11فروری 2021ء بروز  بدھ رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ائمہ مساجد ونگران مجلس پاکستان’’ حافظ محمد فیضان عطاری مدنی‘‘ نےکراچی ریجن میں نگران مجلس اجارہ سید اسد عطاری کے ہمراہ رکن ریجن و اراکین مجلس کی تربیت فرمائی۔

جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے تحت ائمہ مساجد کے اجارہ اور نیو گریڈنگ کے مطابق ان کی تقرری،یومیہ حاضری کا بروقت اندراج کرنے اورمشاہرہ جات کےنظام کوبہتر بنانے پر کلام کیا ۔

واضح رہے! اس مشورے میں ائمہ مساجد کے تبادلہ و تقرری میں درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کرکے طریقہ کارکے مطابق مسائل کو بروقت مکمل کرنےاورائمہ مساجد کی ماہانہ شعبہ کارکردگی کا بروقت پیرول میں اندراج کروانے کی تاکید کی گئی نیز ائمہ مساجد و اجارہ مجلس کے جملہ امور کے حل کیلئے متعلقہ ریجن اور زون کے ذمہ داران سے مربوط رہنے کی ہدایات کی گئی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)