دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لیے 2 جولائی 2026ء کو سڈنی نگران کے
ہمراہ اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی خدمات اور انتظامات سے
متعلق مختلف نکات پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا
جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭کمیونٹی سینٹر کی بکنگ کے حوالے سے آئندہ کے
اہداف اور انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات٭مدرسۃ
المدینہ گرلز کی کلاسز کی بکنگ کے لیے تفصیلی نکات٭ای-میل آئی ڈیز کی اپڈیٹ اور ان
کی کارکردگی کو بہتر بنانا۔
اس مدنی مشورے کا مقصد کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں
سہولیات کو مؤثر و منظم انداز میں فراہم کرنا تھا تاکہ کمیونٹی کے افراد کو تعلیم،
مذہبی سرگرمیاں اور دیگر خدمات میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
1 جولائی 2026ء کو وکٹوریا نگران کے ہمراہ ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں مختلف اہم
امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں اسلامک اسکولز اور کمیونٹی
پروگرامز کی ترقی کے لیے متعدد موضوعات پر
مشاورت کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی کلاسز کا نارتھ
اور ایسٹ کاؤنسل میں آغاز کرنا تاکہ اسٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے٭ نئی
مسلم خواتین کے درمیان نیو مسلم کورس کا
انعقاد٭وقف مبلغہ کا شیڈول اور ان کی میٹرنٹی لیو کے حوالے سے اہداف ٭ایسٹ کاؤنسل
میں ونٹر کیمپ کے انعقاد کی تیاریاں٭مختلف کاؤنسلز میں اجتماع ذکر شہادت کی اپڈیٹ٭تفسیر
اور فقہ کے حلقوں میں معلمہ اسلامی بہن کی ضرورت۔
اللہ پاک کے محبوب بندوں میں دینِ اسلام کی تعلیمات
کے مطابق اپنی زندگی گزارنے، زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرنے اور لوگوں کی
تربیت و رہنمائی کرنے کا بےحد جذبہ ہوا
کرتا تھا۔
اسی سلسلے میں شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاس ہفتے 20 صفحات کا رسالہ ” اللہ والوں کے 12
واقعات (قسط: 1) “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی20صفحات کا رسالہ ”اللہ
والوں کے 12 واقعات (قسط: 1)“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے نیک بندوں کا خاص فیضان عطا فرما کر ماں باپ اور خاندان سمیت
جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ
واٰلہٖ وسلّم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن انٹرنیشنل افئیرز کے
تحت مارچ 2026ء میں دنیا بھر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوششوں سے اہم دینی
خدمات سر انجام دی گئیں۔ یہ شعبہ دنیا کے متعدد ممالک (آسٹریلیا، ساؤتھ کوریا،سری
لنکا، بنگلہ دیش ،نیپال، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ ، ماریشس، موزمبیق، یوکے ،
اسپین، اٹلی، یو ایس اے، کینیڈا ، ناروے، آئر لینڈ،ہالینڈ اور ترکی) میں اسلامی طریقہ کے مطابق میت کی کفن دفن کے
عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
مارچ 2026ء کے دوران دنیا
بھر کے ممالک میں درج ذیل کارکردگی رہی:
غسالہ اسلامی بہنیں: 1 ہزار 410 (1410) اسلامی
بہنیں ٹیسٹ پاس کرکے غسل ِمیت دے رہیں۔
میتوں کی غسل: مارچ 2026ء میں 98 میتوں کو مذکورہ ممالک میں للہ سنت کے مطابق فی سبیل غسل دیا گیا۔
تربیتی اجتماعات: شعبہ کفن دفن کے
تحت مذکورہ ممالک میں 60 کفن دفن تربیتی
اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 803 اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے
کے طریقے سیکھے۔
ون ڈے سیشنز: شعبہ کفن دفن کے
تحت مذکورہ ممالک میں 16 ون ڈے سیشنز
کا انعقاد کیا گیا جن میں کفن دفن سے متعلق مختلف موضوعات پر تربیت دی گئی۔ ان سیشنز
میں 388 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نیوزی لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ، 8 دینی کاموں پر کلام
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی
خدمات کے سلسلے میں 12 اپریل 2026ء کو
مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس موقع پر دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں پر کلام کیا اور ان میں مزید بہتری کے
لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے کے بعض نکات:
٭اوک لینڈ نگران
اسلامی بہن کی تقرری٭شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے دینی کام٭شعبہ مشاورت کو 2 ماہ
کے ہدف پر تیار کرنا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں خدمتِ دین میں
مصروف ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں
کا جائزہ لینے کے لئے 12 اپریل 2026ء کو سڈنی کی نگران اور دیگر سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
مختلف نکات پر گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
بعض نکات:
٭کاؤنسلز میں دینی
کاموں کا جائزہ٭ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نئی تقرریاں کرنا٭بلیک ٹاؤن کاؤنسل میں
نگران اسلامی بہن کا تقرر کرنا٭ایک اینڈ پر ہونے والے انگلش اجتماع کا نظام٭اسلامی
بہنوں میں دینی کاموں کی معلومات بڑھانا کے لئے کورس کروانا٭ہر کاؤنسل میں
بالمشافہ شیڈول بنانا۔
کینبرا کی نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور اُن کی تربیت
و رہنمائی کرنے کے لئے 12 اپریل 2026ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد
دینی کاموں میں مزید بہتری لانا تھا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دیگر امور
پر بھی مشاورت کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ماہِ اپریل ماہِ اجتماع کے مدنی پھول٭اس
ایونٹ کو کامیاب بنانا٭ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کا فالو اپ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے 10
اپریل 2026ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ایلس اسپرنگ، آسٹریلیا کی اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گفتگو کرتے
ہوئے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض
یہ ہیں:٭اجتماع شروع کرنا٭اجتماع کا شیڈول٭نئے لوگوں میں حکمتِ عملی کے ساتھ کرنا٭اسلامی
بہنوں کو کورسزاور سیشن بالخصوص فرض علوم کورسز کروانا۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
10 اپریل 2026ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کینٹبری
کاؤنسل نگران اور شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں مزید ترقی لانے اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے مختلف امور پر کلام کیا جن میں سے بعض درج
ذیل ہیں:
٭عاشقانِ رسول کی مساجد میں دینی کام کرنا٭مدرسۃالمدینہ
بالغات کے کلاسز بالمشافہ شروع کرنا٭رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭قافلوں کی
تاریخیں اور اعلانات میں اس کی تشہیر کرنا٭بیانات
کی ریکارڈنگ اور اس کی اہمیت٭ڈونیشن کارکردگی جمع کروانا٭انگلش تفسیری حلقے کا
آغاز کرنا٭شارٹ کورسز ذمہ دار کی تقرری اور اس کی کارکردگی٭جامعۃالمدینہ گرلز میں
آسٹریلیا کے تعلیمی نظام کے مطابق کورسز کے پرپوزل اور اس پر کام کرنا٭نئے مقامات پر کام کرنے کے
مدنی پھول٭ماہِ اپریل ماہِ اجتماع کے مدنی پھول٭اورسیز نگران اسلامی بہنوں کے
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی پلاننگ٭2026ء کے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ٭ماہانہ
اہداف پر کام کرنا۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے اور اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے 10 اپریل 2026ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں
کوئنزلینڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی
کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جبکہ دینی ماحول سے منسلک
نئی اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے لئے خود کو پیش کیا۔
میٹنگ کے دوران جن موضوعات پر کلام کیا گیا اُن
میں سے بعض یہ ہیں:٭نئی اسلامی بہنوں کے درمیان شارٹ کورس کے ذریعے دینی کاموں کی
فہم بڑھانا ٭8 دینی کاموں کا تعارف٭شعبہ جات پر تقرری کرنا٭دینی کاموں میں دلچسپی٭شارٹ
کورسز کے بعد نئی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کاموں کا آغاز اور تقرری۔
8 اپریل 2026ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اوبرن کاؤنسل
نگران اور شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کے لئے اور آئندہ کے اہداف کے
حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال
کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
8 اپریل 2026ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں وکٹوریا نگران
اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے مختلف نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج
ذیل ہیں:
٭نارتھ کاؤنسل میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام
بڑھانا٭کفن دفن سیشنز منعقد کرنا٭ایسٹ کاؤنسل میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ٭گجراتی
اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دینا٭گجراتی اسلامی بہنوں کے درمیان فرض علوم کور س
کروانا٭جاب کرنے والی اسلامی بہنوں کے لئے ویک اینڈ سیشن کروایا٭مدنیہ اسلامی بہن
کو ویسٹ کاؤنسل سے ایسٹ کاؤنسل منتقل کرنا٭میلبرن سے شعبہ جات پر تقرری کرنا٭قافلوں
میں محارم کی شرکت اور اس کے اہداف٭میلبرن کے دور دراز علاقوں میں رہنے والی دینی
ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن اجتماع شروع کرنا۔
Dawateislami