Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial’ (Islamic sister), an online ‘Shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’ was conducted in Caspe (Spain) via Skype. Approximately, 20 Islamic sisters had the privilege of attending the ‘Tarbiyyati spiritual gathering’. The female preachers of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan and taught the attendees (Islamic sisters) the method of giving Ghusl to the deceased [Islamic sister], and shrouding the deceased [Islamic sister]. Moreover, she explained the rulings about using ‘Mustamal water’ and explained points about Israf [waste].


محترم جناب ظہیر خان  برکاتی صاحب نے کچھوچھہ شریف ہند میں اپنی 31سو اسکوائر فٹ زمین دعوتِ اسلامی کو مسجد کی تعمیرات کے سلسلے میں وقف کردی۔

مفتی بدرِ عالم مصباحی صاحب کی جانب سے اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنت نے برکاتی صاحب کے نام صوتی پیٖغام جاری کیا جس میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

امیرِ اہلِ سنت نے ظہیر خان برکاتی صاحب کے لواحقین کے لئے دعائے خیر فرماتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ ملانے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہلِ سنت کا پیغام سننے کے لئے نیچے دیئے گئے واچ ویڈیو کے بٹن کو کلک کیجئے


اسلامی بہنوں کی مجلس  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے زیراہتمام 8 دسمبر2020 ء کو رکنِ عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے پاک مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار و ریجن ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کی جانب سے ملنے والے کاموں کی اہمیت و بروقت رپلائے، پے رول پرحاضری مکمل و تصدیقات، ناظمات کے تقرر، شعبہ کے تحت ہونے والے کورسز نیزذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھانے پرکلام ہوا نیز نمایاں کارکردگی بھی بتائی گئی اورشعبہ کی ترقی کے لیے اہداف دیئے گئے۔


کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خطیب جامع مسجد محمدیہ رحمان پورہ راولپنڈی و مہتمم جامعہ الکلیۃ غوثیہ للبنات حضرت مولانا حبیب احمد الازہری صاحب اور خطیب جامع مسجد غوثیہ نشتر کالونی لاہور حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی حافظ حسان عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے دونوں شخصیات کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، شعبہ تراجم، مدنی چینل، شعبہ اورادِ عطاریہ، جامعۃالمدینہ ، دارالحدیث، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور نگرانِ مجلس مدنی چینل اسد عطاری مدنی سے ملاقات بھی ملاقات کی۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے حضرت مولانا حبیب احمد الازہری صاحب اور حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب کو بذریعہ ویڈیو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا، جس پر دونوں شخصیات نے مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کو خوب سراہا اور دینی کاموں میں برکت کے لئے دعائیں بھی کیں۔


افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مقامی اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔ نگران ساؤدرن افریقہ ریجن حاجی جنید رضا عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے اور انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے لئے اپنا وقت دینے  کا ذہن دیا جس پر ان اسلامی بھائیوں اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعد ازاں نگران ریجن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ بیئرا کی سافولا کابینہ میں زیر تعمیر مساجدکنز الایمان، بہار شریعت اور فیضان زم زم کا دورہ کیااور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں امامت کورس کرنے کے لئے آنے والے سندھ بھر کے اسلامی بھائیوں کو کورس کے دوران ہی  دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت تین دن کے کورس بھی کروادیا گیا۔تین دن کے کفن دفن کورس میں اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے، نماز جنازہ اور مردے کو قبر میں اتارنے سمیت دیگر کا پریکٹیکل کرکے طریقہ سکھایا گیا۔

کورس کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی یہ چاہتی ہے کہ اس کا ہر اسلامی بھائی دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ کفن دفن کورس کروانے کا مقصد یہ ہے کہ جو اسلامی بھائی امامت کے فرائض انجام دے رہا ہوگاوہ وہاں کفن دفن کے معاملات میں بھی لوگوں کی خیرخواہی کرسکے گا۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ نگران، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری نے ان تینوں شعبوں کو آپس میں لنک کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی علی عطاری کا کہنا تھا کہ آگے چل کر ہم One Windowسسٹم پر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سسٹم سے جلد اور خوبصورت مسجد و مدارس کی بہاریں آئیں گی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری وار برٹن پنجاب میں واقع ایک ٹیکسائل ملز کے ڈائریکٹر میاں اعجاز شیخ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے میاں اعجاز شیخ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت فرمائی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔ رکن شوریٰ نے مرحومہ  کے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور ان کی درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعائیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 7 دسمبر 2020 ء کو کوئٹہ کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی زون اور ڈویژن ذمہ دار کامدنی مشورہ کیا جس میں فنانس ڈپارٹمنٹ  ذمہ دار نے چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں کے ٹیسٹ اور رسیدیں  جمع کرنے کے مختلف اہداف سمیت اہم نکات بیان کئے جس پر ذمہ داران نے بھرپور تعاون کرنے اور نکات پر عمل کرنے کی  نیتیں کیں۔


اسلامی،بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام ایڈریس گارڈن میں مالیات زون مشاورت نے کابینہ مشاورت کا مدنی مشورہ  لیا جس میں شعبہ سے متعلق نکات بتائے اور ڈونر لسٹ تیار کرنے، رسیدوں کی مکمل وصولی،ای رسید کا فالو اَپ، ٹیسٹ ریزلٹس کا مکمل ریکارڈ لینے اور شعبہ پر تقرر مکمل کرنے پر بھی کلام ہوا ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی مکتبۃالمدینہ ریجن زمہ دار نے اوکاڑہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کی زون و کابینہ ذمہ دران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اپنے شعبے پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ذہن دیا گیا مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کا ہدف دیا گیا اور اس کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے پر کلام ہوا۔ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں ہفتہ وار رسالے پہنچانے پر غور کیا گیا نیز اس سلسلے میں اسلامی بہنوں نے اپنی مشورے اور تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے ذیر اہتمام پچھلے دنوں ڈویژن بابر مارکیٹ میں ٹیلی تھون کی نمایاں  کارکردگی پر مقامی شخصیات و دیگر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کابينہ نگران و کابينہ مشاورتوں نے شرکت کی مزید کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سیرت غوثِ پاک‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی نیت کی نیز آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔