
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں
مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ
نگران ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہن ،مفتشہ اسلامی بہن اور
مدرسات سمیت 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے صدقات کے فضائل کے
موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اسکے بعد مفتشہ
اسلامی بہن نے مدرسات کو مدنی قاعدے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ٹیسٹ کے دوران
کام آنے والے نکات پر توجہ دلائی اور مدرسات کو پڑھاتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا
حل بھی بتایا اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےڈونیشن
جمع کرنے کے حوالے سے مدرسات کی تربیت کی نیز ای رسید کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ
آخر میں مدرسات نے ٹیسٹ دینے اور عطیات جمع کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ اور
مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں
مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں مکتبۃ
المدینہ کی کابینہ سطح اور مدرستہ المدینہ
بالغات کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں اورکابینہ نگران اور دیگر ذمہ داران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مکتبۃالمدینہ اور مدرستہ المدینہ کی کابینہ
مشاورتوں نے اپنے شعبوں سے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور شعبے کی
بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اسکے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک
کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کےاہداف بھی دیئے۔ آخر میں مکتبہ
المدینہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن کی
ترغیب پر 3 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں کیں اور
تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دی جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورس کے تحت پاکپتن زون
بنگہ حیات کابینہ میں ون ڈے سیشن A Night Journey کورس کاانعقادہوا جس میں
23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اس کے
علاوہ کابینہ بنگہ حیات کی مزید دو ڈویژن میں بھی اس کورس کاانعقادہواجس میں کثیر
تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کومعراج
مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کےدینی کاموں کے بارئے میں معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام کراچی ریجن میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کراچی ریجن کی مجلس رابطہ کی ذمہ دار و زون مشاورت ذمہ دار،عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے role of womenکے موضوع پر بیان کیا اور عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن
نے عورتوں کے معاشرے میں کردار کے حوالے سے تربیت کی ۔ مزید رشتے داروں کے
ساتھ حسن سلوک کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کےعلاقےکھارادر کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں زون
و کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہنامہ
فیضان ِمدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دیتےہوئےبکنگ کے اہداف دیئے ذمہ داراسلامی
بہنوں کی ماہانہ کار کردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی بہتر بنانے کےحوالےسے نکات بتائےجس
پر اسلامی بہنوں نے مزید بہتر انداز سے
دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت لانڈھی 5 کے
ایک کلینک میں محفل ِنعت کا سلسلہ ہوا جس
میں کابینہ سطح شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کرتےہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے اورپانچوں نمازیں
وقت پر ادا کرنے کی نیتیں کروائیں جس پر شرکااورلیڈی ڈاکٹر نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔

دعوتِ اسلامی
کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مدنی
مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی 25 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور دینی کاموں کی اہمیت کے حوالے سے ذمہ
داراسلامی بہنوں کو نکات بتائے اورمزید مل جل کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس
پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی لیاقت آباد
کے ایک نجی اسکول میں ون ڈے سیشن”
A night of journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں
اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
شعبۂ
تعلیم کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شب
معراج کے سفر کے بارے میں بتایا اور رجب المرجب کے فضائل بیان کئے نیز سیشن میں
شریک اسلامی بہنوں کو نماز کورس کرنے کا
ذہن دیااور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی لانڈھی
کابینہ میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
مشاورتوں نے شرکت کی۔
شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
شعبہ کی تقرری اور اس شعبہ کی کمزوری کو دور کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کراچی صدیق آباد میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدیق آباد میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ زون 1 اور 2 اور ایسٹ زون 2 کی زون
مشاورتوں نے شرکت کی۔
شعبہ روحانی علاج کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم
نکات دئیے نیزرواں سال دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے زیادہ زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بن قاسم میں
مختلف مقامات پر روحانی علاج کے بستوں کا
انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ روحانی
علاج کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے
شرکت کی اور روحانی علاج کے بستوں کا جائزہ لیا، بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بیمار
اور پریشان اسلامی بہنوں کے ساتھ غمخواری کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا ذہن دیا ۔
اس موقع
پر روحانی علاج کے بستے کی اسلامی بہنوں
نے شعبہ روحانی علاج کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن کو بتایا کہ بن
قاسم میں روحانی علاج کے بستے پر کم و بیش 226 اسلامی بہنیں ماہانہ تعویذات عطاریہ کے لئے آتی ہیں، ماہانہ تقریباً 300 سے زائد تعویذاتِ عطاریہ اسلامی بہنوں کو دیئے
جاتے ہیں ۔
کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ کے علاقے پیر کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ کے علاقے پیر کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے،کفن
پہنانے اور مستعمل پانی اور اسراف کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے۔اس موقع پر 7
اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے
تحت فی سبیل اللہ دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ارداہ کیا۔