دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام گزشتہ روز میانوالی زون کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا نیزمدرسۃالمدینہ بالغات کے اپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے ۔تنظیمی ٹیسٹ دینے کی نیتیں کروائی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 اکتوبر 2020ء کوپاکستان کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن و دفن کی عالمی اور پاک سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراسپیشل اسلامی بہنوں کے سلسلے میں اہم امور پر مشاورت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام لاہور ریجن گلگت بلتستان زون میں شعبہ مالیات و ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مالیات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورچندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالہ سے ٹیسٹ لیا نیز مدارس المدینہ کا آڈٹ کیا، ٹیسٹ اور ای رسید فارم کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم19 اکتوبر 2020ء کو کامونکی اور حافظہ آباد کابینہ کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ربیع الاول کے اجتماعات اور ٹیلیتھون کے حوالے سے اہداف دئیے نیز نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون میں دعوتِ اسلامی کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم20 اکتوبر 2020ء کو  لاہور ریجن کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلیتھون کے سلسلے میں اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا نیزنومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون میں دعوتِ اسلامی کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  داتا دربار کابینہ کی ڈویژن شیراکوٹ میں قائم حاجی ابراہیم اسپتال میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں داتا دربار کابینہ لاہور میں سوشل میڈیا کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے بزریعہ اسکائپ کورس کروایا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام20 اکتوبر 2020ء کوجنوبی لاہور زون میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے  مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت، امیراہل سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

اس ہفتے کا رسالہ

عاشقِ میلاد بادشاہ

اس رسالے میں آپ پڑھ سکیں گے:

٭میلادِ مصطفیٰ کا باقاعدہ آغاز کرنے والا بادشاہ

٭مدینے میں عظیمُ الشان اجتماعِ میلاد

٭میلاد شریف منانے سے منع کرنے والوں کے وسوسوں کے جوابات

٭چراغاں دیکھ کر غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا

٭اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

21صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں 50ہزار شائع ہوچکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  20اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر کوونٹری(Coventry)میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 6اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر کوونٹری(Coventry)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور اس میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20اکتوبر 2020ء کویوکے کے شہر نیوکاسل(New Castle)میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”شرعی پردے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔