11فروری 2021ء بروز  بدھ مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے کے متعلق مدنی مشورے کا سلسلہ ۔

مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے ائمہ مساجد پاکستان کے نظام کو بہتر بنانے اور ہر مسجد کو آباد کرنے نیز اسکے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے حوالےسے شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائے۔

رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی نے مسجد کےنمازیوں اور اہل محلہ کے بچوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینے کےحوالےسے تربیت فرماتے ہوئے ہر مسجد کی کمیٹی کو شرعی امور اور احتیاطوں کے مطابق نظام چلانے اور مسجد کی ضروریات کو فوری پورا کرنے اور عملی اقدامات کرنے پر توجہ دلائی۔

انتظامیہ کی شرعی امور پر تربیت اور ضروری مسائل وقف اور چندہ کی معلومات کیلئے امیر اہلسنت کی تصنیف’’چندے کے بارے میں سوال وجواب‘‘ کا مطالعہ کرنےاور اس میں مذکور اہم مسائل کو یاد کرنے کی تاکید فرمائی۔

رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی نے کہا کہ ہر امام صاحب اپنی مسجد میں 12دینی کاموں کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے وقت دے اور دینی کاموں کو سرانجام دینے کیلئے نمازیوں کی تربیت کرے اور ان کےذریعے محلہ کے دیگر افراد کودینی کاموں بالخصوص نیک اعمال کا عامل بنانے اور مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائے جس پر حاضرین نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی)