دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری 2022ء ڈویژن
جڑانوالہ کے چک نمبر 28 میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ
نگران اور دیگراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع ذکر و نعت میں کابینہ نگران نے موضوع ” نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں “ پر بیان کیں۔اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا ، اجتماع ذکر و نعت میں حاضر اسلامی
بہنوں نے دعوت اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری جانب 1 جنوری 2022ءجڑانوالہ زون ڈویژن
رسول پور گیدڑی میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا
اجتماع ذکر و نعت میں کئے جانے والے بیان کا موضوع ”آخرت کی تیاری “نیزشریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مختلف دینی
کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ دارالسنہ میں رہائشی کورس کی ترغیب دلائی گئی اور عشرہ ماہنامہ کی
برکتیں سمیٹنے کے لئے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اس کے علاوہ 1 جنوری 2022 ءجڑانوالہ
زون ڈویژن سلاور والا میں شعبہ
تعلیم کے تحت ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ
سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اجتماع ذکر و نعت میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن
نے ”والدین کی عزت اور نماز کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدرسۃالمدینہ کی طالبات نے بھی شرکت کی ۔ اسلامی
بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی
گئی، شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
اور مدنی چینل دیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔