دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن انٹرنیشنل افئیرز کے تحت مارچ 2026ء میں دنیا بھر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوششوں سے اہم دینی خدمات سر انجام دی گئیں۔ یہ شعبہ دنیا کے متعدد ممالک  (آسٹریلیا، ساؤتھ کوریا،سری لنکا، بنگلہ دیش ،نیپال، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ ، ماریشس، موزمبیق، یوکے ، اسپین، اٹلی، یو ایس اے، کینیڈا ، ناروے، آئر لینڈ،ہالینڈ اور ترکی) میں اسلامی طریقہ کے مطابق میت کی کفن دفن کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مارچ 2026ء کے دوران دنیا بھر کے ممالک میں درج ذیل کارکردگی رہی:

غسالہ اسلامی بہنیں: 1 ہزار 410 (1410) اسلامی بہنیں ٹیسٹ پاس کرکے غسل ِمیت دے رہیں۔

میتوں کی غسل: مارچ 2026ء میں 98 میتوں کو مذکورہ ممالک میں للہ سنت کے مطابق فی سبیل غسل دیا گیا۔

تربیتی اجتماعات: شعبہ کفن دفن کے تحت مذکورہ ممالک میں 60 کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 803 اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے طریقے سیکھے۔

ون ڈے سیشنز: شعبہ کفن دفن کے تحت مذکورہ ممالک میں 16 ون ڈے سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں کفن دفن سے متعلق مختلف موضوعات پر تربیت دی گئی۔ ان سیشنز میں 388 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔