دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہو اجس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز رجب المرجب،شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں دینی کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کئے مزید ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔