شعبہ مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین اورپراپرٹی اینڈ
کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اورپراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں
سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کا ہدف دیتے ہوئے انہیں جلد از جلد پائے
تکمیل تک پہچانے کاذہن دیا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا اور ذمہ داراسلامی بھائیوں کی نمایاں کارکردگی پرتحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)