دعوتِ اسلامی کے شعبے حج و وعمرہ کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء بروز بدھ  میلاد آباد کھڑریانوالا میں واقع جامعۃ المدینہ میلادآباد کھڑریانوالا کے بڑے طلباء میں معلم عمرہ تربیت کے عنوان سے سیشن ہوا جس میں نگران شعبہ حج و عمرہ الحاج محمد شوکت عطاری نے شعبہ کا تعارف بیان کیا نیز عمرہ کا مکمل طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام 18 فروری 2021ء   بروز بدھ لاہور ریجن، ننکانہ ضلع شیخوپورہ کے لاری اڈا ننکانہ میں شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کا اجتماع ہواجس میں نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے ٹرانسپورٹ اور رزق حلال کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ٹرانسپورٹر محمد محمود عطاری اور دیگر ٹرانسپورٹرز کے علاوہ ورکشاپس کے آنرز نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ: خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کے شعبے  رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء بروز بدھ فیصل آباد، پاکپتن شریف، عارف والاکے مقامی میرج ہال میں تاجران اجتماع ہوا جس میں رکن مرکزی مجلس شورٰی و نگران ریجن فیصل آباد حاجی محمد رفیع عطاری نے تاجر کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

تاجر اجتماع میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید، چیف ایگزیکٹو مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ شیخ محمد اسلم کی خصوصی شرکت مزید ان کے علاوہ سابقہ صدر سبزی منڈی چوہدری سلطان، چوہدری عمران امرتسری صدر جناح چوک، رانا رضوان، شیخ سجاد خالد اور چوہدری افضل سیڈ ایسوسی ایشن اور سینکڑوں تاجران اور عمائدین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن نگران اور مقامی اجیر اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

جس میں نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیزجہاں دینی کام نہیں ہےوہاں کےلئےمعلمات مبلغات اور مدرِّسات تیار کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ ایام عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا سوڈان کی اسلامی بہنوں سے بذریعہ واٹس اپ انفرادی کوشیش کا سلسلہ ہواجس میں اسکول کی ٹیچرز و طالبات کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی قافلہ کے زیر اہتمام   17 فروری 2021ء بروز بدھ مدنی قافلہ ذمہ دار شاکر عطاری مدنی نے آسٹریلیا، ملبورن، ایڈیلیڈ اور نیوزیلینڈ کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، مدنی قافلہ ذمہ داران کو Active کرنے ، مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے، انہیں نمازی بنانے کے حوالے سے Guidelines دیں۔ نیز مدنی قافلہ ذمہ داران کی تقرری کا بھی جائزہ لیا گیاآئندہ کے Targets طے کئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)

دعوتِ اسلامی کے تحت  چند دن پہلے حیدرآباد کےعلاقہ مصطفیٰ ٹاؤن میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پاکستان کے ریجن حیدرآباد ،ڈویژن قاسم آباد،لطیف آباد ،نسیم آباد،مصطفٰی ٹاؤن میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کوسالانہ ڈونیشن کرنےاورہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے نیزدینی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی قافلہ کے زیر اہتمام   17 فروری 2021ء بروز بدھ مدنی قافلہ ذمہ دار شاکر عطاری مدنی نے آسٹریلیا، ملبورن، ایڈیلیڈ اور نیوزیلینڈ کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، مدنی قافلہ ذمہ داران کو Active کرنے ، مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے، انہیں نمازی بنانے کے حوالے سے Guidelines دیں۔ نیز مدنی قافلہ ذمہ داران کی تقرری کا بھی جائزہ لیا گیاآئندہ کے Targets طے کئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے   زیر اہتمام 14 جنوری 2021ء بروز اتوار جھنگ سٹی تھانہ میں مقدس اوراق کے تحفظ کے بکس لگانے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگران مجلس شاہ نواز عطاری، رکن کابینہ اوراق مقدسہ محمد عمران عطاری اور ریجن نگران محمد عدنان عطاری سمیت مختلف ذمہ داران موجود تھے ۔

نگران مجلس شاہ نواز عطاری نے مقدس اوراق کے تحفظ کے بکس کا افتتاح کرتے ہوئے پولیس اسلامی بھائیو ںکو نیکی کی دعوت دی اور شعبہ اوراق مقدسہ کے دینی کام کے متعلق کلام کرتے ہوئے شرکا کو اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری رکن کابینہ )


دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے حکیم کے  زیر اہتمام 18فروری2021ء بروز جمعرات کراچی ملیر کھوکھرا پار نمبر 4 میں ہفتہ واراجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کابینہ کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ ڈرک کالونی سید مشرف باپو نے خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی شان پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: شعبہ کارکردگی پاکستان رابطہ برائےحکیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مجلسِ رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ ایام ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر مرادآباد میں مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیت اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ِپاک میں شرکت کی عوت دیتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کاذہن دیا جس پر شخصیت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کی ۔


(اسٹاف رپورٹ:20فروری2021ء)گزشتہ رات ساہیوال پنجاب میں دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی  کی جانب سے ”زکوٰۃ کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی عرفان عطاری مدنی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کے درمیان خصوصی بیان فرماتے ہوئے زکوۃ کے شرعی مسائل بتائے۔

اس کورس میں خادم ملک فوڈز فیکٹری کے اونر اور چیمبر آف کامرس کے سابق وائس پریزیڈنٹ شہزاد انجم انصاری ، تحریک انصاف کے رہنما عمران گل اور عمران چوھان و برادران، زاہد چوہان (بزنس مین)، مہر ثاقب (بزنس مین)، محمد بلال (رہنما پیپلز پارٹی )، معین اسلم عطاری( ممبر آف چیمبر)،محمد عرفان (بزنس مین) سمیت کئی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے مفتی صاحب سے اپنے سوالات بھی کئے جن کے مفتی صاحب نے تسلی بخش جوابات عنایت فرمائے۔