دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنوں) کے زیر
اہتمام اجمیر ریجن کی جبلپور زون کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔ اس میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار سمیت ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کام کرنے کے
حوالے سے نکات بتائے گئے اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا گیا۔
مزید اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوت
اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021 ء کو شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کے مدنی مشورے میں مشرقی افریقہ ، تنزانیہ (Tanzania)
کی
ذمہ دار اسلامی بہن کی شرکت ہوئی جس میں علاقائی دورہ کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ اور کارکردگی شیڈول سمجھایا، علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں اورمحفل نعت
کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئے نیز جدول کےمطابق کام کرنےکا ذہن دیا ۔
اسی
طرح28 دسمبر2021 ء کو مدنی ریجن عرب
شریف اور کویت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا علاقائی دورہ اور محفل نعت کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی کارکردگی شیڈول پر کلام ہوا ، شعبہ محفل نعت و مدنی قافلوں کے مختلف پوائنٹ پر کلام ہوا اور محفل نعت اور مدنی قافلہ کی تعداد بڑھانے پر اہداف دئیے گئے۔
اس کے
علاوہ 29 دسمبر 2021 ء
کو نارتھ امریکہ میں علاقائی دورہ اور محفل نعت ذمہ داراسلامی بہن ( عالمی سطح )نے
مدنی مشورہ لیا، شعبہ محفل نعت پر کلام ہوا اسے مضبوط بنانے کےلئے نکات پیش کئےکارکردگی شیڈول کا فو لو اپ لیا اور سوالات کے جوابات دیئے ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2021 ء کو بنگلادیش کے
شہر ڈھاکہ بوریشال (Barisal)،
نارائین(Narayan)
میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ سمجھا
تے ہوئے نیک اعمال کے رسالےپر عمل کرنے
کی نیت بھی کروائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021 ءکو بنگلادیش کے شہر
ڈھاکہ شانتی پور ڈیویژن میں اجتماع برائے ایصال ثواب منعقد کیا گیا جس میں
35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتما ع میں حمد ونعتِ رسول ﷺ پڑھاگیا اور سنتوں
بھرا بیان کیا گیا، میت کے گھر والوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اسلامی بہنوں نے دعوت کو قبول کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 31 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش
کے شہر (sylhet) ، ریجن ہومنا
(homna) کابینہ میں شعبہ کفن دفن کا مشورہ کیا گیا جس میں14 ذمہ داراسلامی بہن بذریعہ آن لائن مشورے میں شامل ہوئیں۔
اس
مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کام کو بڑھانے کا اور مزید شعبے کی بہتری کے لئے ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے
علاوہ بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون محمد پور کابینہ ، جنیوا کیمپ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کیا گیاجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اس اجتماع میں دعوت
اسلامی کی مبلغہ نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور مزید اس شعبے کے مدنی پھول بھی دیئے۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے 3
جنوری 2022ء بروز پیر دنیا پور ضلع لودھراں میں سابق چیئرمین بلدیہ مرحوم چوہدری
بشیراحمد طورکےصاحبزادے سٹی صدرپی ٹی آئی چوہدری زاہد
بشیرطورسےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارفداعلی
عطاری سمیت نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ان کے بھائی چوہدری شاہدبشیر اورچوہدری عامربشیرعطاری
کےانتقال پران سےتعزیت کرتے ہوئےفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، نائب تحصیل دارندیم سیال، نائب تحصیل دارغلام مرتضی خان، ڈی ایس پی ملک اعجازمسوان اور چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی مہراویس اقبال سمیت دیگر سے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریف کیا۔بعدازاں شخصیات اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب ورسائل تحفے میں پیش کئے گئے جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین اورپراپرٹی اینڈ
کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اورپراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں
سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کا ہدف دیتے ہوئے انہیں جلد از جلد پائے
تکمیل تک پہچانے کاذہن دیا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا اور ذمہ داراسلامی بھائیوں کی نمایاں کارکردگی پرتحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت صائمہ گرین ویلی
ملیر میمن گوٹھ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
منعقد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
فیضانِ اسلامک اسکول سسٹم کے تعمیراتی کام
کا جائزہ لیااور جلد از جلد کام مکمل کرنے کے حوالے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جہلم میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی (دعوتِ
اسلامی)کی نیو برانچ کے تعمیراتی کام کا جائزہ
شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت
3 جنوری 2022ء بروز پیر نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی
کی نیو برانچ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے جلد ازجلد تعمیرات مکمل کروانے کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے
تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر جہلم میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہلم
برانچ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس دوران نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے
اسٹاف سے شعبے کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کروانے اور اصلاح اعمال سمیت دعوتِ اسلامی
کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی طرف سے ہونے والے
مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں تلہ گنگ پنجاب پاکستان میں قائم تھوہا محرم خان میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 3 جنوری 2022ء بروز پیر رکن ِزون
چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی اور غسل
میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن
کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بھائیوں
کے مدرسۃ المدینہ کے تحت شاہدرہ کے راوی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
ٹاؤن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ٹاون حاجی ارشد عطاری
نے ’’عظمت قراٰن‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا
فالواپ لیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری ریجن زمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami