19 جولائی 2026ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نوٹنگھم یوکے (Nottingham, UK) میں ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار مولانا خالد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔

صلوٰۃ الحاجات، استخارہ اور تعویذاتِ عطاریہ

دورانِ اجتماع صلوٰۃ الحاجات ادا کی گئی اور وہاں موجود شرکا نے اللہ پاک کے حضور اپنی حاجات اور بیماریوں سے شفا کے لیے دعا ئیں کیں۔ نماز کے بعد ایک رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوا جس میں بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اجتماع کے اختتام پر شعبہ روحانی علاج کی جانب سے شرکا کے لیے درج ذیل خدمات فراہم ہوئیں:

٭روحانی استخارہ: پریشان حال اسلامی بھائیوں کے لیے موقع پر ہی انفرادی طور پر استخارہ کیا گیا٭تعویذاتِ عطاریہ کی تقسیم: مختلف بیماریوں، گھریلو مسائل اور دیگر پریشانیوں سے نجات کے لیے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذاتِ عطاریہ دیے گئے۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت۔ 14 جولائی 2026ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ داران، سٹی ذمہ دار، ڈسٹرکٹ ذمہ داران، صوبائی ذمہ دار اور صوبائی معاون اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

فیضانِ صحابیات کا قیام اور دیگر شعبہ جات کے اہداف

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ ڈاکٹر غلام الیاس عطاری نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے درج ذیل امور پر کلام کیا:

٭فیضانِ صحابیات: اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز ”فیضانِ صحابیات“ کے نئے مقامات پر قیام اور ان کی آبادکاری کے حوالے سے تفصیلی ذہن سازی کی٭سولر سسٹم کی ترغیب: توانائی کی بچت اور نظام کو بہتر انداز سے چلانے کے لیے فیضانِ صحابیات کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے ترغیب دلائی٭روحانی علاج: دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے حیدرآباد میں اسلامی بہنوں کے ”روحانی علاج بستوں“ (Stalls) میں مزید اضافے پر کلام٭رابطہ برائے شخصیات للبنات: شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن کو خاتون ایس پی (SP) سے ملاقات کرنے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے متعارف کروانے کا ہدف دینا٭خالی یوسیز میں کورسز: دیگر شعبہ جات بالخصوص جن یونین کونسلز (UCs) میں ابھی کام شروع نہیں ہوا، وہاں اسلامی بہنوں کے لیے مختلف دینی کورسز کروانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری معاونت آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 26 جولائی 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تنظیمی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شرکا کی تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مختلف دینی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

دینی سرگرمیوں میں اضافے اور تقرر کے اہداف

مدنی مشورے کے دوران یں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید منظم اور بہتر کرنے کے حوالے سے مختلف اہداف (Targets) مقرر کیے گئے۔ گفتگو کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

٭تنظیمی نیٹ ورک: یونین کونسل (UC) سطح پر ذمہ داران کے تقرر کے ہدف کو پورا کرنا٭تعلیمی سرگرمیاں: گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں اضافہ کرنا٭ اجتماعات: ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد اور ان میں اسلامی بہنوں کی شرکت کو بڑھانا٭عطیات کے اہداف: دعوتِ اسلامی کے اخراجات کے لیے عشر ہدف پر توجہ دینا ٭ ایک ماہ اور 3 دن کے قافلوں کے اہداف ٭حلقہ سطح پر کام: ہر ماہ محارم 2 سیکھنے سکھانے کے حلقے ۔

فیضانِ صحابیات رہائشی کورسز اور افتتاح

مشورے میں اسلامی بہنوں کے لیے مخصوص تعلیمی ادارے ”فیضانِ صحابیات“ کی نئی برانچز کے افتتاح اور وہاں شروع کیے جانے والے رہائشی کورسز (Residential Courses) میں داخلوں (Admissions) کے اہداف پر بھی خصوصی مشاورت کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں ان کورسز سے مستفیض ہو سکیں۔(رپورٹ: محمد علی رفیق عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب، پاکستان کے شہر لاہور کی برانچ شیروالا گیٹ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس کا مقصد تنظیمی و تعلیمی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور امتحانی و تدریسی مسائل کا حل تلاش کرنا تھا۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 16 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں مدرسۃ المدینہ بوائز آن لائن لاہور سٹی کے تمام شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار کا کردار اور تنظیمی تربیت

اجتماع کے دوران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے رکن اور نگرانِ مدرسۃ المدینہ بوائز آن لائن سیّد انس عطاری نےگفتگو کرتے ہوئےشفٹ تعلیمی ذمہ داران کی رہنمائی کی اور ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے؟“ کے اہم موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

تدریسی قابلیت کو نکھارنا اور تفتیشی ذمہ داریاں

اسی طرح ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی عطاری مدنی نے تفتیشی ذمہ داریوں کی اہمیت پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ مدارس المدینہ میں تدریسی قابلیت کو کس طرح مزید نکھارا جا سکتا ہے تاکہ معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

امتحانی مسائل اور ان کا حل

علاوہ ازیں شفٹ تعلیمی ذمہ دار مولانا دانیال احمد عطاری مدنی نے امتحانات کے دوران پیش آنے والے مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن دی۔(رپورٹ:مولانا محمدوقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام فیصل آباد، پنجاب میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا  جس میں ڈیپارٹمنٹ کی ورکنگ کو مزید بہتر بنانے اور سی ایس آر اسلامی بھائیوں کی تربیت کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ماہانہ مدنی مشورہ 24 جولائی 2026ء کو فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والے مسائل کے حل اور مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز شرکا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے گئے۔

مدنی مشورے کے دوران رکنِ ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ عرفان عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کی ورکنگ سے متعلق خصوصی کلام کیا اور سی ایس آر اسلامی بھائیوں کے مسائل و تجاویز کو سنتے ہوئے مکمل گائیڈ لائن اور رہنمائی فراہم کی۔

اس مدنی مشورے میں دیگر مبلغین نے بھی مختلف نکات پر سی ایس آر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

رکن شعبہ حافظ سلمان عطاری نے دینی کاموں کو بہتر بنانے اور آخرت کی بہتری کے لیے انفرادی اصلاح کی ضرورت پر بیان کیا۔رکنِ شعبہ نے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے طلبہ کو ڈیل کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی اور ایڈمیشن عملے کو نئے داخلوں سمیت فیس کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھانے کا طریقہ بتایا جبکہ سی ایس آر اسلامی بھائیوں کو فیس ڈیپارٹمنٹ کے موجودہ ورکنگ انداز پر بھی بریفنگ دی۔

مولانا عرفان عطاری مدنی نے ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑھتی ہوئی فیس اور ایگریمنٹ کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر گفتگو کرتے ہوئے کام کو آسان بنانے کے لیے سافٹ ویئر میں ضروری تبدیلیاں فوری طور پر کروانے کی ہدایت دی۔(رپورٹ: ایاز احمد عطاری مفتش ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 مئی 2026ء کو ملکی سطح کی مدنی کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سال 2026ء کے تعلیمی پلانز اور کورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں طے پانے والے اہم نکات درج ذیل ہیں:

٭کمیونٹی کی ضرورت کے مطابق عوام اور تنظیمی ذمہ داران کے لیے اردو و انگلش زبانوں میں الگ الگ شارٹ کورسز ڈیزائن کرنا٭ مختلف اسٹیٹس میں کورسز کے لیے مدرسات کی تربیت کی جائے اور ہر ماہ 4 سے 5 گھنٹے کا مختصر رہائشی کورس کروایا جائے ٭نئے کورسز کی اپڈیٹ اور نیکی کی دعوت دینا٭ اعلانات کے لیے نگران اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ کرنا٭ کورس کی تشہیر15 دن پہلے کرنا٭ عوام اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کورسز کا فالو اپ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تنظیمی طریقۂ کار کو مزید فعال بنانے کے سلسلے میں 13 مئی 2026ء کو بلیک ٹاؤن کاؤنسل کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا  جس میں خصوصی شرکت کی ترکیب بنی۔

مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کے”8 دینی کاموں“ کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی و ادارتی شعبہ جات کے کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران و نگران اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لیے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مئی 2026ء کو ملک مشاورت، اسٹیٹ نگران اور ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ایک اہم اور تفصیلی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنظیمی کاموں کی مضبوطی، نئے مقامات پر دینی کاموں کے آغاز اور کارکردگی کے مختلف اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے اہداف طے کیے گئے۔

مدنی مشورے میں زیرِ بحث آنے والے نکات میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ مختلف نئے مقامات پر دینی کاموں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ ٭ نیو کاسل (Newcastle) میں آئندہ منعقد ہونے والے فیملی اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں پر تبادلہ خیال ٭ Alice Springs اور Fiji میں آن لائن دینی کام٭ نیوزی لینڈ کے نئے ڈویژن میں آن لائن دینی کام٭ پرتھ کے نئے ذیلی علاقے Atwell میں عملی طور پر دینی کاموں کو منظم کرنا٭ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا تقابل ٭امیرِ اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے دیکھنے اور رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے کے لیے اہداف٭8 دینی کام فارم میں مقامی کے کالم کا اندراج ٭بڑی سطح کی ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کی روزانہ کی کارکردگی نیز گھر درس کے نظام کا باقاعدگی سے جائزہ ٭ مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے نظام کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کی ضرورت پر کلام٭ مدرسات (معلمات) کے مشوروں اور مختلف کلاسز کے تعلیمی جائزے کا طریقہ کار ٭انٹرنیشنل افیئرز کی طرح ہر ماہ تمام کارکردگی کی ایک جامع پریزنٹیشن تیار کی جائے گی تاکہ کام کی رفتار اور نتائج کا واضح اندازہ لگایا جاسکے۔


دعوتِ اسلامی آسٹریلیا کے تنظیمی نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے اور دینی کاموں کا فالواپ لینے  کے سلسلے میں 11 مئی 2026ء کو کینٹربری کاؤنسل کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔

میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی و ادارتی شعبہ جات کے کاموں کو مزید بہتر و منظم بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تنظیمی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے اور آئندہ کے اہداف بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی آسٹریلیا کے زیرِ اہتمام میلبورن میں قائم Roxburgh Park Youth & Recreation Centre میں Eid Family Gathering 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی بہنوں، بچوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران شرعی پردے کی مکمل احتیاط کو مدِنظر رکھتے ہوئے خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ ہال میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جہاں اُن کی تمام سرگرمیاں منعقد ہوئیں اور انہوں نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف پروگرامز میں حصہ لیا۔

دلچسپ سرگرمیاں اور اسلامی کوئز

اس Eid Family Gathering 2026 کو ایک معلوماتی پروگرام بنانے کے لیے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭اسلامی کوئز (Islamic Quiz) ٭اسلامی گول سیٹنگ ایکٹیویٹی (Islamic Goal Setting)٭منی اسلامک ٹیلنٹ شو (Mini Islamic Talent Show) ٭بلڈ-اے-مسجد کرافٹ ایکٹیویٹی (Build-a-Masjid Craft) ۔

ان سرگرمیوں میں بچوں اور بچیوں نے نہایت خوشی و دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ اسلامی بہنوں نے بھی مختلف سیگمنٹس میں فعال کردار ادا کیا۔

ون ڈش پارٹی اور تحائف کی تقسیم

اس تقریب کا ایک خاص حصہ 'ون ڈش پارٹی' تھی، جس میں تمام فیملیز اور اسلامی بہنیں اپنے گھروں سے تیار کردہ مختلف کھانے ساتھ لائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔ اس مشترکہ ضیافت نے کمیونٹی میں محبت، اخوت اور اپنائیت کے ماحول کو مزید فروغ دیا۔

پروگرام میں بچوں اور بڑوں کے درمیان Goody Bags تقسیم کیے گئے، جبکہ مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

شرکاء کا تاثر:

کئی اسلامی بہنوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ”آسٹریلیا جیسے ملک میں وطن اور اپنے عزیزوں سے دور رہتے ہوئے، اس قسم کے اجتماعات ہمیں ایک خاندان جیسا ماحول فراہم کرتے ہیں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں“۔

مثبت فیڈبیک اور مستقبل کے مطالبات

تقریب کے اختتام پر شرکا کی جانب سے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا فیڈبیک موصول ہوا۔ اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے انہیں تفریح کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کی اہم باتیں یاد کرنے اور اپنی اخلاقی و اسلامی تربیت کا بہترین موقع ملا۔

اسی طرح شرکائے اجتماع نے دعوتِ اسلامی کی اِن کاوشوں کو سراہتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ اسلامی بہنوں، بچوں اور فیملیز کو دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ایک مثبت و خوشگوار ماحول میسر آتا رہے۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالواپ لینے اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لیےاسٹیٹ سطح نگران اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں درج ذیل امور پر تبادلہ خیال ہوا:

٭اسٹیٹ سطح پر دینی کاموں کی اپڈیٹ٭اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں سے براہِ راست دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے حکمت عملی٭فیضان مدینہ میں لگائے جانے والے سولر سسٹم کی اپڈیٹ ٭ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اسٹوڈنٹ گروپ میں سیشنز کا انعقاد٭درس قرآن کے سیشنز کا انعقاد٭17 جولائی 2026ء کو ہونے والے بیان کا فالو اپ٭اسلامی بہنوں کی نئی تقرری اور ریکارڈ پیپرز کا انتظام٭اجتماع ذکر شہادت کا فالو اپ اور اس کی اپڈیٹ٭ونٹر کیمپ کے ارینجمنٹ٭ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنا۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جولائی 2026ء کو نیو کاسل، آسٹریلیا  میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔

مدنی مشورے کے نکات:

٭اجتماع ذکر شہادت کی تازہ ترین اپڈیٹ اور اس کی تنظیم و انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو٭مدنی مشورے کے مدنی پھولوں اور شیڈول کے حوالے سے آئندہ کے اہداف۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔