پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت  حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’حقوق العباد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹنگ ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رجب المرجب میں روزے رکھنے اور عبادت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بچوں اور بچیوں کے رسمِ بسم اللہ کے موقع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بچوں اور بچیوں کی رسمِ بسم اللہ کرواتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے جمبرکلاں ضلع قصور میں نمازِجنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قائداعظم ہائی ا سکول جمبر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس دوران ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن دانش تفسیر عطاری نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالنبی عطاری تحصیل پتوکی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی درسگاہ جامعہ قادریہ رضویہ کے رضاء المصطفے نے اپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری دی جہاں اُن کی ملاقات رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات بالخصوص مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات اور کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کروایا جس پروفدنے رکن ِشوریٰ کو کنزالمدارس بورڈ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی نیتیں کیں۔بعدازاں رکن شوریٰ انہیں کُتُب و رسائل تحفے میں دیں۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد میں معروف بزنس مین ایڈوکیٹ محمد امین انجم کی رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی، اس دوران رکن ِشوریٰ نے انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی اور جامعۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کرواتے ہوئےدعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بالخصوص مدنی چینل وکڈز مدنی چینل کا تعارف کروایا۔

بعدازاں رکن شوریٰ نے انہیں کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے جس پر ایڈووکیٹ امین انجم نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے اوقاف پاکستان عمران عطاری اورشعبہ رابطہ اسلام آباد کے عامر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے’’حلال طریقے سے مال کمانا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد کو بڑھانےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فلوریڈ اUSA (Florida) کے شہر میامی( Miami) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش سے ایک غیر مسلم اپنے سابقہ مذہب چوڑ کر دامنِ اسلام سے منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ غیر مسلم اسلام سے کچھ متاثر ہوئےتو انہوں نےدینِ اسلام کے متعلق جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کی طرف سے ہونے والے اسلام کے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور بالاآخر مبلغین کی کوششوں سے وہ غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دامنِ اسلام میں داخل ہو گئے۔

اس موقع پر ان کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا نیز انہیں دعوت اسلامی کی اُس ویب سائٹ کا تعارف پیش کیا جس کے ذریعے لوگ اسلام کے بارے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت نگران ِکابینہ کوٹ مومن مولانا محمد سیف الله عطاری مدنی نےشعبے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ریسکیو1122 اسٹیشن تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر FGRF کی ٹیم نے ریسکیورز کو کوٹ مومن آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ریسکیو 1122اسٹیشن کی خوبصورتی اور آب وہوا کو بہتر بنانے کے لئے مختلف خوبصورت پودے تحفہ میں دیئے۔

بعدازاں ذمہ دار نے پودے لگانے کےفضائل بیان کرتے ہوئے ریسکیوررزکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسلامی بھائیوں کے دعا کروائی۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


8 فروری 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر سیہون شریف کی جامع مسجد فیضان مدینہ میں تین دن مدنی قافلے کے دوران کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت شرکائے قافلہ  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جنازے کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں اسلام آباد ذمہ دارشعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری محمد وقار عطاری نے دینی کاموں کےسلسلے میں اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحب سے ملاقات کی اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیانیز بچوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں اپنے سر پرستوں کے ہمراہ شرکت کروانے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم چکوال ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)