حضرت سیِّدُنا
زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حضورِ اکرم ﷺکے پھوپھی زاد بھائی، خلیفۂ
اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کے داماد ، ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہُ عنہا کے بھتیجے اور حضرت صفیہ بنت عبد المطلب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کے فرزند ہیں۔
بچپن کے زمانے میں والد کا سایہ شفقت
اٹھ جانے کے بعد آپ کی تربیت کی ساری ذمہ
داری آپ کی والدہ حضرت صفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے پوری کی ۔حضرت صفیہ نے ابتدا ء ہی سے ان
کی ایسی تربیت کی تھی کہ وہ جوان ہوکر ایک عالی حوصلہ،بہادر،الوالعزم مرد
ثابت ہوں، چنانچہ وہ بچپن میں عموماًانہیں سخت سے سخت محنت ومشقت کے کام کا عادی
بناتی تھیں اور انکی سخت نگرانی کرتیں۔حضرت
زبیر سابقین اسلام (سب سے پہلے ایمان لانے والوں) میں ممتاز اورنمایاں
تقدم کا شرف رکھتے ہیں۔حضرت زبیر اگرچہ ابھی کمسن تھے،لیکن استقامت اورجان نثاری میں کسی سے
پیچھے نہ تھے، قبول اسلام کے بعدمکہ میں یہ افواہ پھیل گئی کہ مشرکین نے آنحضرت ﷺ کو گرفتارکرلیاہے،یہ سن کر آپ رَضِیَ اللہُ
تَعَالٰی عَنْہ اسی وقت ننگی تلوارکھینچ کر مجمع کو چیرتے ہوئے آستانہ اقدس پر
حاضر ہوئے جب رسول اللہ ﷺ نے دیکھا تو پوچھا زبیر !یہ کیا ہے؟ عرض کیا مجھے معلوم
ہوا تھا کہ آپ گرفتار کرلئےگئے
ہیں،سرورکائنات ﷺ نہایت خوش ہوئے اوران کے لیے دعائے خیر فرمائی، اور اپنی چادر عنایت کی۔ علمافر ماتے ہیں کہ یہ پہلی تلوار تھی جو راہ
فدویت وجان نثاری میں ایک بچے کے ہاتھ سے برہنہ ہوئی۔(الریاض النضرۃ،4/ 274 ) مکہ کے باقی مسلمانوں کی طرح حضرت زبیر بھی مشرکین مکہ کےظلم و ستم سے محفوظ نہ تھے،ان کے
چچانے ہر ممکن طریقہ سے ان کو اسلام سے برگشتہ کرنا چاہا،لیکن توحید کا نشہ ایسانہ
تھا جو اترجاتا ،بالآخراس نے برہم ہوکر اوربھی سختی شروع کر دی ، غرض مظالم وشدائد
سے اس قدر تنگ آئے کہ وطن چھوڑکرپہلے حبشہ کی راہ لی، پھر دوسری دفعہ سرور کائنات
ﷺ کے ساتھ مدینہ کا قصد کیا۔ (اسد الغابہ،2/295 )۔
نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تمام غزوات
میں شریک ہوئے، جنگ بدر میں بڑی جانبازی سے لڑے اور دیگر غزوات میں بھی بڑی شجاعت
دکھائی۔ فتح مکہ کے روز رسول اللہ کے ذاتی دستے کے علمبردار تھے ۔ جنگ فسطاط میں حضرت عمرنے چار افسروں کی معیت میں چار ہزار مجاہدین کی کمک مصر
روانہ کی۔ ان میں ایک افسر حضرت زبیر بھی تھے۔ اور اس جنگ کی فتح کا سہرا آپ کے سر
ہے۔آپ رضی اللہ عنہ ان دس صحابہ کرام میں
سے ہیں جن کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا ہی میں جنت کی بشارت دے دی۔(سنن الترمذی ،حدیث:3768 ،5/416 )آپ کا شمار ان چھ
صحابہ کرام کی شوری ٰمیں بھی ہوتا ہے جو
حضرت عمر نے اپنی دورِخلافت میں بنا یا تھا۔(اسد الغابہ ،2/296 )آپ کا لقب حواریِ
رسول ہے۔ ( سنن الترمذی ،حدیث:3765 ،5/415)مدینہ ہجرت کرنے کے
بعد سب سے پہلے آپ کے یہاں بیٹے (عبد اللہ بن زبیر) مولود ہوئے۔(البدایۃ والنہایۃ ،
2/ 633 )حضرت زبیر کا دامن اخلاقی
زروجواہر سے مالا مال تھا، تقوی،پارسائی،حق پسندی،بے نیازی،سخاوت اورایثار آپ کا
خاص شیوہ تھا،رقت قلب اورعبرت پذیری کا یہ عالم تھا کہ معمولی سے معمولی واقعہ پر
دل کانپ اٹھتا تھا۔مساواتِ اسلامی کا اس قدر خیال تھا کہ دومسلمان لاشوں میں بھی
کسی تفریق یا امتیاز کو جائز نہیں سمجھتے تھے، جنگ احد میں آپ کےماموں حضرت حمزہ
شہید ہوئے تو حضرت صفیہ نے بھائی کی تجہیز و تکفین کے لیے دو کپڑے لاکر دئیے ،لیکن
ماموں کے پہلو میں ایک انصاری کی لاش بھی بے گوروکفن پڑی تھی، دل نے گوارا نہ کیا
کہ ایک کے لیے دودو کپڑے ہوں اوردوسرا بے کفن رہے،غرض تقسیم کرنے کے لیے دونوں
ٹکڑوں کو ناپا،اتفاق سے چھوٹا بڑا نکلا قرعہ ڈال کر تقسیم کیا کہ اس میں بھی کسی
طرح کی ترجیح نہ پائی جائے۔ (المسند للامام احمد،1/ 349 )
امانت و دیانت
اورانتظامی قابلیت کا عام شہرہ تھا،یہاں تک کہ لوگ عموماًاپنی وفات کے وقت ان کو
اپنے آل واولاد اورمال ومتاع کے محافظ بنانے کی تمنا ظاہر کرتے تھے،مطیع بن الاسود
نے ان کو وصی بنانا چاہا، انہوں نے انکار کیا تو لجاجت کے ساتھ کہنے لگےمیں آپ کو
خدا و رسول ﷺ اورقرابت داری کا واسطہ دیتا ہوں، میں نے فاروق اعظم کو کہتے سنا ہے
کہ زبیر دین کے ایک رکن ہیں، حضرت عثمان ، مقداد ،عبد اللہ بن مسعود اورعبدالرحمان
بن عوف وغیرہ نے بھی ان کو اپنا وصی بنایا تھا، (الاصابۃ،2/460 )چنانچہ یہ دیانتداری
کے ساتھ ان کے مال ومتاع کی حفاظت کرکے ان کے اہل و عیال پر صرف کرتے تھے۔
فیاضی،سخاوت
اورخداکی راہ میں خرچ کرنے میں بھی پیش پیش رہتے تھے، حضرت زبیر کے پاس ایک ہزار
غلام تھے،روزانہ اجرت پر کام کرکے ایک بیش قرار رقم لاتے تھے، لیکن انہوں نے اس
میں سے ایک حبہ بھی کبھی اپنی ذات یا اپنے اہل و عیال پر صرف کرنا پسند نہ کیا
بلکہ جو کچھ آیا اسی وقت صدقہ کر دیا،غرض ایک پیغمبر کے حواری میں جو خوبیاں
ہوسکتی ہیں،حضرت زبیر کی ذات والا صفات میں ایک ایک کرکے وہ سب موجود تھیں۔
آپ کا ذریعہ
معاش تجارت تھا، انہوں نےجس کام میں ہاتھ
لگایا، کبھی گھاٹا نہیں ہوا۔تجارت کے علاوہ مالِ غنیمت سے بھی گراں قدررقم حاصل
کی،حضرت زبیر کی ملکیت کا صرف اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ ان کے تمام
مال کا تخمینہ پانچ کروڑدولاکھ درہم کیا گیا تھا، لیکن یہ سب نقد نہیں؛ بلکہ
جائداد غیر منقولہ کی صورت میں تھا، اطراف مدینہ میں ایک جھاڑی تھی، اس کے علاوہ
مختلف مقامات میں مکانات تھے،چنانچہ خاص مدینہ میں گیارہ ،بصرہ میں دو اورمصروکوفہ
میں ایک ایک مکان تھا۔
دولت وثروت کے
باوجود طرز معاشرت نہایت سادہ تھا،غذا بھی پرتکلف نہ تھی ،لباس عموماً معمولی
اورسادہ زیب تن فرماتے ،البتہ جنگ میں ریشمی کپڑے استعمال کرتے تھے؛ کیونکہ رسول
اللہ ﷺ نے خاص طور پران کو اجازت دی تھی،آلاتِ حرب کا نہایت شوق تھا اوراس میں
تکلف جائز سمجھتے تھے،چنانچہ ان کی تلوار کا قبضہ نقرئی تھا۔
رسول اللہ سے
قربت رکھنے کے باعث بے شمار احادیث جانتے تھے۔ لیکن بہت کم حدیث بیان کی۔حضرت سیِّدُنا زُبَیربن عَوَام رَضِیَ اللہُ
تَعَالٰی عَنْہ نے مختلف اوقات میں کل نو شادیاں کیں مگر اولاد صرف چھ ازواج سے ہوئی چنانچہ، (1) حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق
سے عبد اللہ، عروہ ، منذر ، عاصم، مہاجر، خدیجۃ الكبرى، ام حسن، عائشہ (2)بنو اُمیہ
کی أم خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص سے خالد ، عمرو، حبیبۃ، سودة، ہند (3) بنی کلب کی رباب بنت اُنَيْف سے مصعب ، حمزہ، رملہ
(4) بنو ثعلب کی ام جعفر زينب بنت مرثد سے عبيدہ ، جعفر (5) ام كلثوم بنت عقبۃ بن ابی معيط سے
زينب (6)بنو اسد کی حلال بنت قيس بن نوفل سے خدیجۃ الصغرى رِضْوَانُ اللہِ
تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ہیں۔ (طبقات الکبریٰ ،3/74)
حضرت سیِّدُنا زُبَیر بن عَوَّام رَضِیَ
اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب جنگ جمل چھوڑ کر واپس جا رہے تھے، تو ابن جرموز نے تعاقب
کر کے آپ رَضِیَ
اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو
دھوکےسےشہیدکردیا۔ یہ جنگ بروز جمعرات ۱۱جمادی
الاخریٰ ۳۶ ھ میں ہوئی۔ (الاصابۃ، 2/460) آپ
رَضِیَ اللہُ
تَعَالٰی عَنْہ کا
مزار مبارک عراق کی سر زمین پر جس شہر میں واقع ہے اس کا نام ہی مَدِیْنَۃُ الزُّبَیْر ہے۔
روایت میں ہے کہ جب حضرت سیِّدُنا زُبَیْربن عَوَام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جامِ شہادت نوش فرمایا تو آپ رَضِیَ
اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کوئی درہم و دینارنہ چھوڑا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ترکہ میں صرف غابہ کی چند
زمینیں اور کچھ (تقریباً پندرہ) گھر تھے اور قرضے کا عالم یہ تھا کہ جب
کوئی شخص ان کے پاس امانت رکھنے کے لئے آتا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے: ’’امانت
نہیں ، قرض ہے کیونکہ مجھے اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔‘‘ لہٰذا جب میں نے حساب لگایا تو وہ بیس لاکھ (20,00,000) بنا، پس میں نے وہ قرض ادا کر دیا۔
اللہ پاک نےاپنی مُقَدَّس کتاب قرآنِ پاک میں
عقل کی شرافت وبزرگی کابیان فرمایاہے،اہْلِ علم ومعرفت کہتے ہیں کہ عقل ایک روشن
وچمکدار جوہر ہےجسےاللہ پاک نےدماغ میں پیدا فرمایااوراس کا نوردل میں رکھااور دل
اس کے ذریعےواسطوں کے سہارے معلومات اور مشاہدے کی بدولت محسوسات کا علم حاصل کرتا
ہے۔قرآنِ کریم میں لفظ ”عقل
“ مختلف صیغوں کی صورت میں تقریبا49مرتبہ آیا ہےاورباربار’’لَعَلَّکُمْ
تَعْقِلُوْنَ،اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ،لِقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ،فَہُمْ لَایَعْقِلُوْنَ،اَکْثَرُہُمْ
لَایَعْقِلُوْن‘‘ سے عقل کے استعمال کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔اسلام
عقل کے استعمال کی ترغیب دیتا ہے ، اس کی
تعریف بیان کرتا ہے ، اس کی طرف راغب کرتا ہے ، اللہ پاک نے ہر انسان
کو مختلف خوبیاں عطا فرمائی ہیں لیکن ان سب میں سے افضل خوبی عقل ہے۔(فیض القدیر، 5/566،
تحت الحدیث: 7901)
٭عقل انسان کی ہدایت کا ذریعہ بنتی اور
اُسے اچھائی اور بُرائی میں فرق کرنا سکھاتی ہے۔ آدمی جب تک کوئی بھی
نیا قدم اُٹھانے یا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی عقل اور فہم وفراست سے کام لیتا ہے
کامیاب ہوتا ہے٭عقل وذہانت کے استعمال سے بڑی بڑی کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں
۔صحابی ابنِ صحابی حضرت عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکو افریقہ کے لشکرمیں
بھیجا گیا ،کامیابی نہیں ہورہی تھی، آپ نے امیرِلشکرکو مشورہ دیا کہ آدھے
لشکرکودوپہرکے بعد آرام کروایا جائے تاکہ
شام کو آرام کرنے والادستہ لشکرکشی کرکے کامیابی حاصل کرلے ،مشورہ قبول کیا گیا
اورفتح حاصل ہو گئی۔٭کسی کام کی رائے دینا اورپھر کرنے کا طریقہ بھی بتانا
اعلیٰ ذہانت کی علامت ہے٭عقل کے استعمال سے مشکلات کا مقابلہ کیا
جاسکتاہے۔مشکلات میں کامیابی زیادہ کوشش سےحاصل ہوتی ہے ۔٭اگرایک طریقے سے
کام نہ ہورہا ہو تو اس کا اندازاورڈھنگ
بدلنے سے کامیابی حاصل ہوجاتی ہے۔٭اپنی صلاحیت کو بہترکرنے کے لیے اپنی
مہارت کو بڑھانا ہوتاہے۔ ٭اچھے فیصلے اچھی عقل سے ہوتے ہیں ۔
عقل کی اقسام
عقل کی
دو قسمیں ہیں:پہلی قسم وہ ہے جو کمی زیادتی کو قبول نہیں کرتی جبکہ
دوسری قسم میں کمی اورزیادتی ہوسکتی ہے۔پہلی قسم فطری عقل کی ہے جو تمام عقل مندوں
کے درمیان مشترک (یکساں )ہے، اس میں کمی یا زیادتی نہیں ہوتی ۔ دوسری
قسم تجربے سے حاصل ہونے والی عقل ہے جو کہ کوشش سے حاصل ہوتی ہے، تجربات اور مشاہدات
کی کثرت سے اس میں اضافہ ہوتا ہے،اس اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ بوڑھےشخص کی عقل کامل اور واقفیت زیادہ ہوتی ہے
جبکہ تجربہ کارآدمی زیادہ معاملہ فہم اورمعرفت والا ہوتا ہے۔ زمانے کے واقعات نے جس کے بال سفید کردیےہوں،مختلف تجربات نےاس
کی جوانی کے لباس کوبوسیدہ کردیا ہواوراللہ پاک نے اس کےتجربات کی کثرت کی بدولت اسےاپنی قدرت کےعجائبات دکھائےہوں ،وہ عقل
کی پختگی اور درست رائے کا زیادہ حق دارہوتاہے۔ منقول ہےکہ تجربہ عقل کاآئینہ ہے،اسی
لئےبوڑھے اَفراد کی رائے کی تعریف کی جاتی ہے یہاں تک کہا جاتا ہےکہ بوڑھےاَفراد
وقارکادرخت ہوتے ہیں ،وہ نہ تو بھٹکتے ہیں اور نہ ہی بے عقلی کا شکار ہوتے ہیں۔
بوڑھے افراد کی رائے کو اختیار کرو کیونکہ اگران کے پاس عقل و دانائی نہ بھی
ہوتوزندگی بھرکے تجربات کی بدولت ان کی رائے دوسروں سے اچھی ہوتی ہے۔ البتہ اللہ
پاک اپنےلطف و کرم سےجسےچاہتا ہے خاص
فرماکر عقل کی ایسی پختگی اورمعرفت کی زیادتی عطا فرماتا ہے جو کوشش سے حاصل نہیں
ہوپاتی اور اس کی بدولت بندہ تجربہ کاراورسیکھے ہوئے لوگوں سے بھی سبقت لےجاتا ہے۔
اللہ پاک اپنے بندوں میں سے کسی کو منتخب فرماکر اس کے دل کو انوارِربّانی
سےمنورفرماتا ہے تو وہ بندہ درستی کی طرف
ہدایت پاتا ہے اوربہت سارے معاملات میں
تجربہ کارافراد سے بھی فائق ہوجاتا ہے۔
عقلمندی کی علامتیں
٭کسی شخص کی عقل کے کامل ہونے پر اس سے صادر ہونے والے اَقوال
واَفعال سے استدلال کیا جاتا ہے،جیسےاچھے اخلاق وعادات کی طرف مائل
ہونا،گھٹیااعمال سے کنارہ کش ہونا ،بھلائی کے کاموں کی طرف راغب ہونا اور ایسی باتوں سے دُور ہونا ہے جو شرمندگی کا
باعث بنیں اور جن کے سبب لوگ باتیں بنائیں۔ ٭ایک دانا(عقلمند)سےپوچھاگیا:
کسی شخص کی عقل کی پہچان کیسےہوتی ہے؟جواب دیا: گفتگومیں غلطی کم اوردرستی زیادہ
ہونے سے٭کسی شخص کی عقل پر سب سے بڑی گواہی اس کا لوگوں سے اچھا سلوک کرنا
ہے۔منقول ہےکہ عقل مند شخص وہ ہے جو اپنے زمانے والوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔٭عقل
بادشاہ جبکہ عادات واطوار اس کی رعایا ہیں،جب عقل اپنی رعایا کی دیکھ بھال میں
ناکام ہوجائے تو ان میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔٭منقول ہےکہ عقلمند بلند مرتبہ
حاصل ہونے پر اِتراتا نہیں ،غرورنہیں کرتا جیسا کہ پہاڑ پر کتنی ہی تیز ہوائیں
چلیں لیکن اسے ہِلا نہیں سکتیں جبکہ جاہل آدمی معمولی مقام ومرتبے پر پُھول جاتا
ہے جیسا کہ گھاس معمولی ہوا سے بھی ہِلنے لگتی ہے۔٭اسلام کے چوتھے خلیفہ
امیرالمؤمنین حضرت علیُّ المرتضی ٰکَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ
الْکَرِیْم سےعرض کی گئی:ہمارے سامنے عاقل کی صفات بیان
فرمادیجیے۔فرمایا:عاقل وہ ہےجو ہر چیز کو اس کے مقام پر رکھے۔پھرعرض کی گئی:جاہل
کی پہچان بھی بتادیجیے۔فرمایا:وہ تو میں بتاچکاہوں،یعنی جو ہر چیز کو اس کے مقام
ومرتبے پر نہ رکھے وہ جاہل ہے٭منقول ہےکہ3 چیزیں عقل کی بنیادہیں:لوگوں کے
ساتھ اچھا سلوک کرنا،اخراجات میں میانہ روی اور لوگوں کے نزدیک محبوب وپسندیدہ
ہونا۔
عقل میں اضافے کا نسخہ
حضرت سیِّدُناابودرداءرَضِیَ
اللہُ عَنْہ بیان کرتےہیں کہ حضور پُرنور، شافِعِ یومُ
النُّشُورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اےعُوَیْمَر!اپنی عقل میں
اضافہ کرو تمہارےقُربِ الٰہی میں بھی اضافہ ہوگا۔میں نےعرض کی:میرے ماں باپ آپ
پرقربان ہوں!میں اپنی عقل میں کیسےاضافہ کرسکتا ہوں؟ ارشادفرمایا:اللہ پاک کی حرام کردہ باتوں سے اجتناب کرو اوراس کے فرائض
کو ادا کرو، تم عقل مند بن جاؤ گے،پھراعمالِ صالحہ کواپنامعمول بنالودنیامیں
تمہاری عقل بڑھےگی اور اللہ پاک کےہاں تمہیں جو قُرب اورعزت حاصل ہے
اس میں بھی اضافہ ہوگا۔(بغية الباحث عن زوائد مسند الحارث، 2/ 808،حدیث:
829)
(اس مضمون کا
زیادہ مواد المدینۃ العلمیہ کی کتاب ’’دین ودنیا کی انوکھی باتیں‘‘ صفحہ 46تا56سے لیا گیا ہے ،اس موضوع
سے متعلق مزیدتفصیل وہاں دیکھئے۔)
دعوتِ اسلامی کی
جانب سے پہلا یتیم خانہ ”مدنی ہوم“نارتھ کراچی میں قائم ہوگا
دعوت
اسلامی کا بڑا قدم
دعوتِ
اسلامی فلاحی کاموں میں ایک مثالی اور
نہایت احسن قدم اٹھانے جارہی ہے۔ شاندار قدم یہ ہے کہ دعوت اسلامی اب کراچی میں
پہلا یتیم
خانہ
بنام ”مدنی
ہوم“
قائم کرنے جارہی ہے۔ اس سینٹر کی پہلی
برانچ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کریلا
اسٹاپ پر موجود فیض مدینہ مسجد سے متصل
وسیع و عریض جگہ میں قائم کی جائے گی جس کا اعلان 9فروری 2022ء کو نارتھ کراچی میں
ہونے والے ذہنی آزمائش سیزن 13 کے 7th Pre Quarterمیں
ترجمان دعوت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کی جانب سے کیا گیا۔
اس بارے میں تفصیلات سے بریف کرتے ہوئے دار الافتاء اہلسنت
کے ہیڈ مولانا ثاقب عطاری مدنی نے کہا کہ یہ ”مدنی ہوم “دعوت
اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRFکے
زیر انتظام قائم کیا جائیگا جبکہ اس یتیم خانے میں ان بچوں کو رجسٹرڈ کروایا جاسکے
گا جن کے والدین یا دونوں میں سے ایک کا انتقال ہوچکا ہو یا ایسے بچے جن کی پروش
کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہو۔
اس
سینٹر میں رجسٹرڈ کروانے کے لئے بچے کی عمر کم از کم چھ سال ہونا ضروری ہے۔اس ادارے کی انتظامیہ ایک
اچھے باپ کی طرح بچوں کی قابلیت، صلاحیت اور ان کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے ان کی
تعلیم وتر بیت کا اہتمام کرے گی۔
بچوں
کو دین و دنیا کی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے اس مدنی ہوم میں مدرسۃ المدینہ،
جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا قیام کیا جائیگاجس
کا مقصد یہ ہوگا بچہ دیگر علم و فنون میں ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی اور
دین متین کا اچھا مبلغ اور ترجمان بن سکے۔
مولانا
ثاقب عطاری نے مزید بتایا کہ اس ادارے میں دارالافتاء اہلسنت جو کہ پہلے سے موجود
ہے اس کو مزید بہتر بنایا جائیگااس کے علاوہ اس سینٹر میں فیضان آن لائن اکیڈمی اور مکتبۃ المدینہ کی
شاخیں بھی قائم کی جائیں گی۔
ترجمان
دعوت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ اس ادارے کو قائم کرنے سے قبل
اس کی پلاننگ میں بچوں کی رہائش، میڈیکل، چھٹیوں کی ایکٹیوٹیز Activities،
کھانے، پینے اور پہننے کے لئے لباس کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات کو ویسے ہی مد نظر
رکھا گیا جیسے ہم اپنے خود کے بچوں کے
بارے میں سوچتے ہیں کیونکہ یہاں آنے والے
بچوں کا یہی گھر ہوگا۔ مولانا عبد الحبیب عطاری نے بتایا کہ یہ کروڑوں روپے کا
پروجیکٹ ہے جوکہ اس کی تعمیرات میں لگنے ہیں۔
مولانا
عبد الحبیب عطاری نے عاشقان رسول کو اس
پروجیکٹ میں مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ عاشقان رسول اس نیت کے
ساتھ دعوت اسلامی کو عطیات دیں کہ ” مدنی ہوم ”یتیم خانہ“ اور دعوت اسلامی
کے دیگر دینی شعبہ جات کی تعمیر اور دینی کاموں کے لئے عطیات دےرہا ہوں“۔
عاشقان
رسول سے گزارش ہے کہ اپنی نفلی صدقات اور زکٰوۃ سے اس ادارے کو قائم کرنے میں دعوت
اسلامی کے ساتھ تعاون کریں۔
دعوت
اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کے لئے اس اکاؤنٹ نمبر اور آن لائن ڈونیشن کے لئے
نیچے لنک پر ابھی کلک کیجئے
0870667971003985
خاندان
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے شجر کی ہر
شاخ چودہویں کے چاند کی طرح چمکتا دمکتا اور تاریک ظلمت میں آفتاب کی طرح روشن ہے۔
ان میں سے ایک بہت بڑا نام شہید کرب و بلا، راکن دوشِ مصطفٰے، امام عرش مقام،
امامِ ہمام، صحابی ابن صحابی، حضرت امام حسین رضی اللہُ
عنہ
کے پڑپوتے، عظیم تابعی بزرگ حضرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ
علیہ کا بھی ملتا
ہے جن کی ولادت 17 ربیع الاول 80 یا 83 ہجری کو مدینہ پاک میں ہوئی۔ آپ
رحمۃُ اللہِ علیہ کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو اسماعیل جبکہ لقب
صادق، فاضل اور طاہر ہے۔
حضرت
امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہکی والدہ محترمہ کا نام مبارک
حضرت بی بی ام فردہ بنت قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہُ
عنہم ہے
جبکہ آپ کے والد محترم کا نام مبارک حضرت امام
محمد باقر بن علی بن زین العابدین بن امام حسین رضی اللہُ
عنہم ہے۔ یعنی آپ رحمۃُ
اللہِ علیہ والد کی طرف ”حسینی سید“ اور
والدہ کی طرف سے ”صدیقی“ ہیں۔ (اللباب
فی تہذیب الانساب، ص229، فیضان صدیق اکبر، ص82)
عاشقان
رسول کو حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت سےبہرہ مند کرنے اور انہیں
اپنانے کا ذہن دینے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس
ہفتے رسالہ ”فیضان امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ
امام جعفر صادِق “پڑھ
یا سن لے اُسے تمام صحابہ و اہل بیت کا سچا غلام بنااور اسے امام جعفر صادق کے
پیارے پیارے نانا جان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی
قیامت میں شفاعت نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
پروفیشنلز اجتماع کے دوسرے دن مفتی محمد قاسم عطاری
خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی
کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو دن پر مشتمل 12 اور 13 فروری بروز
ہفتہ، اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے
جارہا ہے۔ اس پروگرام میں انجینئرز، فنانس آفیسرز، آئی ٹی پروفیشنلز، آئی ٹی،
ڈاکٹرز اور کارپوریٹ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات
شرکت کریں گے۔
اجتماع
کے دوسرے دن 13 فروری 2022ء کو دوپہر 2:00 بجے شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام
پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
شعبہ کفن دفن کے تحت 9 فروری 20222 ء بروز
بدھ جامع مسجد عمر فاروق گوجرانوالہ میں میٹر پولیٹن ڈسٹرکٹ اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف
پیش کیا اور نماز جنازہ کورس کروایا مزید
اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی ۔ جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
دعوت اسلامی کے تحت 9 فروری 2022 ء کو میر پور
خاص میں شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی جس میں ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن سیل ڈپارٹمنٹ کا
ڈگری شہر ، جھڈو شہراور ڈونیشن کاؤنٹر کا
وزٹ کیا نیز شعبے کے حوالے سے رہنمائی کی
اور جھڈو کے تنظیمی ڈویژن نگران کے ساتھ مشاورت کی ، کام میں ترقی و آئندہ کے
اہداف طے ہوئے ۔
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
بلوچستان صوبے کے ذمہ دار شاہ حسین عطاری کا صحبت پور میں شیڈول ہوا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز اور
ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی ۔ ان کو نیکی کی دعوت پیش کی ، ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اور آخر میں اسپیشل پرسنز کا مدرسۃ المدینہ لگا یا گیا جس میں اسپیشل پرسنز نے قرآن پاک کی
زیارت کی ۔ ( رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی
عطاری )
شعبہ اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار خالد عطاری کا کراچی میں شیڈول ہوا جس میں کراچی سٹی ذمہ دار
نابینا افراد محمد جمیل عطاری اور ڈسٹرکٹ
ایسٹ کے ذمہ دار یوسف عطاری سے ملاقات کی اور ذہنی آزمائش کے حوالے سے نابینا اسپیشل بچوں کی تیاری کروانے کی کوشیش کی، مدرستہ المدینہ کراچی سٹی کے ذمہ دار
دانش عطاری سے ملاقات ، نابینا اسپیشل
پرسنز کے مدرسے کے حوالے سے مشاورت ، نابینا بچوں کے گھر حاضری ، گلشن ٹاون
کے نگران سے ملاقات اور اسپیشل بچوں کے مدرسے کے حوالے سے مشاورت کی۔( رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری )
ڈسٹرکٹ جہلم ویلی کشمیر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے رکن کشمیر مشاورت سلیمان
عطاری اور مظفرآباد ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سےملاقاتیں کی ان کو اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا اور ان کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی
دعوت دی ۔( رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی
عطاری )
شعبہ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت 9 فروری بروز
بدھ کبیر والا اسکول میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ ہواجس میں ملتان ڈویژن کے ذمہ دار عثمان عطاری نے نماز کے بارے میں بیان کیا، پودے لگانے کے
فضائل و ان کی حفاظت پر مدنی پھول دئیے
اور اسکول کے بچوں کو دعوت اسلامی کے مدنی مقصد بھی بیان کیانیز خصوصی اسلامی
بھائیوں میں بالتصویر نماز کے رسائل بھی تقسیم کئے۔
راولپنڈی ڈویژن میٹرو پولیٹن ڈسٹرکٹ ٹاون ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈیپارٹمنٹ
محمد عادل عطاری اور صوبائی ذمہ
روالپنڈی نے بھی شرکت کی ۔اس مشورہ میں تکنیکی تنظیمی دینی کاموں کی کارکردگی
اہداف پر کلام ہوا۔( رپوٹ احتشام
نوید عطاری)
Dawateislami