فیصل آباد
ریجن، میانوالی زون نگران کا نورپور کابینہ
کی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن،
میانوالی زون نگران کا نورپور کابینہ کی
ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور ذیلی سطح
تک کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
زون نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور تقرریوں پر
کلام کیا نیز تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف بھی دئیے ۔
رسالہ
کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے اور وقت پر جمع کروانے
کا ذہن دیا۔ شرکاء اجتماع میں اضافہ کے لئے
نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن کی کارکردگی کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کوئٹہ وحدت کابینہ کے علاقہ
قلات اسٹریٹ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون
مشاورت اسلامی بہن نے علاقائی دورہ میں
شرکت کی۔
گھر گھر نیکی دعوت دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اجتماع میں شریک ہونے کے دینی و دنیاوی فوائد بھی
بتائے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماع میں
آنے کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں علاقائی
دورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔
گھر گھر
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
برکتیں بتا کر اس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے ”اصلاحِ اعمال“ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کابينہ سطح ذمہ دار
اسلامی بہن نے علاقہ تا ذیلی مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن
دیا۔ ذمہ داراسلامی بہنوں نےوقت پر کارکردگی جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی
لانڈھی کابینہ کے ایک اسکول پرنسپل اسلامی بہن کا دارالمدینہ کا وزٹ
اسلامی
بہنوں کے شعبے ”دار المدینہ“ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایک پرنسپل اسلامی بہن نے دارالمدینہ کا وزٹ کیا۔ دارالمدینہ کی پرنسپل اسلامی بہن نے انہیں دارالمدینہ کی منیجمنٹ سسٹم
سے آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس اقدام کو سراہا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کورنگی ساڑھے 3 کے ڈویژن
میں مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا
علاقہ مشاورت نے شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں کراچی کی اورنگی اور لانڈھی کابینہ میں کابينہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پالرز میں
جاکر دین کی دعوت دی۔
دوران گفتگو دعوت اسلامی کا پرومو دکھاتے ہوئے
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی آگاہی دی ۔ شخصیت اسلامی بہن نے اپنے پالر میں طہارت کورس کروانے اور مدرسہ
لگوانے کی نیت کی۔ تحفے میں پردے کے بارے میں سوال جواب کتاب بھی پیش کی گئی۔
سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ
سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور نعم البدل تیار کرنے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے نیز قابِل اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں آگے لانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے
ملک آسٹریا (Austria) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے ” حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا اخلاق “ کےموضوع پر بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عمدہ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے
نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
کراچی کابینہ
ناظم آباد میں رابطہ برائے شخصيت کی زون مشاورت کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس
میں کابينہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف اہم امور
پر رہنمائی کرتے ہوئے شخصیات اسلامی بہنوں
سے ملاقات کرنے اور ذہن سازی کرنے کا
طریقہ بتایا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں نے اس شعبے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور کارکردگی کے بقیہ کالمز پر کام کرنے
کی بھی نیتیں پیش کیں۔
پاکستان بھر
کے تمام شفٹ ناظمین،برانچ ناظمین، زون ذمہ داران اور اراکین مجلس کا مشورہ
نگرانِ مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے 3 فروری2021ء بروز بدھ بذریعہ انٹرنیٹ پاکستان بھر کے تمام شفٹ
ناظمین،برانچ ناظمین، زون ذمہ داران اور اراکین مجلس کا مشورہ کیا ۔
مشورےمیں نگران مجلس نے شرکا کو کراچی میں ہونے والے
اجتماع کی تیاریوں کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی نیزمدنی
قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا( Austria) کے شہرویانا(Vienna ) میں
بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ
کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
Dawateislami