پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن وصدرِ کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی کی جی الیون مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان کے تعلیمی امور ذمہ داران کامدنی مشورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے کنزالمدارس بورڈ کے نصابِ تعلیم ونظامِ امتحانات پر ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر تعلیمی امور پاکستان ذمہ دار استاذ الحدیث مولانا گل رضا عطاری، ناظمِ اعلیٰ وجنرل سیکرٹری کنزالمدارس بورڈ پاکستان سیّد ساجد عطاری، کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری اورصوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)