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعید آباد اتحاد ٹاؤن اور
مہاجر کیمپ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 51 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے’’ اعمال کا جائزہ لینے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیک اعمال کے حوالےسےاسلامی
بہنوں کو سمجھایا مزید انہیں روزانہ رسالہ نیک اعمال سےاپنا جائزہ لینے اورانگریزی ماہ کی یکم تاریخ کواصلاح اعما ل کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ایام ِقفل ِ مدینہ منانےکی
ترغیب دلائی ۔
پاکستان
بھر میں اُم عطار کے ایصال ثواب کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں(اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی
ڈویژن گودھرا ، آفندی ٹاون ، عثمان آباد، پکا قلعہ، پریٹ
آ باد ، بدین
کابینہ پنگریو، گولاڑچی، جامشورو کابینہ ڈویژن خدا کی
بستی، جھڑک، سجاول کابینہ کی ڈویژن جوھر
جمالی )
میں اُم عطاررحمۃ
اللہ علیھاکےایصال ثواب کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں تقریباً874 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
آغاز
تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ،مبلغات دعوت اسلامی نےسنتوں
بھرےبیانات کئےجس میں انہوں نے اُمِّ عطار
کی سیرت کے بارے میں بتاتےہوئےان کاذکر خیر کیانیز اِن کےایصال ثواب کےلئے اسلامی
بہنوں نے درودِ پاک اور کلمہ طیبہ کا ورد
بھی کیا نیز اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنا جائزہ کرنے کاذہن دیا۔بعدازاں
دعائےمغفرت ا ور صلوۃ و سلام پر اجتماعات
کااختتام ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن گلشن ضیاء کے ذیلی حلقےمیں قائم ایک بیوٹی پارلر
میں تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی علاقائی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےوضو کا عملی طریقہ
سکھایا۔اس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مزید انہیں علم دین حاصل کرنے کا
شوق دلاتے ہوئے سیشن کے اختتام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے
کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور
ریجن گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کا
تعارف پیش کرتےہوئے اسلامی بہنوں کوشعبے کے دینی کام کے حوالے سےنکات بتائے نیز شعبےکےتحت ہونےوالے مختلف سیشن کے بارے
میں کلام کرتےہوئےانہیں تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے۔ مزید کارکردگی کی آن لائن انٹری کرنےکے حوالے سے بھی ذمہ داراسلامی
بہنوں کی تربیت کی ۔
٭دوسری
جانب شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 ستمبر 2021 ء بروز
اتوار کو اسلام آباد ریجن گاکھر کابینہ
میں مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں ریجن تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان
زون میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان زون کی نیو ملتان کابینہ میں طاہر جمال
ایڈوکیٹ، حمید شیخ (فیکٹری
آنر) ، عامر صاحب اہل
ثروت کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت سے
آگاہی دیتےہوئے آن لائن کورسز میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ
انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن
دیا اور دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ایپ بھی انسٹال کروائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا
وزٹ کیا جہاں پرنسپل اور لیکچرار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک
کی تعلیم شروع کر نے کے حوالے سےاہم نکات پر مشاورت کی،اس کے علاوہ یونیورسٹی میں 12
ربیع الاول کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے محفلِ میلاد کا انعقاد کرنےپر گفتگو کی گئی جس
پر وہاں موجود پرنسپل اور لیکچرار نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم(دعوتِ
اسلامی)کی زیرِ نگرانی ذمہ داران
نے گورنمنٹ کامرس کالج خانیوال اور ایسپائر کالج خانیوال
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپلز سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہی دیتے ہوئے اداروں میں 12ربیع الاول کے سلسلےمیں دعوتِ اسلامی
کے تحت منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد اور قراٰن ِپاک کی تعلیم دینے کے حوالے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم اور FGRF کی زیرِ
نگرانی گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ
ملتان میں تھیلیسیمیا کےمریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا
گیا ۔
اس موقع پر خدمتِ انسانیت کا درد رکھنے والے
عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیاجس میں کم وبیش69 بلڈ بیگز عطیہ کیے گئے ،اس
دوران کثیراسلامی بھائیوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami