
بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم کی
تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت پنجاب ، پاکستان
کے شہر راولپنڈی میں 9 اگست 2025ء کو میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل و
ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کو شعبے کے تحت پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے، اُن کی
تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے انفرادی کوشش کرنے، ملاقات کرنے اور پابندی کے ساتھ
دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

مقدس اوراق کی حفاظت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے
شعبے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 10 اگست 2025ء کو لاہور سٹی کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے شعبے کی
ترقی کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف
پر کلام کیا۔

ساہیوال ڈویژن، پنجاب کی ڈسٹرکٹ پاکپتن میں شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 11اگست 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
شعبے کے متعلق گفتگو کرتےہوئے صوبائی ذمہ دار
محمد فہیم عطاری اور مولانا عابد حسین
عطاری مدنی نے سابقہ اہداف کا جائز لیا نیز آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ شعبے کے دینی
کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بھائیوں کو تحائف دیئے گئے۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے دیگر امور پر بھی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭12 دینی کاموں میں شمولیت٭ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنا٭شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانا٭ اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے نیو باکسز لگانا٭13، 14 اور 15
اگست 2025ء کو راہِ خدا عزوجل کے قافلوں میں سفر کرنا۔(رپورٹ: راؤ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سکھر، سندھ:
دعوتِ
اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ روز سکھر ، سندھ میں قائم سکھر ساقی اکیڈمی میں اسٹوڈنٹس کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں اصلاحی موضوع پر بیان
کیا گیا۔
اس تقریب میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح
کے ذمہ دار راؤ جنید عطاری نے اسٹوڈنٹس کو آخرت کی تیاری کی اہمیت بتائی کیوں کہ ہر مسلمان کے لئے آخرت کی تیاری کرنا بہت ضروری
ہے تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکے۔ اس دوران ذمہ دار راؤ جنید عطاری نے اسٹوڈنٹس کو تعلیم و کردار سازی کے
حوالے سے بھی مفید مشورے دیئے۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سائٹ ٹاؤن شیر شاہ، کراچی میں”اجتماعِ میلاد
برائے ایصالِ ثواب امِ عطار “ کا انعقاد

سائٹ ٹاؤن شیر شاہ، کراچی میں 11 اگست 2025ء کو
ایک ڈیف اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر ”اجتماعِ میلاد برائے ایصالِ ثواب امِ
عطار “ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل
پرسنز نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ دار محمد رفیق عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتےہوئے کہا کہ ماں باپ کو ستانا حرام ہے لہٰذا
اُن کا ادب و احترام کیا جائے اور ہمیشہ
اُن کی خدمت کی جائے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو 1500 واں
جشنِ ولادت منانے اور گھر گھر چراغاں کرنے
کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
فیضانِ مدینہ انصاری چوک، ملتان میں7 دن پر
مشتمل رہائشی ”اشاروں کی زبان کورس“

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ انصاری چوک، ملتان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن پر
مشتمل رہائشی ”اشاروں کی زبان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 سے زائد
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تحصیل کبیر والا میں عظیم الشان اجتماع، اسپیشل
پرسنز کی کثیر تعداد میں شرکت

دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
1 اگست 2025ء کو تحصیل کبیر والا میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد ڈسٹرکٹ نگران خانیوال نے
سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار نے
اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کو قبر و آخرت کی تیاری
کرنے، فرض علوم سیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ: محمد جمال عطاری ڈویژن
ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارمنٹ ملتان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کبیر والا میں شجرکاری مہم
کے موقع پر پودے لگائے گئے

امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کی دعاؤں سے حصہ پانے اور ثواب کمانے کی نیت سے 1 اگست 2025ء کو یومِ شجرکاری مہم
کے موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن سینٹر
کبیر والا میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ خانیوال، نگرانِ
تحصیل، پاکستان سطح کے ذمہ دار، ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار دیگر اسلامی بھائی
موجود تھےجنہوں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل ایجوکیشن
سینٹر کبیر والا کے اسٹاف سے ملاقات کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف
کروایا نیز ملک بھر میں ہونے والی شجرکاری کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

لوگوں کو تعلیماتِ اسلام سکھانے والے دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت 8 تا 10 اگست 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ، راولپنڈی میں 3
دن پر مشتمل رہائشی معلم کورس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد سٹی
کے نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف
امور پر اُن کی رہنمائی کی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭اچھے معلم کی
خصوصیات٭فیضانِ نماز کورس کا اجمالی شیڈول٭اختتامی نشست کا مکمل طریقہ ٭ڈیٹا انٹری٭اسکلزانہانسمنٹ۔
اس موقع پر شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے بھی شرکائے کورس کی ذہن سازی کی جن میں مولانا اعجاز عطاری مدنی (نگرانِ اورسیز شعبہ مدنی کورسز)، قاری محمد ندیم عطاری (رکنِ شعبہ مدنی کورسز)، مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی (رکنِ شعبہ مدنی کورسز)
اور حافظ مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی شامل تھے۔(رپورٹ: مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

ضلع قصور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ
رادھا کشن میں 7 تا 9 اگست 2025ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت 3 دن کا فیضانِ نماز
کورس (رہائشی )منعقد
کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے کے معلم مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی نے نماز کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے فرائضِ نماز بیان کئے اور وضو کا پریکٹیکل کرکے بتایا۔
اس کے علاوہ مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی نے شرکا کو علمِ دین کے فضائل کے متعلق احادیث بیان کیں اور صفائی ستھرائی کے
حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں معلم نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو جامعۃالمدینہ بوائز میں داخلہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

ہمارا پیارا
وطن “ پاکستان “ ہماری پہچان ہے ، ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں چلے جائیں ہماری
پہچان اسی سے ہے اور ہم پاکستانی مسلمان ہی کہلائیں گے۔ یہ وطن ہمارے لئے ایک گھر
کی مانند ہی نہیں بلکہ حقیقتاً ایک گھر ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان کی صورت میں اللہ کریم
نے ہمیں جو نعمت دی ہے اس کا زبان سے شکر ادا کرنا اور عملی طور پر شکرانے کے تمام
پہلوؤں کو پیشِ نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ کسی بھی پاکستانی سے پوچھا جائے کہ کیا آپ
کو اپنے وطن سے محبّت ہے تو یقیناً اس کا جواب “ ہاں “ میں ہوگا۔ اور کیوں نہ ہو
کہ یہی تو وہ گھر ہے جہاں ہم آزادی کے ساتھ سانس لیتے ہیں ، اللہ کریم کی
عبادت بلا کسی خوف و خطر کرتے ہیں ، رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی محبت میں گلی گلی محفلیں منعقد کرتے ، اولیا و اسلافِ کرام
کی عظمتیں بیان کرتے اور دینی تعلیمات بلا کسی روک ٹوک سیکھتے سکھاتے ہیں۔ یہ آزادی
ہی کی برکت ہے کہ ہمارے ہر علاقے میں ایک بلکہ کہیں تو دو سے بھی زائد مساجد آباد
ہیں ، مسجدوں کے اسپیکروں سے پانچ وقت” اَشْھَدُ
اَن لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہ “ اور ” اَشْھَدُ
اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ “ کی پُر کیف صدائیں سنتے ہیں ۔
قارئینِ
کرام!اللہ ربُّ العزّت کی اس نعمت سے محبت کے کچھ تقاضے اور اس نعمتِ عظمیٰ
کے شکرانے کی کچھ صورتیں ہیں چنانچہ ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ ان تقاضوں کو
پورا کرے اور ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اپنا حصہ ملائے۔
(1)
وطن کی حفاظت اور دفاع: اسلام اپنے
پیروکاروں کو اپنے وطن کی حفاظت اور دفاع کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اگر کوئی دشمن
ملک پر حملہ آور ہو تو اس کا مقابلہ کرنا اور اپنی جان و مال کی قربانی دینا بھی
جائز بلکہ باعث اجر و ثواب ہے۔
(2)وطن
کے قوانین کی پاسداری: اسلام
مسلمانوں کو اپنے وطن کے جائز قوانین کی پاسداری کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ جب تک کسی
قانون میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی خلاف ورزی نہ ہو،
اس پر عمل کرنا شرعاً واجب ہے۔
(3)وطن
کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشش کرنا: اسلام اپنے پیروکاروں کو اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن
کوشش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ کوششیں مختلف صورتوں میں ہو سکتی ہیں، مثلاً ایمانداری
سے اپنے فرائض سرانجام دینا، تعلیم اور علم کے حصول میں کوشش کرنا، معاشی ترقی میں
حصہ لینا اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا۔
(4)وطن
کے وسائل کی حفاظت کرنا: وطن کے
قدرتی وسائل، جیسے زمین، پانی، جنگلات اور معدنیات، سب کی حفاظت کرنا ہر شہری کی
ذمہ داری ہے۔ ان وسائل کا بے دریغ استعمال اور ان کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات
کے خلاف ہے۔ یہ وسائل دراصل آنے والی نسلوں کی امانت ہیں جن کی حفاظت کرنا ضروری
ہے۔
(5)وطن
کے شہریوں کے حقوق کا احترام کرنا: اسلام
اپنے پیروکاروں کو وطن کے تمام شہریوں کے حقوق کا احترام کرنے کی تعلیم دیتا ہے،
چاہے ان کا مذہب، رنگ، نسل یا زبان کچھ بھی ہو۔ سب کے ساتھ عدل و انصاف کا سلوک
کرنا اور کسی قسم کی تفریق روا نہ رکھنا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے۔
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق
عطا فرمائے۔ امین

اللہ تعالیٰ کی
بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت "وطن" ہے انسان جہاں پیدا ہوتا ہے، پلتا
ہے، تعلیم حاصل کرتا ہے، وہی وطن اس کے لیے سب سے بہتر سرزمین ہے۔ یہ سرزمین صرف
مٹی کا ایک حصہ ہی نہیں بلکہ اس میں جو بچپن کی پرانی یادیں، خاندانی چلن چلان ،
تہذیب، ثقافت اور قربانیاں بسی ہوتی ہیں انسان اپنی زندگی کا اکثر حصہ اپنے پیارے
وطن میں گزارتا ہے۔اسی کو ہم "وطن" کہتے ہیں، اور اس وطن کے بھی ہر کسی
پر کچھ حقوق ہوتے ہیں جنہیں ادا کرنا ہر فرد کا اخلاقی و سماجی اور دینی طور پر فرض
ہے۔وطن کے چند حقوق ملاحظہ کیجیے:
وطن کے حقوق
سے مراد ہے کہ وہ فرائض وہ ادائیگیاں ہیں جو ایک شہری پر اپنے وطن کے حوالے سے بہت
زیادہ لازم ہوتے ہیں۔
1۔ ایک سچا
شہری ہمیشہ ہمیشہ اپنے پیارے وطن سے زیادہ محبت کرتا ہے، اس کے خلاف جو ہونے والی سازشوں
سے دور رہتا ہے اور اس وطن کا بہت وفادار رہتا ہے۔
2۔ ایک اچھے
سے اچھا شہری وہ ہوتا ہے جو اپنے وطن کے قوانین کا زیادہ احترام کرے، نظم و ضبط کو
ہمیشہ قائم رکھے، اور امن و امان میں زیادہ معاون رہے۔
وطن انسان کی
پہچان کرواتا ہے۔ وطن انسان کو تحفظ دیتا ہے شناخت دیتا ہے روزگار کے ذرائع پیش
کرتا ہےتعلیم اور عزت دیتا ہے۔ اسی وجہ سے کہ جب وطن پر کوئی مصیبت آتی ہے تو ہر
انسان اس کے دفاع کے لیے اس کی آزادی کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ وطن کی محبت ایک ایسا
جوش و جذبہ ہے جو قوموں کی قوموں کو زندہ، متحد اور زیادہ طاقتور بناتا ہے۔
3۔محبت اور
وفاداری: ہر انسان کو چاہیے کہ وہ دل سے اپنے وطن سے پیار کرے اور وفاداری کا زیادہ
ثبوت دے۔
دفاع
وطن: وطن کی حفاظت صرف افواج کا کام نہیں بلکہ ہر شہری ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔
جب دشمن ملک پر حملہ کرے یا فساد پھیلانے کی کوشش کرے تو ہمیں اس کا زیادہ مقابلہ
کرنا چاہیے۔
3. قوانین کی
پابندی:ہر وطن کا ایک آئین اور قانون ہوتے ہیں جس کے تحت ہم اس پر عمل کریں اچھے
شہری کی ذمہ داری ہے
کہ وہ قوانین کا احترام کرے اور دوسروں کے حقوق کا خیال زیادہ رکھے۔
امن
و امان کا قیام: وطن میں امن قائم رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ جھگڑے،چوری،
دھوکہ، نفرت اور جھوٹ جیسے اعمال وطن کو کمزور کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اخوت و
بھائی چارے، اور صلح رحمی کا ماحول پیدا کریں۔
ترقی میں کردار: وطن کی ترقی میں ہر انسان کو
اپنی صلاحیت کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے۔ طالب علم تعلیم و تربیت حاصل کرکے،
مزدور مزدوری کرکے، تاجر ایمانداری سے کاروبار کرکے، اور علماء دین کی روشنی پھیلا
کر اپنے وطن کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکتے ہیں۔
اسلام اور وطن
کی محبت: پیارے نبی پاک نور مجسم شاہِ بنی آدم دو جہاں کے تاجدار صلی اللہ علیہ وسلم نے وطن
سے محبت کا عملی نمونہ پیش فرمایا جب میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت
فرمائی تو مدینہ پہنچ کر دعا کی :
اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ
كَحُبِّنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدّ ترجمہ:اے اللہ! ہمیں
مدینہ سے ایسی محبت عطا فرما جیسی ہمیں مکہ سے ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔
یہ حدیث ہمیں
سکھاتی ہے کہ جہاں ہم رہیں، وہاں کے امن، ترقی اور خیر خواہی میں رہیں ۔
دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ حضور نبی اکرم ﷺکے صدقے اس وطن کی حفاظت فرمائے اور اس وطن میں جتنے بھی رہنے والے ہیں ان کی زیادہ
سے زیادہ حفاظت فرمائے اور آنے والے دنوں کو اچھا فرمائے زندگی کی ہر پریشانی ہر مصیبت کو ہم سے دور تر دور فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی
الامینﷺ