شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 5 فروری2021ء
بروز جمعۃ المبارک رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری و رکن شوری حاجی اظہر عطاری نےفیضان
مدینہ سیالکوٹ میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کا افتتاح فرمایا اور دعائے خیر فرمائی۔
اس موقع پر نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگران مجلس للبنات
مولانا مدثر عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
تاجر اسلامی
بھائیوں کا فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ پاکپتن کا وزٹ
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 5 فروری2021ء
بروز جمعۃ المبارک تاجر اسلامی بھائیوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان
مدینہ پاکپتن کا وزٹ کیا۔
فیضان آن لائن
اکیڈمی کےذمہ دار نے انہیں شعبے اور شعبے
کے تحت کروائے جانے والے کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر تاجر اسلامی بھائیوں
نے دعوتِ اسلامی کے اس انداز تعلیم کو خوب سراہا اور نہ صرف خود بلکہ اپنے بچوں کے
فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد
فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 07فروری 2021ء بروز اتوار ٹھل سٹی جیکب آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور علاقائی نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا
عبد الوحید المدنی عطاری نگران جیکب آباد کابینہ نے حاضرین کو تنظیمی کاموں میں ترقی پر مدنی پھول دئیے اور مدرسہ بالغان اور مدنی درس میں ترقی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کہا کہ 12 دینی کام ہمارے لئے بہت اہم ہے جبکہ نگران کابینہ نے صبر کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے مدنی کاموں میں ٹائم دینے کی اہمیت پر کلام کیا ۔(رپورٹ:قاری عرفان
عطاری مجلس کارکردگی جیکب آباد کابینہ ذمہ دار)
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 7
فروری 2021ء کو بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے، لندن، برمنگھم، مانچسٹر،
بریڈ فورڈ، سکاٹ لینڈ، یورپ یونین، گریس، فرانس،اٹلی، اسپین،ہالینڈ، ساؤتھ امریکہ،
ہند کے ریجن ذمہ داران اور بنگلہ دیش کے ملکی اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے کلام
کیا۔
اورنگی ٹاون
بنگلہ بازار ڈویژن کی جامع مسجد بیت المکرم میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 06
فروری 2021 ء بروز ہفتہ اورنگی ٹاون بنگلہ بازار کی جامع مسجد بیت المکرم میں کفن دفن
تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سمیت علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی یاس عطاری ریجن ذمہ دار اور مزمل عطاری رکن کابینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی
اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی
اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر
ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام
8 فروری 2021ء کو ڈویژن موڈ ایمن آبادگوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقہ
سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ دار محمد آفتاب عطاری
نے بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو اوراق مقدسہ کی حفاظت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے
انہیں عملی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 15 اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:آفتاب عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ
زون)
فیضانِ مدینہ
ڈیرہ اللہ یار میں انچارج CIA ضلع صحبت پور علی رضا کھوسہ کی
آمد
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 07فروری 2021ء بروز اتوار فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں انچارج CIA ضلع صحبت پور علی رضا کھوسہ کی آمد ہوئی جن کا استقبال نور مصطفی عطاری ڈپٹی کمشنر آفس ذمہ دار نے کیا ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے علی رضا کھوسہ کو دعوتِ اسلامی کی Activities کے بارے میں انفارم کیا اور قرآن پاک کا ترجمہ بنام کنزالایمان کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کنزالایمان شریف تحفے میں دیا۔( عاصم نعیم عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام08 فروری2021ء کو یوکے
کے شہر ایسٹ ہام (East Ham) میں
اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے لندن ریجن
کے علاقوں والتھم سٹو اور ہنسلومیں کفن دفن
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیرِ
اہتمام 02 تا09فروری 2021ء تک یوکے لندن ریجن
کے علاقوں والتھم سٹو (Walthamstow) اور ہنسلو(Hounslow)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ،مستعمل
پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیانات کیےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت
حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شرعی اصولوں کے
مطابق میت کو غسل وکفن دے سکیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام15 فروری2021ء سےیوکے کے مانچسٹر( Manchester) میں
انگلش زبان میں ”اسلام کی بنیادی باتیں(Basics of Islam) کورس“ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کی مدّت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 15
منٹ ہوگا۔اس کورس میں اسلامی عقائد و مسائل سکھائے جائیں گے۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے نیچے دئیے گئے ای میل
ایڈریس پر رابطہ فرمائیں:
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 3 تا 7 فروری 2021ء تک یوکے آئرلینڈ(Ireland)ریجن میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”شانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابۂ
کرام سے عقیدت و محبت کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد6889 رہی۔
روزانہ گھر
درس دینے والوں کی تعداد60403 رہی۔
روزانہ امیراہل
سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد77511 رہی۔
تعداد
مدرستہ المدینہ بالغات 3473 رہی۔
مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد39345 رہی۔
تعداد ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع 8428 رہی۔
شرکاء اجتماع کی تعداد 247873 رہی۔
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی
تعداد ) 18984 رہی۔
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ648 رہی۔
ماہانہ تربیتی حلقے تعداد شرکاء 18073 رہی۔
وصول ہونے
والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد رہی۔
Dawateislami