کراچی کے علاقے صدر میں قائم کوآپریٹو مارکیٹ کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری مارکیٹ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈیئر اور دیگر ریسکیوٹیموں کے اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچےاور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ دو ریسکیواہلکار آگ بجانے کے دوران زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں کی مسلسل جد و جہد کے نتیجے میں کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ 250 متأثرہ دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا کپڑا جل گیا۔ اللہ رب العزت اپنے بندوں کو مرض سے، اولاد کی جدائی سے، جان و مال سے، نقصان سے، آفت و بلیات سے اور دیگر نت نئے فتنوں سے آزماتا ہےاور اس پر صابر و شاکر رہنے والے بندے سے راضی ہوتا ہے۔

حدیث شریف ہے کہ: مسلمان کو جو تکلیف، رنج و ملال اور اذیت و غم پہنچے، یہاں تک کہ اس کے پیر میں کوئی کانٹا ہی چبھے تو اللہ پاک اس کے سبب اس کا گناہ مٹادیتا ہے۔ (صحیح بخاری، حدیث 5641 ) لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم صبر سے کام لیں۔

مارکیٹ میں آگ لگنے کے سبب متأثر ہونے والے دکانداروں سے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اظہار افسوس فرمایا اور صبر کی تلقین فرمائی۔

امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ پاک دنیا کی آگ کے شر سے بھی اور جہنم کی آگ سے بھی ہم کو بچائے، اللہ پاک رحمت کی نظر فرمائے، جن عاشقان رسول کا نقصان ہوا ہے ، اللہ پاک اس کا نعم البدل عطا فرمائے، اللہ پاک صبر عطا فرمائے، ہمت عطا فرمائے اور اس کی طرح کی آزمائشوں سے ہم کو محفوظ رکھے۔آمین

امیر اہلسنت نے دامت برکاتہم العالیہ نے مزید کہا کہ سب صبر کریں میں آپ سب سے ہمدری کا اظہار کرتا ہوں،زخمیوں سے عیادت کرتا ہوں، فوت شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتاہوں، اللہ آپ کو ہمت و صبر دے، اللہ کرے کہ اس نقصان کی تلافی ہوجائےاور نقصان کا بدلہ پورا ہوجائے، اللہ پاک سب پر رحمت کی نظر فرمائے۔ آمین 


22فروری بروز پیر 2021 کو حیدرآباد فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں مجلس فیضان مدینہ کے خادمین و دیگر عملے میں مدنی حلقہ ہوا جس میں معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے شکر کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے  ہر حال میں خوش رہنے، دنیاوی معاملات میں اپنے سے نیچے والے کو دیکھنے اور جو کام ملے اسے خوش دلی کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں معاون نگران ریجن نے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری،معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے کے دوران مسجد ”فیضان عشق رسول“بنانی کی ترغیب دلائی تھی۔ اسی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف مقامات پر مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے اور تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ افتتاح کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں ایساہی ایک کام نوابشاہ چک نمبر 24 میں ہوا جہاں مسجد ”فیضان عشق رسول“کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ مسجد کا سنگ بنیاد نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے رکھا اور دعائیں کیں۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کا علمی وتحقیقی شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ) فیصل آباد میں 11 فروری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ محمد ذیشان عطاری مدنی اور ادارے کے تمام علمائے کرام نے شرکت کی۔

نگران زون فیصل آباد حافظ عرفان عطاری مدنی نے مقام کار کی اخلاقیات اور 12 دینی کاموں میں کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ذیشان عطاری، ناظم مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ فیصل آباد)


گزشتہ رات (14فروری کی شب) کراچی میں واقع ترجمانِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم قادری عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شانِ مصطفیٰﷺ کے موضوع پر شاندار بیان فرمایا۔

محفلِ نعت میں جانشینِ عطار حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری، ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی حسان عطاری مدنی،مفتی شفیق عطاری مدنی،مفتی سجاد عطاری مدنی، مولانا ثمر عباس قادری، رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری،رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطاری، ابوالبنتین مولانا حسان عطاری مدنی اورنگران برمنگھم یوکے ریجن محمد فضیل رضا عطاری سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفل پاک کے اختتام پر مختلف تبرکات کی زیارت بھی کروائی گئی۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس اطراف کے زیر اہتمام ہونے والے کورسز میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کورس کرنے والے  12 ماہ کے عاشقان رسول کورس نے شرکت کی۔

نگران مجلس مزارات اولیاء قادر بخش عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا مزار شریف پر حاضری کا طریقہ بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے رکن ریجن دانیال عطاری، رکن کابینہ عارف عطاری نے جڑانوالہ کابینہ مختلف مزارات پر حاضری دی ۔ رکن ریجن نے مزارا ت پر گدی نشینوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مجلس مزارات اولیاء کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

محمد دانیال عطاری نے عرس کے موقع پرمزارات پر ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو شعبے میں مزیدبہتری کے حوالے سے اقدامات کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: عارف عطاری، رکن کابینہ مجلس مزارات اولیاء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام علی پور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈاکٹر سلیم لغاری (ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو اسٹاک جتوئی)، ڈاکٹر منیر اختر (ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو اسٹاک علی پور)، سعیداختر (ویٹرنری آفیسر لیاقت پور)، ڈاکٹر محمد بلال (ویٹرنری آفیسر خیر پور)، چوہدری طیب (پولٹری فارمر)، ڈاکٹر جمشید اختر (رکنِ ریجن ملتان) نے شرکت کی۔

نگران مجلس ناصر عطاری مدنی نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ”نماز کے احکام“ سے وضو کے فرائض اور مسائل بیان کیا۔ نگران مجلس نے شرکا کو تحائف بھی دیا۔


عاشقان رسول  کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” فيضانِ رجب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ” فيضانِ رجب“ پڑھ یا سُن لےاُسے ماہ رجب کی برکتوں سے مامالا مال کردے اور اس کی بے حساب مغفرت فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں۔

Audio Book


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 11 فروری 2021ء بروز جمعرات علی پور چٹھہ نزد مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ، ڈویژن نگران اور علاقہ نگران سمیت ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں محمد آفتاب عطاری گوجرانوالہ زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کے درمیان اوراق مقدسہ کے تحفظ کے موضوع پر بیان کیا جس پر نگران کابینہ نے اس نیک کام میں 1 لاکھ 10ہزار روپے دینے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ حاضرین نے اپنے آپ کو اسی عظیم اور دینی کام میں شمولیت کے حوالے سے پیش کیا۔ اس موقع پر ڈویژن نگران نے دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کو 3 بڑے ڈرم اور 1 اسٹور اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے پیش کیا ۔


شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 10فروری 2021ء بروز بدھ لاہور شاہدرہ فیضانِ مدینہ رحمن سٹی میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار عطیات بستہ اور مفتش عطیات بستہ سمیت عطیات بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی اقبال عطاری نگرانِ کابینہ نے حاضرین کے درمیان دین اسلام کی خدمت ،دیانت داری اور ایمانداری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دین اسلام کا کام ایمانداری اور دیانت داری سے کرتے ہوئے عطیات بستے کے تمام کام اچھے انداز سے سرانجام دینے کا ذہن دیا۔ اس دوران ریجن ذمہ دار نے فیضانِ مدینہ کے باہر ڈونیشن سیل لگانے کے لئے ذمہ داران کے ساتھ جگہ کا وزٹ کیا اور ناظم جامعۃ المدینہ سے نیو عطیات بستے لگانے پر مشاورت کی۔( رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ>)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 10 فروری 2021 ء بروز  بدھ  ملیرکراچی میں موجود ر جامعۃ المدینہ اور ابن عطار مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور طلباء کرام سمیت اہل علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔