شعبہ 8 دینی کام دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جولائی 2025ء کو صوبہ بلوچستان کا ماہانہ مدنی مشورہ کوئٹہ شہر  میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان مشاورت کی ذمہ داران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں صوبائی نگران اسلامی بہن نے ”ضد اور ہٹ دھرمی“ کے موضوع بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے شعبے کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے آئندہ کے اہداف کا تعین کرنے، اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اور انہیں دینی کاموں کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

صوبائی نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور فیضانِ میلاد مسجد بنانے میں اپنا حصہ ملانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں صوبائی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افائی کےلئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔


24 جولائی 2025ء:

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 24 جولائی 2025ء کو ویسٹرن ایشیا سب کانٹیننٹ اور عرب ملک جارڈن کی نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی ۔

میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے نئے شہروں میں دینی کاموں کو بڑھانے، عربی زبان سیکھنے اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حوالے سے مختلف نکات گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ دعوتِ اسلامی کے دینی سرگرمیاں مزید منظم طریقے سے جاری رہ سکیں۔


21 جولائی 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر جاری اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے حوالے سے 21 جولائی 2025ء کو ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی اراکین اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران 4 اگست 2025ءکو ہونے والے مرکزی مجلس شوریٰ اور عالمی مجلس مشاورت کے مدنی مشورے کے لئے تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ 1500 سالہ جشنِ ولادت کے حوالے سے بھی چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں نگران و شعبہ جات نے اس خصوصی ایونٹ میں اپنے کردار ادا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں اور شعبہ جات کے اراکین کو 1500 سالہ جشنِ ولادت کی منصوبہ بندی تیار کرنے کا ہدف دیا تاکہ یہ عظیم موقع خوش اسلوبی سے منایا جا سکے۔


22 جولائی 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی عالمی مجلسِ مشاورت کا دینی کام ملک و بیرونِ ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں 22 جولائی 2025ء کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اور بعض اراکین عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن شرکت کی۔

اس میٹنگ میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی JDS اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا نیز باقاعدہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مجلس بنانے اور ان سے دینی کاموں کے فوائد و امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں بعض اراکین اسلامی بہنوں نے اپنی رائے پیش کیں جنہیں محفوظ کر لیا گیا تاکہ آئندہ اس کام میں بہتری لانے کے لئے ان پر عمل کیا جا سکے۔


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2025ء کو حیدرآباد سٹی میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول لطیف آباد نمبر  12 میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول ہوا جہاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ شہزاد عطاری نے پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی بالخصوص FGRF کی ایکٹیویٹیز کے بارے میں پرنسپل و ٹیچرز کو بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے پرنسپل و ٹیچرز کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 12 کے احاطے میں شجرکاری کرتے ہوئے پودا لگایا اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: مولانا محمد عزیر عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں 6 اور 7 اگست 2025ء کو 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسلامی بھائیوں و ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کے لئے پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر بیان کیا اور 1500 سالہ جشنِ ولادت کی تیاری کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

اسی دوران صوبائی ذمہ داران نے بھی وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ان میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: علی حسن عطاری صوبائی زمہ دار 12 ماہ سندھ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، پنجاب (2 اگست 2025ء) :

شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت میٹروپولیٹن سٹی فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے تمام ذمہ داران کا 2 اگست 2025ء کو ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت ڈویژن ذمہ دار محمد عامر عطاری نے کی۔

اس مدنی مشورے میں گزشتہ اہداف کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے نئے ہدف مقرر کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

اہم نکات:

٭اسی ماہ کے اندر 100% باکسز مکمل کرنا٭ دعوتِ اسلامی کے تحت تمام نئے سوسائٹیز اور اثاثہ جات میں 100% باکسز لگانا٭ہر ذمہ دار ہر ماہ 4 نئے اسلامی بھائیوں کو 2 گھنٹے تربیت دینے کا ہدف رکھے٭ تمام ذمہ داران پیشگی شیڈول اور اہداف کو دیکھتے ہوئے عمل درآمد کریں٭ دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل٭ عملی اور پیشگی شیڈول کو روزانہ کی بنیاد پر بیان کرنا٭ دینی کاموں کا فالو اپ اپنے نگران کو جمع کروانا٭1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں کم از کم ایک چوک سجانا ہے٭تمام ذمہ داران کا قافلے میں سفر کرنا٭ نیک اعمال کا رسالہ مکمل کر کے مہینے کے آخر میں جمع کروانا ۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیضانِ مدینہ کراچی (27، 28 اور 29 جولائی 2025ء):

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا خصوصی روحانی علاج کورس منعقد ہواجس میں اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج سے متعلق جدید تربیت فراہم کی گئی اور ان کی عملی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا۔

اہم تفصیلات:

یہ 3 دن کا روحانی علاج کورس 27 تا 29 جولائی 2025ء تک جاری رہا جس میں شعبے کے ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے شرکا کو روحانی علاج کے مختلف طریقے، تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقۂ کار بتایا نیز اس کی چند احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا ۔

اس کے علاوہ محمد ناصر عطاری نے شعبے ممد شعبہ کے متعلق تازہ ترین اپڈیٹس کے بارے میں شرکا کو بتایا اور امتِ مسلمہ کی خدمت و غمخواری کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

الحمدللہ! دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام پنجاب اور سندھ ریجن میں منعقد ہونے والا سمر کیمپ 2025ء بخیر و خوبی مکمل ہو گیا۔

یہ کیمپ پنجاب ریجن میں 2 جولائی سے 15 جولائی 2025ء جبکہ سندھ ریجن میں 16 جولائی سے 29 جولائی 2025ء تک جاری رہا۔

سمر کیمپ کا عنوان تھا From Life Skills to Tarbiyah Sessionsجس کے تحت بچوں کو دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی میں کام آنے والی مہارتیں بھی سکھائی گئیں۔

کیمپ کی نمایاں سرگرمیاں:

٭Spoken English.

٭Reading and Writing Workshops.

٭Storytelling.

٭Tarbiyah Sessions.

٭Math’s Fun.

٭Robotics.

٭Basic Electronics.

٭DIY Crafts.

٭Flameless Cooking.

٭Bincredible Renewal.

٭Bowling.

سمر کیمپ میں بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور والدین نے دارالمدینہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور سماجی نشوونما کے لئے نہایت مفید ہیں۔(رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

اپنی اصلاح کرنے اور شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنا ہے جہاں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں 2 اگست 2025ء بمطابق 8 صفر المظفر 1447ھ کو بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائےجن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال: 7 صفر شریف کون سی عظیم ہستیوں کایوم عرس ہے ؟

جواب: صحابی ابن صحابی حضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہما،شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریاملتانی اورپیرپٹھان حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہما۔

سوال:شجرکاری کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب:شجرکاری کی بہت اہمیت ہے ۔بہت سارے درخت روزانہ کاٹے جاتے ہیں ،لگائے نہیں جاتے جس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی زیادہ ہوتی جارہی ہے ۔اس لئے ہمیں بھی درخت لگانے چاہئیں ۔

سوال : شادی میں ولیمہ اوردیگردعوت کس طرح ہونی چاہیئے ؟

جواب : شادی میں عاشقانِ رسول علمائے کرام کوبھی بلایاجائے، کم ازکم ایک تو ضرور ہوں ۔ان کی برکتیں لی جائیں، انہیں اور سادات ِکرام کو اچھی جگہ بٹھائیں ۔غریبوں کوبھی مان دیں ۔فخروتفاخر اوردکھاوامثلاً فلاں نے اتنی ڈشیں د ی ہیں تو میں اس سے بڑھ کر اتنی دوں گا وغیرہ شامل نہ ہونے دیں ۔شادی میں شریعت کے خلاف کوئی کام نہ کیا جائے ۔آج کل کئی خرابیاں شادیوں میں آگئی ہیں، شایداسی وجہ سے شادی کے بعد گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ۔

سوال : نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے بڑاولیمہ کون ساہوا؟

جواب : آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سب سے بڑاولیمہ وہ ہوا جس میں ایک بکر ی ذبح کی گئی ۔(سنن ابن ماجہ ،حدیث: 1908)

سوال: مؤمن وعدہ کرتے وقت ،چھینک اورجماہی کے وقت کیا پڑھتاہے؟

جواب: مومن وعدہ کرتے ہوئے اِن شآء اللہ ،چھینک کے وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہ اورجماہی کے وقت لَاحَوْلَ وَلاقُوَّۃَ اِلاباللہ کہتاہے ۔

سوال: بعض بچے گھر کا کھانا نہیں کھاتے، اس کا کیا حل ہے ؟

جواب: بچے کو میٹھی گولیاں ،چاکلیٹ ،چپس وغیرہ کھانے سے بچائیں گے تووہ گھرکا کھانا،کھاناشروع کردے گا ۔ورنہ ان چیزوں کےکھانے سے بھوک ختم ہوجاتی ہے ۔ان چیزوں کے کھانے سے صحت بھی خراب ہوتی ہے۔

سوال:کینسرکی کیاوجہ ہے ؟

جواب: ایک ڈاکٹرنے بتایا تھا کہ سبزیوں اورپھلوں میں کیمیکل کھاد کے استعمال کی وجہ سے کینسر ہوتاہے ۔

سوال: کیا کھانے پینے میں بے احتیاطی کی وجہ سے امراض ہوتے ہیں ؟

جواب: 80%امراض کھانےکی وجہ سے ہوتے ہیں ۔جیسے زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر،زیادہ تیل گھی کھانے سےکولیسٹرول ،زیادہ کھانے سے پیٹ کے امراض وغیرہ ہوتے ہیں ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی پھول (قسط: 6) “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ: ”تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی پھول (قسط: 6) “پڑھ یا سُن لے ،اُسے قراٰنِ کریم کی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

سجدہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا سب سے عظیم ذریعہ ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور خشوع کا مظہر ہے جو انسان کے دل میں اللہ کی محبت اور خوف کو پیدا کرتا ہے۔ یہ عبادت کا سب سے بلند مقام ہے جہاں بندہ اپنے رب کے قریب ہوتا ہے اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگتا ہے۔ سجدہ انسان کے دل کو پاکیزہ اور متقی بناتا ہے اور زندگی میں سکون و اطمینان کا سبب بنتا ہے۔

انہیں فضائل کے پیشِ نظر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقانِ رسول کو سجدے کے فضائل سے آگاہ کرنے اور ان کی معلومات میں اضافے کے لئے اس ہفتے رسالہ ” سجدے کے فضائل “ مطالعہ کرنے کے لئے عطا فرمایا ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی خصوصی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

یہ رسالہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ہی لکھا ہوا ہے جوکہ 21 صفحات پر مشتمل ہے۔ رسالے میں بیان کیا گیا ہے کہ سجدوں کی کثرت بلندیٔ درجات کا سبب بنتی ہے، اعضائے سجود جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں گے، خوش خبری سُن کر سجدۂ شکر کرنا سنت مستحبہ ہے۔ اس کے علاوہ سجدۂ شکر کا طریقہ سمیت دیگر کئی اہم معلومات رسالے کا حصہ ہیں۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر چھ (6) زبانوں میں موجود ہے جس کو بآسانی مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رسالہ آڈیو بُک کی صورت میں بھی دستیاب ہے جس کو صارفین سُن سکتے ہیں اور اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”سجدے کے فضائل“پڑھ یا سُن لےاس کو سجدوں کی لذت عنایت فرمااور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین

رسالے کی PDF ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے Download پر کلک کیجئے

Download


سرائے عالمگیر (پنجاب):

شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان زم زم مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ پنجاب کے اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے تہجد کی فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر شرکا نے تہجد کی باجماعت نماز ادا کی، دعا میں حصہ لیا اور قرآن پاک کی تلاوت کی۔ اس کے علاوہ شرکا کو فجر کے وقت جگانے اور نمازِ فجر کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی گئی۔

اس اجتماع کا مقصد مسلمانوں میں تہجد کی فضیلت اور اس کی اہمیت کو عام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول اس بابرکت نماز کا اہتمام کریں۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)