دعوت اسلامی کی مجلس اوراق مقدسہ کے تحت 12
فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون
اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران شعبہ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جا
ئزہ لیااور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں گوجرہ کے اطراف میں مقدس اوراق کے
دینی کام کو بڑھانے اور اسے مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، ریجن ذمہ دار تحفظ
اوراق مقدسہ)
اسلامی بہنوں
کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ اصلاح اعمال
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
ڈویژن نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کار کاردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔ کابینہ کی تقسیم
کاری کے بعد نیو ڈویژن کو جدول پر عمل کرنے اور اصلاح اعمال اجتماع ذیلی سطح پر
کرنے کا ہدف بھی دیا نیز جلد سے جلد ذمہ داران کا تقرر مکمل کرنے کی ترغیب بھی
دلائی۔
اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں علاقائی دوره کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کا
انعقاد کیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقائی
دوره کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
شرکاکو شعبے کے نکات سمجھائے ۔ مزید علاقائی دوره کے شعبے کوذیلیوں تک مضبوط کرنے
اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا ذمہ داران نے آخر میں نیتیں بھی کیں۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں تقسیم رسائل پر کلام ہوا۔ ماہانہ کارکردگی اور شیڈول فل کرنے کاطریقہ
سمجھایا گیا ۔ کمزوریوں کو دور کرنے اور
بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے رکھنے کا ذہن دیا گیا۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ، لانڈھی کابینہ میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی، اصلاح
اعمال کارکردگی آسان کر کے سکھائی ۔ شیڈول
وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران نےوقت پر کارکردگی جمع کروانے کی اچھی
اچھی نیتں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 14
فروری 2021ء کو ساہیوال زون چیچہ وطنی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں رکن زون اور
اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
نگران مجلس حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے عمرہ
کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ: عبدالرزاق عطاری، رکن زون)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابينہ و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اولاد کی تربیت کے موضوع پر سنتون بھرا بیان کیا۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن کو کارکردگیوں کے
حوالے سے نکات بیان کئے ۔ دینے کاموں میں بہتری پیدا کرنے، رسالہ کارکردگی، دینی کاموں اور کوائف فارم صحیح فل کرکے چیک
کرنے کا ذہن دیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے کی بھرپور توجہ دلائی شرکا
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔
ریجن
ملتان، زون و کابینہ بہاولپور کی موسی کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون و کابینہ بہاولپور کی موسی کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں
نے شرکت فرمائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ اور مدرسۃ
المدینہ بالغان کے زیر اہتمام 12 فروری
2021ء بروز جمعہ ڈیفنس کابینہ کراچی میں تاجر اجتماع ہوا جس میں مقامی تاجران سمیت
کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ”خوف خدا“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد رضا عطاری، مجلس سوشل میڈیا ڈیفنس کابینہ)
دعوت ِاسلامی
کی عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا بذریعہ لنک مدنی مشورےکا انعقاد
دعوت ِاسلامی
کی عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن کا عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن، شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور
شعبۂ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن کے ساتھ بذریعہ لِنک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام مذکورہ بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔ مدنی مشورے میں اسپیشل مجلسِ رابطہ کے کام کا طریقہ ، ٹیم بنانے،ذمہ داری کی سطح طے کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنےکے انداز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریجن
ملتان، زون و کابینہ بہاولپور، کے
علاقہ اسلامی کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون و کابینہ بہاولپور کے علاقہ اسلامی کالونی کے محلہ کچی بستی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 23 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا درست طریقہ
سکھایا ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں کفن دفن اجتماع رکھوانے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور اراکین
کابینہ نے شرکت کی۔
نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل عطاری نے ذمہ
داران کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں رسالہ ”فیضان رجب“ کامطالعہ کرنے
اور Volunteers کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اہداف دیا گیا۔(رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران مجلس سیکورٹی)
Dawateislami