دعوت اسلامى کے زیر اہتمام02 تا 08 دسمبر2020ء تک  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقے اسٹاکٹن، مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیو کاسل، ڈونکاسٹر ، شیفیلڈ ، رودرہم، سیوییل ٹاؤن ، وائٹیکر بیٹلے ، ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ ہڈرز فیلڈ، ویک فیلڈ ، ویسٹن، (Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe, west town, Batley, Savile Town,Whitakerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle،Stockton and Middlesbrough ) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 829 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان حیدر آباد ریجن ، حیدر آباد کابینہ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حب جاہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو نیو مدنی نکات کا مطالعہ کرنے اور فاروڈ کر وانے اور نیو فارم پر کاکردگی بنانے کے تعلق سے کلام کیا گیا۔ اجیر ٹیسٹ کے لیے اسلامی بہنوں کے نام بھی طلب کئے گئے نیز ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے جس پر ذمہ داران نے کارکردگی کو مضبوط کرنے کی نیت کی اور اہداف کو پورا کرنے کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام02 تا 06دسمبر  2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow)اور ایڈنبرگ (Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام02 تا 08 دسمبر2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 791 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2020 ءکو شب و روز یوکے ریجن اسلامی بہن کا اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن شب و روز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز یوکے ریجن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی نیز ان کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی پھولوں کے مطابق اطاعت کرتے ہوئے نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 دسمبر 2020ءکو اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن کا اسکاٹ لینڈ( Scotland) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 35 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامى بہن نے ’’حبِ جاہ‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اسکاٹ لینڈ میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر دین ہاگ( Den Haag) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے علم ِدین کے فضائل کے بارے اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06   دسمبر 2020ء بروز اتوارکو اسپین( Spain) کی ڈویژن میڈرڈ( Madrid) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کاسپے (Caspe) اور پیترائکس(Patraix) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریباً 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حسن اخلاق کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے اور دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06   دسمبر 2020ء بروز اتوارکو اسپین( Spain) کی ڈویژن میڈرڈ( Madrid) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo) اور لوگرونیو (Logroño) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریباً 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 دسمبر2020ء کو کورنگی 36G میں گیارھویں شریف کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اولیائےکرام کے اختیارات“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ والوں کے طریقۂ کار کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 7دسمبر 2020ء کوعرب شریف ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 7 دسمبر 2020 ء کو بذریعہ اسکائپ ’’مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کورس ہوا جس میں کراچی ریجن نگران سمیت ریجن سطح کی دیگر شعبہ(شب و روز،اصلاحِ اعمال،اورادِ عطاریہ،مجلسِ رابطہ و شعبۂ تعلیم اور دارُالسنّہ) ذمہ داران نے شرکت کی۔

کورس میں مسکرانے کے دینی،دنیاوی اور طبی فوائد بیان کئے گئے مزید ساتھ ہی تبسم،ضحک،قہقہہ کی تعریف فرق کے ساتھ بتائی گئی نیز قرآن و حدیث سے مسکرانے کی فضیلت اور مسکرانے کی اچھی بری نیتوں کا ذکر بھی ہوا۔

آخر میں شرکا نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس میں شرکت کرکے پتا چلا کہ مسکرانے کے کیا کیا فوائد ہیں بعض دفعہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے یا کار کردگیاں وقت پر نا ملنے کی وجہ سے ہم مسکرانا بھول جاتے ہیں جب کہ اس عادت کو مشکل وقت میں بھی اپنائے رکھنا چاہئے۔