دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ڈویژن اولڈہم (Oldham) میں تین دن پر مشتمل ”بیٹی کا کردار کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو تقرر کرنے پر ذمہ داران کی تربیت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغات سے جائزہ تحریک کی مکمل کارکردگی وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہرہفتہ وار اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب لگانے پر خصوصی توجہ دلائی۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے کلام کیا اور ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے اور شعبے کے کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وصول کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ جنوری 2021ء میں یوکے مانچسٹر ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیئے:

پورے ریجن میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات کی تعداد: 49

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 376

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 44

گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 5

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

بذریعہ اسکائپ روزانہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے لگنے والے درجات کی تعداد: 14

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89

بذریعہ اسکائپ مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرِسات کی تعداد: 13

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 132

اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد: 118

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 107

ماہِ جنوری 2021 میں 29 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ 1 نے قراٰن پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 3فروری 2021ء بروز بدھ   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ بینکر کالونی کے سنتوں بھرے اجتماع میں دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں    پاکستان نگران اسلامی بہن نے وہاڑی زون کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں ملتان ریجن نگران ، وہاڑی زون و کابینہ نگران نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقرر کرنے، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں    پاکستان نگران اسلامی بہن نے احمد پور شرقیہ زون کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں ملتان ریجن نگران ، احمد پور شرقیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقرر کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام ماہ ِجنوری 2021 ءمیں برمنگھم ریجن میں کم و بیش 74 اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دیگر نیک کاموں مثلاً مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویلز(Wales) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں برسٹل (Bristol) اور نیو پورٹ(Newport)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

برمنگھم ریجن نگران نے دینی کاموں کوبہتر بنانے اور بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں نے نیو پورٹ میں دینی کام بڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ(Ireland) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ ِجنوری 2021ء میں یوکے لندن (London)ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگردینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی تعداد: 34

مدرسات کی تعداد: 30

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 233

بذریعہ اسکائپ 2 دن لگنے والے درجات کی تعداد:20

ان میں پڑھنے والی اسلاامی بہنوں کی تعداد:118

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:18

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:143

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:103

اکثر دن اپنےا عمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland )ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کی تمام رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید مستحکم کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام12فروری 2021ء سے برمنگھم ریجن کی ڈویژن نارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں انگلش زبان میں کورس بنام”اسلامک ہیروز“ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کی مدت 2 دن ہے۔

اس کورس میں اسلام کے اصلی ہیروز(Real heroes) کے بارے میں جاننے کی سعادت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ قیامت کی کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔

کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سےرابطہ کریں۔