اسلامی بہنوں کے شعبے  کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون و کابینہ بہاولپور کی موسی کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا درست طریقہ سکھایا ۔ مزید ترغیب دلانے پر 2 اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔ اور اسکے ساتھ ساتھ 2 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کے لیے اپنے نام لکھوائے۔