دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 07 اگست2021ء کو   یوکے لندن(London) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کورس ”حب اہل بیت“کے نکات سمجھائے نیز ڈویژن سطح پر اس کورس کو منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جبکہ تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کے لئے کورس ”سیرت مصطفیﷺ“کروانے کا بھی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ملت ٹاؤن فیصل آباد میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

شجر کاری میں نگران شعبہ نابینا افراد محمد خالد عطاری اور رکن ریجن فیصل آباد حافظ یاسر عطاری نے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام07اگست 2021ءکو یوکے لندن ریجن سلاؤ  لندن(Slough London) کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور محرم الحرام میں خصوصی ہونے والے اجتماعِ ذکرِشہادت کے نکات کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اگست2021ء  بروز پیر یوکے لندن ریجن لوٹن لندن(Luton London) کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اجتماعِ ذکرِ شہادت کے نکات سمجھائے نیز اس اجتماعِ پاک کو منعقد کرنے کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیکی دعوت کو عام کرنے اور علمِ دین سیکھنے کے لئے جہاں صحت مند اسلامی بھائی مدنی قافلے میں سفر کرتے ہیں۔ وہیں اسپیشل پرسنز گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ بھی سفر کرتا رہتا ہے۔

اسی سلسلے دعوت اسلامی شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد ایک ماہ کے لئے مدنی قافلے میں روانہ ہوئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن (London) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فنانس کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے نکات بیان کرتے ہوئےڈونیشن کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیصل آبادمیں قائم ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل ایجوکیشن کے آفس میں  نگران نابینا افراد قاری خالد عطاری نے D.O عبد الستار سے ملاقات کی۔

قاری خالد عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پرعبد الستار صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات کے بعد آفس میں شجر کاری کا بھی سلسلہ ہوا جس میں آفس کے اسٹاف نے پودے لگائے۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


آقاﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری  اور دل جوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کے لئے سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں دعائے شفا ء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں ذکر میں ختم قادریہ کے صیغوں اور یَا سَلَامُ کا ورد کروایا گیااور اسلامی بہنوں کی پریشانیوں کے حل اور بیماروں سے صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کئے۔ مزید محرم الحرام کے نکات پر کلام کیا اور اجتماعِ ذکرِ شہادت کا شیڈول سمجھا کر ریجن میں تین دن اجتماعِ ذکر شہادت منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پانچ دن پر مشتمل کورس” تفسیر سو رۂ ملک“ پر بھی کلام ہوا اور یہ کورس کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8 اگست 2021ء کو گجرات جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران زون حاجی علی عطاری نے 12 دینی کام بڑھانے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور دعوت اسلامی کو خود کفیل کرنے کے لئے ڈونیشن کاؤنٹرز لگانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ (غلام جیلانی عطاری، رکن جنوبی لاہور زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء سے جامع مسجد شاہ عباس المعروف درباروالی مسجد پتوکی ضلع قصور میں  7دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا آغاز ہوا۔ ا س کورس میں جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ کے طلبہ، اسکول و کالج کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت مختلف شعبے سے وابستہ کم و بیش 450 اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں۔

دورانِ کورس نگران زون حاجی منیر عطاری، نگران کابینہ محمد بلال عطاری مدنی اور نگران ڈویژن مشاورت پتوکی محمد نصیر عطاری مدنی وقتاً فوقتاً شرکا درمیان نماز کے مسائل، نماز کے فضائل اور نماز کا عملی طریقہ بیان کررہے ہیں۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری، شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ اگست 2021ء میں 3دن، 12 دن، ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرینگے۔

اس سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دارالسنہ میں مختلف علاقوں سے عاشقان رسول تشریف لارہے ہیں۔ تشریف لانے والے عاشقان رسول کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تربیت کے بعد 8 اگست 2021ء کوعاشقان رسول ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ 9اگست 2021ء کو 1300 عاشقان رسول کی ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کے لئے روانگی ہوئی۔ (رپورٹ: ساجد عطاری، شعبہ مدنی قافلہ کراچی ریجن ذمہ دار )