دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبریڈ فوڈ (Bradford)ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے علاقوں میں
انگلش میں مدرستہ المدینہ بالغات
شروع کئے جائیں تاکہ مقامی اور دوسری نیشنلٹی
کے لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی
جاسکے اس پر کلام کیا۔
برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے دو ڈویژن میں ”فیضانِ زکوۃ کورس “ کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام13 فروری2021ء سے یوکے
برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے دو ڈویژن کوونٹری اور نارتھ برمنگھم (Coventry and North Birmingham ) میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیا
جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قرآن و
حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سو نے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے
نکالی جائے اس سب کے بارے میں معلومات
فراہم کی گئیں۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل میں نیکی کی
دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل (Govanhill) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 11 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی کی ڈویژن
بلونیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی (Itlay )کی ڈویژن بلونیا( Bologna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ان میں ذمہ داراسلامی
بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز نکات برائے
ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دئیے۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے مختلف علاقوں میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے مختلف علاقوں میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ
میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور
اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
آج اوکاڑہ میں قرآن اجتماع ہوگا، رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری سنتوں بھر بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کے
تعلیمی شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام پاکستان، پنجاب، فیصل آباد ریجن،
اوکاڑہ زون کی جامع مسجد نقشبندیہ رضویہ،
غلہ منڈی، اوکاڑہ میں آج 16 فروی
2021ء بروز منگل دوپہر 1 بجے ختم قرآن
اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پڑھنے والوں کی دستار بندی کی جائے گی اور مدنی قاعدہ مکمل کرنے
والوں کو تحائف پیش کئے جائیں گے۔
اس اجتماع میں رکن
شوریٰ و نگرانِ ریجن حاجی رفیع عطاری سنتوں بھر بیان فرمائیں گے۔
تمام کابینہ، ڈویژن اور علاقہ نگران و ذمہ داران ،مدرسۃ
المدینہ بالغان پڑھنے /پڑھانے والے قاری
صاحبان اور تمام تاجر حضرات کو شرکت کی دعوت ہے۔
صحابۂ کرام و تابعینِ عظام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانُ کے
فضائل ، اَقوال اورزُہدوتقویٰ کے بیان پر
مشتمل
حِلْیَۃُ
الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء
ترجمہ بنام
اللہ والوں کی باتیں ( جلد2 )
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭ ترجمہ کے
لئے دارُالکتب العلمیۃ ( بیروت، لبنان ) کا نسخہ ( مطبوعہ۱۴۱۸ھ / ۱۹۹۷ء ) استعمال کیا گیا ہے ۔٭ چونکہ
ہمارے پاس اس کتاب کاایک ہی نسخہ ہے اوراس کے عربی متن میں بہت جگہ غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مگر دیگر کتب سے تلاش کرکے حتی الامکان دُرُستی
کی کوشش کی گئی ہے ۔ تاہم پھر بھی آپ غلطی پائیں تو تحریری طور پرمجلس کو مطلع فرمائیں ۔ ٭ سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے
اسلامی بھائی بھی اچھی طرح سمجھ سکیں ۔٭ آیات ِ مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قراٰن کنزالایمان سے لیا گیا ہے ۔٭ آیاتِ
مبارکہ کے حوالے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور حتی الْمَقْدُوراحادیث ِطیبہ اور اَقوالِ صحابہ وتابعین وغیرہ کی
تخریج بھی کی گئی ہے ۔٭ بعض مقامات پر مفید حواشی اور اَکابرینِ اَہلسنّت کی تحقیق
کودرج کردیا ہے ۔٭ صحابۂ کرام، راویوں رِضْوَانُ
اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اورشہروں کے ناموں پراِعراب کااِہتمام کیا گیا ہے ۔٭ کئی
مقامات پرمشکل اَلفاظ کے معانی ہِلالین ( brackets ) میں لکھ دیئے گئے ہیں ۔٭ تلفظ
کی دُرُستی کے لئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر اِعراب کااِلتزام کیا گیا ہے ۔٭ موقع کی مناسبت سے جگہ بہ جگہ عنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭ علاماتِ ترقیم ( رُموزِاَوقاف ) کابھی بھرپورخیال رکھا گیاہے ۔
625صفحات پر مشتمل یہ کتاب2014ء سے لیکر اب تک3 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً11ہزار
سے زائد چھپ چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث میں تربیتی
سیشن ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
مجلس تراجم انگلش کے شرعی ایڈیٹر مولانا محمود
عطاری مدنی نے ”فارغ التحصیل ہونے کے بعد کیا کرنا ہے“ کے موضوع پر بیان
کیا اور مختلف امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ، محمد تصور عطاری مدنی، لائبریری انچارج اسلامک
ریسرچ سینٹر)
عالمی مدنی مرکز کراچی میں اطباء کرام کا اجتماع، رکن
شوریٰ قاری سلیم عطاری نے بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر
اہتمام 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کا اجتماع
ہوا جس میں حکیم رانا وزیر شاہی (صدر اتحاد اطباء سندھ)، حکیم ندیم راجپوت (چیئرمین اتحاد اطباء سندھ)، پروفیسرطبیب جمیل اصغر خضری (بانی دفاع طب پاکستان)،حکیم سرور، حکیم شکیل، حکیم فیض سلطان قادری، حکیم
غزالی، حکیم جعفر علی عطاری، حکیم ندیم عطاری اور حکیم محمد مدثر نذر عطاری سمیت
اتحاد اطباء سندھ کے 50 اطباء، قاسمی طبیہ کالج کے پروفیسرز اور پنسار اسٹورز کے مالکان
نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں
مختلف تجاویز زیر ِغور آئیں۔ اختتام پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے خصوصی
دعا فرمائی۔ (رپورٹ:حکیم محمد حسان
عطاری، شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان)
اسلامی بہنوں
کے شعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن شب و روذ زمہ دار اسلامی
بہن نے اپنی زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن شب و
روذ زمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ شب
وروز کی اہمیت اور مدنی خبریں بنا نے کے حوالے سے نکات کو آسان انداز میں سمجھایا۔مدنی پھو ل دئیے تمام مشاورت
ذمہ داروں کو اپنی مشاورتیں مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔ تمام ذمہ دار ان نے اس شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنا یہ مدنی
کام جدول کے مطابق کرنے کی بھی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 12
فروری 2021ء کو مدرسۃ المدینہ بہار مدینہ لیاقت آباد کراچی
میں تربیتی سیشن ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ
کے قاری صاحبان اور دیگر طلبہ نے شرکت کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو میت کو غسل
دینے، کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ
کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے سے متعلقہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس شعبہ کفن دفن)
اسلامی بہنوں
کے شعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی شب و روز ذمہ دار نے زون
سطح شب و روز ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز کی اہمیت اور مدنی خبریں
بنانے کے نکات سمجھائے اور ذمہ داران کی الجھنوں کو بھی دور کیا نیز جدول پر عمل
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے جدول وقت پر جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی۔
Dawateislami