دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مئی 2026ء کو ملک
مشاورت، اسٹیٹ نگران اور ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ایک اہم اور
تفصیلی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنظیمی کاموں کی مضبوطی، نئے مقامات پر دینی
کاموں کے آغاز اور کارکردگی کے مختلف اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے اہداف طے کیے
گئے۔
مدنی مشورے میں زیرِ بحث آنے والے نکات میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ مختلف نئے مقامات پر دینی کاموں کی تازہ ترین
صورتحال کا جائزہ ٭ نیو کاسل (Newcastle) میں آئندہ منعقد
ہونے والے فیملی اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں پر تبادلہ خیال ٭ Alice Springs اور Fiji میں آن لائن دینی کام٭ نیوزی لینڈ کے نئے ڈویژن میں آن لائن دینی کام٭
پرتھ کے نئے ذیلی علاقے Atwell میں عملی طور پر دینی کاموں کو منظم کرنا٭ اسلامی بھائیوں
اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا تقابل ٭امیرِ اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے دیکھنے اور رسالہ مطالعہ کارکردگی
بڑھانے کے لیے اہداف٭8 دینی کام فارم میں مقامی کے کالم کا اندراج ٭بڑی سطح کی ذمہ
داران اور نگران اسلامی بہنوں کی روزانہ کی کارکردگی نیز گھر درس کے نظام کا
باقاعدگی سے جائزہ ٭ مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی
مدرسۃالمدینہ کے نظام کو مزید مضبوط و
مستحکم بنانے کی ضرورت پر کلام٭ مدرسات (معلمات) کے مشوروں اور مختلف کلاسز کے تعلیمی جائزے کا
طریقہ کار ٭انٹرنیشنل افیئرز کی طرح ہر ماہ تمام کارکردگی کی ایک جامع پریزنٹیشن تیار
کی جائے گی تاکہ کام کی رفتار اور نتائج
کا واضح اندازہ لگایا جاسکے۔
Dawateislami