دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے  سے 10 اپریل 2026ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ایلس اسپرنگ، آسٹریلیا کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭اجتماع شروع کرنا٭اجتماع کا شیڈول٭نئے لوگوں میں حکمتِ عملی کے ساتھ کرنا٭اسلامی بہنوں کو کورسزاور سیشن بالخصوص فرض علوم کورسز کروانا۔