7اگست 2021ء بروز ہفتہ دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام نورانی مسجد لاہور میں یاد ِمدینہ اجتماع
ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے مکہ، مدینہ اور طواف کعبہ کی فضیلت بیان کی اور
حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ:
رکن زون عبدالرزاق عطاری)
بنگلہ
دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون انصاری مور
ذیلی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلہ دیش راجشاہی
ریجن رنگپور زون انصاری مور ذیلی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے
نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے
اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔
8اگست 2021ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام واربرٹن
ضلع شیخوپورہ نگیہ مسجد غلہ منڈی والی میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے مکہ، مدینہ اور طواف کعبہ کی فضیلت بیان کی اور
حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ:
رکن زون عبدالرزاق عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
نکیال میں 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس
کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”راہ خدا میں
سفر کرنا عبادت ہے“ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو مساجد آباد کرنے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد
احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا
کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کی ضرورت کو پورا کرنے ، اجیر اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ دلوانے اور انڈونیشیا میں دینی
کاموں کو مزید فروغ دینے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ملائیشیا کی ملک نگران اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مشورہ ہوا جس میں انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کورسز کے کاموں میں مزید بہتری لانے اور سنتوں بھرے اجتماع کی ذمہ داریاں بخوبی
انجام دینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت کوئٹہ میں میر مٹھا خان حاجیجہ سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے کوئٹہ میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر
مٹھا خان حاجیجہ اور ان کے صاحبزادے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر جہانزیب خان حاجیجہ سےملاقات
کی۔ریجن ذمہ دارنے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی، ساتھ
ہی انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں
نےدعوت قبول کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کوخوب سراہا۔
اس موقع پر جعفر آباد کے رابطہ ذمہ دار غلام حسین
عطاری اور مجیب الرحمٰن عطاری
بھی ریجن ذمہ دار کے ہمراہ تھے۔آخر میں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی
دعا کی۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات)
پچھلے دنوں بلوچستان
کی سرزمین لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندرگاہ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ایف جی آر ایف
کے تحت ڈام کے جزیرے میں مرکزی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں تاجران اورسیاسی و
سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی اور مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ ونگران ِکراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری کی آمد
کا سلسلہ ہوا جس پر نگران زون لیاقت عطاری نے دیگر ذمہ دار ان
سمیت اراکینِ شوریٰ کا استقبال کیا۔
اراکینِ
شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور پودےلگائے ۔ اس موقع پر ترجما نِ
دعوت ِاسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف پودا نہیں لگانا
بلکہ اس کی دیکھ بھال کر کے اس کو درخت بنانا ہے اس لئے ایف جی آر ایف کی شجرکاری
مہم کا سلوگن ’’پودا لگانا ہے درخت
بنانا ہے‘‘ رکھا گیا ہے۔
رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس انداز
سےشجرکاری کریں کہ پودوں کی دیکھ بھال
درخت بننے تک کرتے رہیں اس سے ہمارا وطنِ عزیز مزیدسرسبز و شاداب بنے
گا۔ شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ذمہ دار ان کو ضروری ہدایات
بھی دی گئیں۔
اس شجرکاری
مہم میں ڈام کی شخصیات میں سیٹھ انور موندرہ، سیٹھ عبدالعزیز ،سیٹھ راشد، سیٹھ کریم
بخش، عرفان مانڈرا قادری، زینل قریشی اورغلام سرور قریشی بھی شریک تھے۔(رپوٹ:شعبہ ایف جی آرایف)
فیصل آباد میں شہباز عطاری اور دیگر ذمہ داران کی علمائے
کرام سے ملاقاتیں
7اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ
بالعلماء فیصل آباد کے زون ذمہ دار نے شہباز علی عطاری کے ہمراہ ادارہ مصطفائی
رضوی، ادارہ نعمان بن ثابت اور نور الہدی فاؤنڈیشن کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے شیخ
الحدیث مولانا یوسف نقشبندی صاحب، مولانا وسیم قادری صاحب، مفتی احسان قادری صاحب
اور مولانا قمر الزمان صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے شیخ الحدیث مولانا یوسف نقشبندی صاحب سے ہفتہ وار اجتماع اور محرم شریف
کے مدنی قافلے کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ فیصل آباد آنے کی
دعوت دی۔
ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابط برائے شخصیات کے
اسلامی بھائیوں نے مختلف اداروں کا دورہ کیا جس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن ضلع گوجرانوالہ عمران صفدر، ریسکیو 1122 آفس کے
افسران، فائر برگیڈ آفس گوجرانوالہ چیئرمین ڈویزنل امن کمیٹی زاہد سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر PHA محمد وقارسے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کا تعارف
پیش کیا گیا۔اس موقع پر افسران نے دعوتِ
اسلامی کے تحت چلنے والے شجرکاری مہم اور دینی وفلاحی کاموں کو خوب سراہا ۔ذمہ
داران نے ان افسران کو تحائف دیتے
ہوئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات)
پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے نگران کابینہ کےہمراہ بلوچستان کی معروف
قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت مشہور ٹرانسپورٹر حاجی میر عظمت خان جتک سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نےانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی جس پر میر عظمت خان جتک نےاظہارِمسرت کرتے ہوئے
دعوت قبول کی۔ اس موقع پر شجرکاری مہم کا بھی سلسلہ ہوا جس پر شخصیت نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پودے لگائے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات)
کوئٹہ میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے CCPO کوئٹہ کے پرسنل سیکرٹری فضل داد کے ساتھ ملاقات
کی ۔اس موقع پر شجر کاری مہم کے حوالے سے کوئٹہ میں جتنے تھانےاورپولیس لائن ہیں ان
میں پودا لگانے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ پرسنل سیکرٹری نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش
کو خوب سرا تے ہوئے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)