دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ    ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن مشاورت، ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پربیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودینی کام تقسیم کرنے کی اہمیت و فوائد سے آگاہ کیا اور تقسیم کاری کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیانیز سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی ماتحت کے شیڈول وصول کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے، سننے کی کارکردگی کاپوچھانیز بلڈنگ ذمہ داراسلامی بہنوں کےحوالےسے نکات سمجھاتے ہوئے ان کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا اور شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے بھی کلام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں شب و روز کابذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کوئٹہ ، بن قاسم ، صحرائے مدینہ ، کراچی ایسٹ 1 اور ایسٹ 2 زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماتحت اور جاننے والی اسلامی بہنوں کی عیادت، تعزیت اور ان کے احوال کا علم رکھنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں میں ان کو بہتری لانےکاذہن دیا۔ ساتھ ہی نیوز کارکردگی بہتر بنانے کے طریقے بتائے اور شعبے کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کے بارے میں بھی کلام ہوا۔آخر میں جولائی 2021ءکی شیڈول کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 7اگست 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن بہارکالونی میں  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کو کرنےکےحوالےسے مدنى پھول دیئےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔

آخر میں اسکول ٹیچرز کےپاس جاکر ان سےملکران کو نیکی کی دعوت دیِ اور انہیں دعوت اسلامی کےتحت ہونےوالےآن لائن کورس کرنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے خود کورس کرنے اور دوسری ٹیچرز کو کورس کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  7 اگست 2021 ءکو کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ کے ڈویژن جمشید روڈ نمبر 2 میں ایک شخصیت خاتون کےگھر محفل نعت کاانعقادہوا۔ یہ محفل ان کے گھر بچوں کے دادا کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں ہوئی جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے غم خواری امت اور خیر خواہی کے جذبہ کے تحت گھر کی خواتین سےتعزیت کی۔

اس موقع پرشعبہ رابطہ برائے شخصیات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر آخرت کی تیاری کرنےکا ذہن دیا۔اس موقع مرحوم کےلئےدعائےمغفرت کاسلسلہ بھی ہوا۔آخر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب جنتی زیور 30 اور 100 مختلف رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن ایسٹ زون 2 میں ماہ جولائی 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی  ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :21

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار635

روزانہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان یا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2ہزار710

مدرسۃالمدینہ(اسلامی بہنوں)کی تعداد :222

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار750

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:323

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار509

ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 662

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے والے اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار99

نیک اعمال کے رسالے وصول ہونے کی تعداد: 2ہزار390


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن کوئٹہ زون میں ماہ جولائی 2021 ء  میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :18

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 88

روزانہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان یا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد: 24

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 237

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:27

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 218

ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 44

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے والے اسلامی بہنوں کی تعداد: 118

نیک اعمال کے رسالے وصول ہونے کی تعداد: 145


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2  اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن گلشنِ مرشد میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماعِ پاک کے دوران شعبہ اصلاح اعمال کی ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے گئےنیزرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت7 اگست 2021 ء بروز ہفتہ لیاری کابینہ کی ڈویژن موسٰی لین کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نےغسلِ میت دینےا ور کفن پہنانےسے متعلق عملی طریقہ سکھایا نیز پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مستعمل پانی کےبارےمیں مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور موقع ملنے پر اس کارِخیر میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےمعاونت کے طور پر کام کرنے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء کو صحرائے مدینہ کابینہ گلشن معمار  کی ڈویژن الآصف کراچی اسکوائر میں ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی تقسیم کاری کی ضرورت واہمیت کے بارے میں مدنی پھول دیئے اوردینی کام بڑھانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس  ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 اگست 2021 ء کولیاقت آباد کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےشعبہ جات کےنظام میں بہتری لانےاور اپنےماتحت شعبہ جات پر تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر عزیز آباد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کو تربیت کے لئے پیش کیا۔باقی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو 26 دن میں تقرریاں مکمل کرنےکا ہدف دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو ای -رسید اور ٹیسٹ دینے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن عزیزآباد کراچی میں 5، 6 اور 7 اگست2021ء کو تین دن پرمشتمل کورس بنام ’’حب اہل بیت ‘‘کا انعقاد کیا گیا جو کہ 11 مقامات پر منعقد ہواجن میں کم و بیش 180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے دوران مدرسات نے اہل بیت سے محبت، سادات کرام کی تعظیم اور محرم الحرام کی فضیلت کے بارے میں بتایا۔ اسلامی بہنوں نےکورس سے ملنے والی دینی معلومات کو پسند کیا اور مزید علم دین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ساتھ کابینہ مشاورتوں اور دو ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے محرم الحرام سے متعلق اہم نکات بتائےاورموجودہ صورتحال کے باعث ذمہ دار اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں s.o.ps پر عمل کرنے اور کروانے کے حوالے سے بھرپور ترغیب دلائی نیزدیگر دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا ۔مزیددینی کاموں کی کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے اہداف دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔