دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1جنوری 2022ء جڑانوالہ زون ڈویژن شاہکوٹ میں شادی کی تقریب پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع ذکر و نعت میں رکن زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار ڈویژن نگران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ، اجتماع میں رکن زون نے ” والدین کی عزت“ کے موضوع پربیان کیا ، محفل میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکا ذہن دیا اور آخرت کی تیاری اور پنج وقتہ نماز پڑھنے کا بھی ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی نیتیں کیں ۔