دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے کے شہر راچڈیل، اولڈہم ، مانچسٹر اور بلیکبرن(Rochdale, Oldham, Manchester, Blackburn)ڈویژن میں ایصال ثواب اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 268 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی سیرت پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔