دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 8 فروری 2021ء کو پینسرہ سٹی جھنگ روڈ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے مقدس اوراق کا ادب و احترام کرنے اور حفاظت کرنے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


 اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسزکے زیر اہتمام گزشتہ ماہ بیرون ملک ” اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک مختلف ریجنز سے ہند (دہلی ، ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، جرمنی ، ہالینڈ، ناروے ،ڈنمارک ) یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم ) سری لنکا ، تنزانیہ ، موریشس ، ترکی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں ، چائنہ ، ملائشیا ، کویت ، عرب شریف شامل ہیں۔ ان میں ایک ہزار 190 مقامات پر یہ کورس ہوا جس میں چھبیس ہزار 505 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے ” حضرت عمر فاروق اعظم اور حضرت علی رضی اللہ عنہما" کی اسلام کے لئے دی ہوئی عظیم قربانیوں اور فتوحات کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے نگران حاجی قاری شوکت عطاری نے منسٹری حج اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سید مشاہد حسین، حافظ عبد القدوس، سہیل اختر سمیت کئی افسران سے ملاقات کی۔

نگران شعبہ نے انہیں ہفتہ وار رسالہ تحفے میں پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف ایپلی کیشن کا تعارف پیش کیااور بعض کو ڈاؤن لوڈ بھی کرکے دی۔ (رپورٹ: عبد الرزاق عطاری، رکن زون مجلس حج و عمرہ)


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن آسٹریلیا، ملک سڈنی  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سڈنی کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کے مسائل پر بات ہوئی، لاک ڈاون ہو جانے کی صورت میں تمام بستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے آرڈر ، بکنگ کے مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 8 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ و مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اراکین زون نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حج و عمرہ حاجی قاری شوکت عطاری نے عمرے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور مساجد کے امام صاحبان کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الرزاق عطاری، رکن زون مجلس حج و عمرہ)


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یو کے ریجن نگران  اسلامی بہن نے ایک کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے مسائلِ پر بات ہوئی۔

مدنی مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ تقسیمِ رسائل کے شعبے کے تحت پیکیجز کے ذریعے کتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا گیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن،  ملک کویت ، کویت کی ملک مشاورت نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں نئی اسلامی بہن کو مکتبۃ المدینہ اور تقسیمِ رسائل کے نکات مختصر سمجھائے گئے۔ کارکردگی وقت پر دینے لینے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔ کویت میں مکتبہ المدینہ کے بستے کے مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  گزشتہ ماہ کراچی ،حیدر آباد، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد میں اسلامک ہیروز کورس منعقد ہوئے جن میں درجوں کی تعداد 1788 رہی جس میں شرکاء کی تعداد 31400 تھی ۔8868 نئی اسلامی بہنوں نے کورس میں شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت علی ، حضرت عمر فاروق اعطم رضی اللہ عنھم اجمعین کے دور مبارک کا کچھ تذکرہ کیا گیا ۔ اسلام کے شیر کہلانے والے نورالدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات اور قیامت کی نشانیوں کی کچھ معلومات دی گئیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ کراچی ،حیدر آباد، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر بیٹی کا کردار کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں درجوں کی تعداد    2074 رہی اور بذریعہ کال درجوں کی تعداد 106 رہی ۔1822 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔11421 نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر تینتیس ہزار 354 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی اور کتاب پردے کے بارے میں سوال و جواب اٹھائیس ہزار 680 اسلامی بہنوں نے پڑھنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 3 تا 7 فروری  2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow)اور ایڈنبرگ (Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 121 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”شانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابۂ کرام سے عقیدت و محبت کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں پاک سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورلیا جس میں ملتان ریجن ، وہاڑی زون و شجاع آباد زون کی علاقہ تا زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 120 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کئی اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔ مزید انہوں نے مدنی مشورے میں تقرری ، کارکردگی شیڈول اور کارکردگی کے فالو اپ کا جائزہ لیا۔

کفن دفن کی ماہانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔ اسلامی بہنوں کو خوب خوب مدنی کاموں کی ترغیب دلائی ۔ اختتام پر شرکااسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس روحانی علاج کے زیر اہتمام 07فروری 2021ء بروز اتوار خانپور ضلع شکارپور میں مدنی قافلہ کے شرکا کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی رکن ریجن روحانی علاج محمد نوید عطاری نےحاضرین کو اپنے علاقے میں بھر پور نیکی کی دعوت عام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عبدالرزاق عطاری رکن زون)