دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام یوکے ریجن بریڈفورڈکے
علاقوں (Newcastle, Middlesbrough Stockton on Tees,) میں 5 دسمبر 2021 ءکو اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور شریک اسلامی بہنوں کو اپنا جائزہ لینے اور ہر روز نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے کا ذہن دیا۔
٭دوسری جانب 6 دسمبر 2021 ءکو شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام یوکے ریجن بریڈفورڈ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورہ میں ریجن نگران، ڈویژن اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت اور افادیت پر نکات پیش کیے اور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پابندی کے ساتھ کرنے اور کارکردگی میں اضافہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔
٭اس کے علاوہ دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں (Glasgow and Edinburgh) میں اردو اور انگلش ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے
جن میں کل شرکائے اجتماعات کی تعداد71 رہی۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔