کراچی کے علاقے صدر میں قائم کوآپریٹو مارکیٹ کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری مارکیٹ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈیئر اور دیگر ریسکیوٹیموں کے اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچےاور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ دو ریسکیواہلکار آگ بجانے کے دوران زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں کی مسلسل جد و جہد کے نتیجے میں کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ 250 متأثرہ دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا کپڑا جل گیا۔ اللہ رب العزت اپنے بندوں کو مرض سے، اولاد کی جدائی سے، جان و مال سے، نقصان سے، آفت و بلیات سے اور دیگر نت نئے فتنوں سے آزماتا ہےاور اس پر صابر و شاکر رہنے والے بندے سے راضی ہوتا ہے۔

حدیث شریف ہے کہ: مسلمان کو جو تکلیف، رنج و ملال اور اذیت و غم پہنچے، یہاں تک کہ اس کے پیر میں کوئی کانٹا ہی چبھے تو اللہ پاک اس کے سبب اس کا گناہ مٹادیتا ہے۔ (صحیح بخاری، حدیث 5641 ) لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم صبر سے کام لیں۔

مارکیٹ میں آگ لگنے کے سبب متأثر ہونے والے دکانداروں سے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اظہار افسوس فرمایا اور صبر کی تلقین فرمائی۔

امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ پاک دنیا کی آگ کے شر سے بھی اور جہنم کی آگ سے بھی ہم کو بچائے، اللہ پاک رحمت کی نظر فرمائے، جن عاشقان رسول کا نقصان ہوا ہے ، اللہ پاک اس کا نعم البدل عطا فرمائے، اللہ پاک صبر عطا فرمائے، ہمت عطا فرمائے اور اس کی طرح کی آزمائشوں سے ہم کو محفوظ رکھے۔آمین

امیر اہلسنت نے دامت برکاتہم العالیہ نے مزید کہا کہ سب صبر کریں میں آپ سب سے ہمدری کا اظہار کرتا ہوں،زخمیوں سے عیادت کرتا ہوں، فوت شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتاہوں، اللہ آپ کو ہمت و صبر دے، اللہ کرے کہ اس نقصان کی تلافی ہوجائےاور نقصان کا بدلہ پورا ہوجائے، اللہ پاک سب پر رحمت کی نظر فرمائے۔ آمین