دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ءبروز جمعرات
کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم سینٹر میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس
میں چھ شعبہ مشاورتوں اور تین ڈویژن ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محرم الحرام میں ہونےوالے تربیتی سیشن کےمتعلق نکات بتائے نیزملک کی موجودہ صورتحال کے
سبب ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر بدھ کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں ایس او پیز
پر عمل کرنے اور کروانے کی ہدایات دیں نیز دینی کام کی کارکردگیوں کو
بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے مختلف اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت سُرجانی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 5 اگست
2021 ءبروز جمعرات سُرجانی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن مشاوررت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تقسیم
کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔مزید تقسیم کاری کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا
کہ تقسیم کاری کا مقصد دعوت اسلامی کے دینی کام کو بہتر بنانا ہےاور ذمہ داراسلامی
بہنوں کو دینی کام میں مصروف عمل رکھنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔ اس کے بعد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو ای رسید کے نظام کو بہتر انداز پر Bottom Level پر
اتارنے کے متعلق تربیت کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ و شعبہ FGRFکے زیر اہتمام
6اگست 2021ء کو لاہور پریس کلب میں شجر کاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شجر
کاری میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، ارشد انصاری (لاہور
پریس کلب)،
یاسر گیلانی (چیئرمین
P.H.A)،
جاوید فاروقی (سینئر
نائب صدر)،
خواجہ نصیر (جوائنٹ
سیکرٹری)،
عمران شیخ (ممبر
گورننگ باڈی)،
قمر زمان بھٹی (صدر
پنجاب یونین آف جرنلسٹ)، صدر افضال طالب (پنجاب اسمبلی
پریس گیلری کے صدر)، ذوالفقار علی مہتو (پاکستان فیڈرل
یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری)، پرویز الطاف (لاہور فوٹو
جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری) نے پودے لگائے۔ اس موقع پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار
عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)
کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ کی ڈویژن
مسرور کالونی میں تربیتی سیشن
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ءکوماڑیپور کابینہ کی
ڈویژن مسرور کالونی کے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں تربیتی سیشن ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ
داراسلامی بہنوں نے تمام مدرسات سے کارکردگی وصول کی ۔آئندہ بہتر کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس میں بڑی عمر
کی اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی مدرسات نے اسلامی بہنوں کو گھر میں گھریلو صدقہ
بکس رکھنےاور اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ
رکھنے کےحوالےسےبریفنگ دی۔
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں رانا ندیم احمد مرحوم کےلئے ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رانا ندیم احمد مرحوم کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی رانا
شہزاد، سینئر صحافی رانا سلیم اور نجی چینل کے پروڈیوسر رانا بلال سمیت دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور مرحوم کے
لئے خصوصی دعا فرمائی۔
اجتماع
کے بعدصحافیوں کو فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔ اس موقع
پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری بھی موجود
تھے۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)
رکن ریجن لاہور محمد عثمان عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر پشاور
سٹی ڈاکٹر احتشام الحق سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن ریجن محمد عثمان عطاری نے پشاور میں اسسٹنٹ
کمشنر سٹی ڈاکٹر احتشام الحق سے ملاقات کی۔
محمد
عثمان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کی اور شعبہ FGRFکے
تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ رکن ریجن نے ڈاکٹر احتشام الحق سے پورے
پشاور سٹی ضلعی انتظامیہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA)
کو شعبہ FGRF
کے ساتھ مل کر شجر کاری کرنے پر گفتگو کی۔ آخر میں پشاور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ
کتاب ” حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز کی 425 حکایات“ اور امیر اہلسنت کے
رسائل تحفے میں دیئے گئے۔ اس موقع پر لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری مدنی، پشاور زون
معطر علی عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام لاہور ریجن میں شجر کاری
مہم کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نگران شاہنوا زعطاری، ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری اور ایڈمنسٹریٹرقرآن بورڈ لاہور عمر دراز سمیت دیگر
ذمہ داران کے پودے لگائے۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری، رکن کابینہ شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ)
اچھی
صحت اللہ عزوجل کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔اچھی صحت کے حصول کے لئے درختوں کی اہمیت
سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر خواہی اور ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے انسانی صحت کو مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری
مہم جاری ہے ۔
گزشتہ
روز پاکستان کے صوبۂ سندھ اور صوبۂ پنجاب کے مختلف مقامات پر شجرکاری کی گئی۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم سے وابستہ ٹیچرز،طلبہ اور والدین نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس
موقع پر بچوں کو درخت لگانے کے دینی، معاشی ، معاشرتی اور سائنسی فوائد بھی بتائے
گئے جبکہ اساتذہ کی زیرِنگرانی بچوں کی
تربیت کرتے ہوئے ان سے پودےبھی لگوائے
گئے۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
کرونا
وائرس کی وبا ءنے جہاں زندگی کے دیگر شعبہ جات کو متاثر کیا ہے ،وہیں پرایجوکیشن
انڈسٹری پر بھی اس کا گہراثر پڑا ہے
۔بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے
تعلیمی ادارے بروقت ضروری اقدامات کریں۔الحمدللہ
عزوجل دارالمدینہ میں دورِحاضرکے چیلنجز
سے مقابلہ کرنے کے لئے اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے
حوالے سے وقتاًقوفتاً ماہرین اور پروفیشنلز سے میٹنگز اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
مورخہ
7اگست 2021 ء بروز ہفتہ دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں شعبہ دارالمدینہ کی میٹنگ
منعقد ہوئی۔میٹنگ کے آغاز میں مفتی کفیل عطاری مدنی نے تربیتی بیان فرمایا ۔آپ نےاسلامی نقطۂ نظر سے کامیاب مینجمنٹ کے اصول بیان فرمائے ۔میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکمتِ عملی وضع کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی طویل المیعاد منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
یوکے لندن
ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 08 تا 10 اگست2021ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ،ریڈنگ،واکنگ،
ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین،سڈبری ،ہیرو،الفورڈ،ایسٹ ہام ،والتھمسٹو،ہانکے، چنگفورڈ
،چشام، واٹفورڈ،ملٹننیز ،لوٹن،ہائی وکمب آئلسبری (Slough, Reading, Woking, Tooting
Hounslow, Willesden Green, Ilford,
Walthamstow, East Ham, Hackney, Chingford, Sudbury, Harrow, Chesham, Watford,
Milton Keynes, Luton, High Wycombe, Aylesbury)میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 568اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کسی
بھی ادارے کا ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے قابل افراد کے ساتھ اچھی مینجمنٹ کا
ہونا بھی ضروری ہے۔اچھےادارے وقتاً فوقتاًمینجمنٹ کی تربیت کے لئے ور ک شاپس اور
ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتے ہیں۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم میں بھی بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ
اپنے اسٹاف کی مینجمنٹ اسکلز
کو مزید نکھارنے کے لئے مختلف قسم کے کورسز اور ورک شاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
اسی
سلسلے میں6اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کےکانفرنس روم میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
ڈائریکٹرز اورایچ او ڈیزکےلئے Strategic
Management کے
حوالے سے 3دن پر مشتمل ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں دارالمدینہ کے Objectives
کو حاصل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔اس کے علاوہ Departmental
Objectives کے حوالے سے ڈسکشن بھی کی گئی۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت نواب شاہ زون سے اسپیشل افراد کا ایک ماہ کے
لئے مدنی قافلہ روانہ ہوا۔ مدنی قافلے میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد
سمیت رکن زون نواب شاہ قاری جاوید عطاری سفر کررہے ہیں۔ (رپورٹ: محمد
سمیر عطاری، اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)