دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 31 دسمبر 2021ء  کو بنگلادیش کے شہر (sylhet) ، ریجن ہومنا (homna) کابینہ میں شعبہ کفن دفن کا مشورہ کیا گیا جس میں14 ذمہ داراسلامی بہن بذریعہ آن لائن مشورے میں شامل ہوئیں۔

اس مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کام کو بڑھانے کا اور مزید شعبے کی بہتری کے لئے ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون محمد پور کابینہ ، جنیوا کیمپ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کیا گیاجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اس اجتماع میں دعوت اسلامی کی مبلغہ نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور مزید اس شعبے کے مدنی پھول بھی دیئے۔