دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں خیر پور کابینہ میں نمازِ جنازہ اورکفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سکھر کے اسکولز، ٹیچرز، شرکائے مدنی قافلہ اور علاقے کے ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری نے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری شعبہ کفن دفن صوبۂ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام گڈاپ ٹاؤن کراچی میں سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرس کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ حلقے میں رکنِ ڈسٹرکٹ ملیر قاری محمد ناصر رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگرانِ ٹاؤن شاہ مرید و درجہ معلم قاری عبدالخلیل عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کو شرکائے کورس کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی اور مزید دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ رجب کو کئی بزرگانِ دین سے نسبت حاصل ہے۔ ان ہی میں سے ایک بزرگ آلِ نبی، اولادِ علی، اہل بیت کے سرکے تاج، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کا بھی ہیں جن کا عرس 15 رجب المرجب کو دنیا بھر میں مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت اس دن خاص طورپر اُن کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کرتے ہیں ۔کئی مقامات پر قرآن خوانی، اوراد و ظائف کے ساتھ ساتھ کھانے میں کھیرپوری کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔

15 رجب المرجب 1443ھ کو سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کا سالانہ عرس منانے کے حوالے سے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور عاشقان رسول کو اس کی ترغیب اور دعاؤں سے نواز تے ہوئے فرمایا :

15 رجب کو اہل بیت کے سر کے تاج، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کا یوم عرس ہے۔ اس دن عاشقان صحابہ و اہل بیت خصوصیت کے ساتھ کھیر پوری کی نیاز کرتے ہیں، تو میری یہ خواہش ہے کہ15 رجب المرجب 1443ھ کی رات گھر گھر، گلی گلی، مسجد مسجدکھیر پوری کی نیاز ہو۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی کھیر پوری کی نیاز پندرہویں شب کو کرے گا اور جو اس میں مالی طور پر حصہ لے گا، یا جس طرح بھی شریک ہوگا،یا خالی خوش ہوگا اس کو بھی دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے نواز دےاور اس کو امام جعفر صادق رضی اللہُ عنہ کا خصوصی فیض عطا فرما اور ان کے نانا جان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت نصیب فرمااور بے حساب مغفرت اس کا مقدر فرما، جو میری مدنی بیٹی بھی اس میں حصہ لے اس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


حضرتِ سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مَحبوبِ ربُّ العزت،مُحسنِ انسانیت عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے کہ”جب اللہ عزوجل کسی بندے کی مغفرت فرمانا چاہتاہے تو اسے گناہ سے روک دیتاہے اور جب اللہ عزوجل کسی بندے کاعمل قبول کرنا چاہتاہے تو اسے نیک عمل کی طرف مائل کر دیتاہے “۔ (آنسو کا دریا، ص37)

حضورنبی پاک، صاحب لولاک، سیاح افلاک صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”جس بندے کی آنکھوں سے خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے سبب آنسو نکل کر چہرے تک پہنچتے ہیں تو اللہ عزَّوَجَلَّ اس کو آگ پر حرام فرما دیتاہے اگرچہ وہ مکھی کے سرکے برابر ہوں“۔ (سنن ابن ماجۃ،ابواب الزھد ، باب الحز ن والبکاء، الحدیث ۴۱۹۷ ، ص ۲۷۳۲)

عاشقان رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے، انہیں نیکیوں کی طرف راغب کرنے اور گناہوں سے بیزار کرنے لئے آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب اور بعض مقامات پر بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ عباسیہ ٹاؤن رحیم یار خان سے مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور  میں اسپیشل پرسنز کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری کا گورنمنٹ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے حوالے سے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ کراچی میں پاکستان کے مختلف علاقے سے آنے والے HR ڈیپارٹمنٹ کےذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کودعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابو بکر عطاری کا ضلع خوشاب کی کابینہ وادی سون کے شہر پیل میں جدول ہوا جس میں انہوں نےپیل شہر ذمہ داراحمد دین مدنی عطاری کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ہمراہ   اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جہاں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ، اجتماع کی دعوت دی ،مدنی قافلے کی دعوت اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے بھی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


شعبہ اسپیشل پرسنز پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری کا ساہیوال ڈویژن میں شیڈول ہوا جس میں انہوں نے ساہیوال ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور آخر میں نابینا اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


پروفیشنلز حضرات کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو دن پر مشتمل 12 اور 13 فروری بروز ہفتہ، اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس پروگرام میں انجینئرز، فنانس آفیسرز، آئی ٹی پروفیشنلزاور کارپوریٹ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات شرکت کرسکیں گے۔ پروفیشنلز اجتماع میں دعوت اسلامی کے مبلغین ، اراکین شوریٰ اور موٹیویشنل اسپیکرمحمد ثوبان عطاری شرکا کے درمیان دینی و دنیاوی موضوعات پر بیانات فرمائیں گے۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کے تحت 3دن کا مدنی قافلہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے لطیف آباد حیدر آباد سفر ہوا جس میں گونگے بہرے اور نابینا اسپیشل پرسنز نے شرکت کی اور اس مدنی قافلے میں کراچی مشاورت کے رکن محمد عمران عطاری ،جمیل عطاری نابینااسپیشل پرسنز کراچی سٹی ذمہ دار ،شاہد عطاری اور یوسف عطاری نے بھی شرکت کی ،نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی شاہد عطاری نے کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔

اس پروگرام میں استاذ الحدیث حضرت مولانا غلام شبیر عطاری اور ڈاکٹر شعبان عطاری کے ہاتھوں چائینز لینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کا3دن کا مدنی قافلہ حیدر آباد ،فیضان مدینہ سے لطیف آباد نمبر 7 میں سفر ہوا جس میں کثیر تعداد میں گونگے ، بہرے  اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار حیدر آباد محمد وقار عطاری نے بھی مدنی قافلے کے ہمراہ سفر کیا اور اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت فرمائی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)