نگرانِ مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے 3 فروری2021ء بروز  بدھ بذریعہ انٹرنیٹ پاکستان بھر کے تمام شفٹ ناظمین،برانچ ناظمین، زون ذمہ داران اور اراکین مجلس کا مشورہ کیا ۔

مشورےمیں نگران مجلس نے شرکا کو کراچی میں ہونے والے اجتماع کی تیاریوں کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی نیزمدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام06 فروری 2021 ء بروز    ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شخصیات مجلس کے تربیتی اجتماع میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغِ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 04 فروری 2021 ء بروز   جمعرات عزیر عطاری رکن مجلس نے گلشن اقبال ڈالمیا قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں رکنِ مجلس عزیر عطاری نے انہیں فرض علوم سیکھنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے قرآن پاک کی اہمیت اور افادیت کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ فکر آخرت کا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 04 فروری 2021 ء بروز   جمعرات گلشن اقبال جامعۃ المدینہ ابن مسعود اور مدرسۃ المدینہ کنزالایمان مسجد میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے استاد، طلباء اور مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان سمیت بڑی عمر کے طلباء نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


شعبہ عطیات بستہ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون ذمہ دار شعبہ عطیات بستہ عمران عبدالرؤوف عطاری نے ساؤتھ سینٹرل زون کلفٹن کراچی کے عطیات بستوں کا وزٹ کیاجہاں مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی کو صفائی اور مینجمنٹ کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کی ترقی اور دعوت اسلامی کی کامیابی کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی بستہ پر موجود اسلامی بھائی نے مزید مدنی بستے لگانے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 05فروری2021ء بروز  جمعۃ المبارک جامع مسجدغوثیہ لاری اڈا بہاولپور میں اصلاح اعمال کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 12 ماہ کے لئے سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمدطارق عطاری نگرانِ شعبہ مدنی کورسز نے شرکا کے درمیان زبان اور نگاہ کی حفاظت اور اچھی صحبت کی برکت کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو نگاہوں کے ذریعے ہونے والے گناہوں سے آگاہ کرتے ہوئے قفل مدینہ لگانے اور اچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ہند کولکتہ ریجن و زون اور کراچی ریجن و زون کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز پر کابینہ سطح تک تقرری کرنے کی خبریں احسن انداز میں بنانے اور ماہ نامہ فیضانِ مدینہ کے تحت ہونے والے تحریری مقابلہ کے لئے مضامین لکھوانے اور اس کی کارکردگی پیش کرنے کے اہداف طے ہوئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  عالمی مجلس بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرونِ ملک میں مقیم عالمی مجلس بیرونِ ملک کی اراکین نے شرکت کی

عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے اپنے اپنے ریجن میں کام کی نوعیت دیکھتے ہوئے کام کو آسان بنادینے کا ذہن دیا۔ ون ڈے سیشن جاری رکھنےاور جامعۃُالمدینہ، دارُالمدینہ اور مدرستہُ المدینہ ” گرلز“ کھولنے کی ترغیب دلائی۔نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہوئے ہر بلڈنگ، ہر گلی میں نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبے  ” اصلاح اعمال “ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں اصلاح اعمال ذمہ داران نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو تقرر ذمہ داران کی تربیت کی۔ شعبہ کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھائے۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کی کارکردگی وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ہر اجتماع میں اصلاح اعمال کا مکتبہ لگانے پر زور دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن، میانوالی زون نگران کا نورپور کابینہ کی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور ذیلی سطح تک کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور تقرریوں پر کلام کیا نیز تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف بھی دئیے ۔

رسالہ کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ شرکاء اجتماع میں اضافہ کے لئے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن کی کارکردگی کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ وحدت کابینہ کے علاقہ قلات اسٹریٹ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہن نے علاقائی دورہ میں شرکت کی۔

گھر گھر نیکی دعوت دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اجتماع میں شریک ہونے کے دینی و دنیاوی فوائد بھی بتائے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

گھر گھر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں بتا کر اس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔