ڈیفنس کابینہ فیز 4 کراچی میں اسلامک انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین
) کا افتتاح
دعوت اسلامی
کے شعبے فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک کے تحت ڈیفنس کابینہ فیز 4 کراچی میں اسلامک انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین
) کا افتتاح کردیا گیا جہاں انشاء اللہ عزوجل خواتین کے لیے مختلف دینی و دنیاوی کورسز اور قرآن پاک کی تعلیم ملٹی
میڈیا کے ساتھ دینے کا سلسلہ ہوگا ۔
اس موقع پر
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا عمران عطاری نے اسلامی بہنوں میں دین کی تعلیمات عام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دئے اس تقریب میں ڈیفنس کی مقامی شخصیات
نے شرکت کی ۔
فیضان ایجوکیشن
کے ڈائریکٹر نے شرکا کو اس انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عزوجل آنے والے ہفتے سے اسلامی بہنوں میں تربیتی
نشست کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔(رپورٹ:محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس
کابینہ کراچی)
امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے گزشتہ دنوں 5،6 اور 7 تاریخ کو قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر ملک بھر میں اسلامی بھائیوں نے قافلوں میں سفر کیا ۔
کراچی، ملتان اور
لاہور ریجنز کی مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے:
کراچی ریجن سے دو ہزار 778 قافلے روانہ ہوئے جن میں انیس ہزار 596 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ملتان ریجن سے نو سو 89 قفلے روانہ ہوئے جن میں چھے ہزار 895 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن سے چھے
سو 44 واقفلے روانہ ہوئے جن میں چار ہزار 507 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
پاکستان بھر
سے آئے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ٹرینرز کا سنتوں بھرا اجتماع
لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 9 فروری2021ء کوفیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پاکستان بھر سے آئے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
ٹرینرز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔
جس میں نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی اور اراکین مجلس غلام الیاس
عطاری مدنی،نعیم بابر عطاری مدنی اور علی ہاشمی عطاری مدنی نےٹریننگ کا نظام مضبوط
بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت فرمائی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، نواب شاہ کے گلشن مدینہ ٹاؤن میں واقع فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ کیا گیا جس میں نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
فیضان آن
لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ
لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 9 فروری2021ء کوفیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔
رکن مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے مدنی حلقہ میں شرکت کی اور تاجر اسلامی
بھائیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف کورسز میں ایڈمیشن
لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکانے علم دین حاصل کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس
ذمہ دار)
فیضان آن
لائن اکیڈمی کے ذمہ دارن اور پروفیشنل اسلامی بھائی کا مدنی مشورہ
لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 9 فروری2021ء کوفیضان
آن لائن اکیڈمی کے ذمہ دارن اور پروفیشنل اسلامی بھائی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی، اراکین مجلس نعیم بابر عطاری مدنی،غلام الیاس
عطاری مدنی اور پروفیشنل اسلامی بھائی ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری نے شرکت کی۔
مشورے میں مبلغ
دعوت اسلامی نے طلباء کیلئے چائنیز زبان
میں کورسز ڈیزائن کرنے اور ٹیچرز کو چائنیز زبان سکھانے کے متعلق گفتگو کی ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
پاکستان کے شہر نواب شاہ میں میں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کاافتتاح
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر دولت پور ، نواب شاہ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدرسۃ المدینہ اور
جامعۃ المدینہ کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ
داران نے کراچی ہمدرد یونیورسٹی ، قاسمی طبیہ کالج اور مختلف مطب خانے پر حکیموں
سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا
اور 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کے لئے ہونے
والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
چند حکیموں کے نام یہ ہیں: ڈاکٹر اعجاز محی
الدین، حکیم قلب سلیم، حکیم امجد اسماعیل، حکیم سید اطہر الحسن، حکیم شہاب الدین،
حکیم رئیس خان، حکیم ندیم راجپوت، حکیم ارشاد نظامی، حکیم وزیر شاہی، پروفیسر حکیم
شاہد، پروفیسر حکیم شکیل شیخ، حکیم قریشی، حکیم راشد، پروفیسر حکیم سید مختار احمد
برکاتی (جنرل سیکریٹری پاکستان طبی
کانفرنس سندھ)۔ (رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، شعبہ رابطہ برائے
حکیم پاکستان)
بلوچستان ،سبی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کاافتتاح
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، بلوچستان کے شہر سبی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔
11فروری
2021ء بروز بدھ مجلس ائمہ مساجد پاکستان
کے زیر اہتمام امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے کے متعلق مدنی
مشورے کا سلسلہ ۔
مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی محمدعقیل
عطاری مدنی نے ائمہ مساجد پاکستان کے نظام کو بہتر بنانے
اور ہر مسجد کو آباد کرنے نیز اسکے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے حوالےسے شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائے۔
رکن شوری حاجی
عقیل عطاری مدنی نے مسجد کےنمازیوں اور اہل محلہ کے بچوں کو درست
مخارج کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینے کےحوالےسے تربیت فرماتے ہوئے ہر مسجد کی کمیٹی کو شرعی امور اور احتیاطوں کے
مطابق نظام چلانے اور مسجد کی ضروریات کو فوری پورا کرنے اور عملی اقدامات کرنے پر توجہ دلائی۔
انتظامیہ کی شرعی امور پر تربیت اور ضروری مسائل
وقف اور چندہ کی معلومات کیلئے امیر اہلسنت کی تصنیف’’چندے کے بارے میں سوال
وجواب‘‘ کا مطالعہ کرنےاور اس میں مذکور اہم مسائل کو یاد کرنے کی تاکید فرمائی۔
رکن شوری حاجی
عقیل عطاری مدنی نے کہا کہ ہر امام صاحب اپنی مسجد میں 12دینی کاموں کو
بہتر سے بہتر بنانے کیلئے وقت دے اور دینی
کاموں کو سرانجام دینے کیلئے نمازیوں کی تربیت کرے اور ان کےذریعے محلہ کے دیگر
افراد کودینی کاموں بالخصوص نیک اعمال کا عامل بنانے اور مدنی قافلوں میں سفر
کروانے کی ترغیب دلائے جس پر حاضرین نے
ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد عابد
عطاری مدنی)
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 09 فروری 2021ء بروز منگل پاکستان، پنجاب کے فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ فیضانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا آغاز
کیا گیا جس کا افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔
Dawateislami