دعوت اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2021 ء کو شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت  کے مدنی مشورے میں مشرقی افریقہ ، تنزانیہ (Tanzania) کی ذمہ دار اسلامی بہن کی شرکت ہوئی جس میں علاقائی دورہ کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ اور کارکردگی شیڈول سمجھایا، علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں اورمحفل نعت کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئے نیز جدول کےمطابق کام کرنےکا ذہن دیا ۔

اسی طرح28 دسمبر2021 ء کو مدنی ریجن عرب شریف اور کویت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا علاقائی دورہ اور محفل نعت کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی کارکردگی شیڈول پر کلام ہوا ، شعبہ محفل نعت و مدنی قافلوں کے مختلف پوائنٹ پر کلام ہوا اور محفل نعت اور مدنی قافلہ کی تعداد بڑھانے پر اہداف دئیے گئے۔

اس کے علاوہ 29 دسمبر 2021 ء کو نارتھ امریکہ میں علاقائی دورہ اور محفل نعت ذمہ داراسلامی بہن ( عالمی سطح )نے مدنی مشورہ لیا، شعبہ محفل نعت پر کلام ہوا اسے مضبوط بنانے کےلئے نکات پیش کئےکارکردگی شیڈول کا فو لو اپ لیا اور سوالات کے جوابات دیئے ۔