اسلامی بہنوں کے شعبے  کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون و کابینہ بہاولپور کے علاقہ اسلامی کالونی کے محلہ کچی بستی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا درست طریقہ سکھایا ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں کفن دفن اجتماع رکھوانے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔