20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں خیر
پور کابینہ میں نمازِ جنازہ اورکفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سکھر
کے اسکولز، ٹیچرز، شرکائے مدنی قافلہ اور
علاقے کے ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری نے نمازِ
جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری شعبہ کفن دفن
صوبۂ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)